جموں// شہرکے ایک مدرسے کے نابالغ لڑکے کے پیروں کو زنجیروں سے باندھنے کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد پولیس نے لڑکے والدین کے خلاف جووینائل ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیاہے۔ ایک پولیس افسرکے مطابق سوشل میڈیاپرایک تصویروائرل ہوئی جس میں بٹھنڈی کے ایک مدرسے کے نابالغ لڑکے کے پیروں میں زنجیریں ڈالی ہوئی تھیں کے بعدپولیس نے بچے کے والدین کے خلاف جووینائل ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں لڑکے کی والدہ کاکہناہے کہ لڑکاباربارمدرسے سے گھربھاگ جاتاہے جس کی وجہ سے اسے زنجیروں سے باندھناپڑا،کسی شخص نے انتقام لینے کی غرض سے لڑکے کی تصویربناکرسوشل میڈیاپرڈال دی ہے۔