سرینگر//جنوبی کشمیر میں مزیدایک یاتری کی موت واقع ہونے کے بعد 29جون سے شروع ہونے والی یاترا کے دوران اب تک مارے گئے یاتریوں کی تعداد48ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا60سالہ یاتری رومیشور پتی دار امرناتھ گپھا کے درشن کرنے کے بعد واپس ننہ ون بیس کیمپ کی طرف لوٹ رہا تھا کہ پسو ٹاپ کے نزدیک اچانک غش کھاکر گر پڑا۔اسے فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز پر پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔فوری طور پر اسکی موت کی وجہ واضح نہیں ہوسکی۔مذکورہ یاتری کی موت کے بعد اب تک امرناتھ یاترا کے دوران قورتی طور فوت ہونے والے یاتریوں کی تعداد20جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد48ہوگئی ہے۔20یاتری مختلف سڑک حادثات میں لقمہ اجل بن گئے جبکہ اننت ناگ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں8یاتری ہلاک ہوئے۔ دریں اثناء یاترا کے 21 ویں دن 6064 یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے ۔ اس طرح سے اب تک مجموعی طور پر 222619 یاتریوں نے پوتر میں شو لنگم کے درشن کئے ہیں ۔