زاہد بشیر
گول// سنگلدان نیابت کے علاقہ ٹھٹھارکہ سیری پورہ میں ایک مدرسہ کی بنیاد بیاد گار تفسیر قرآن حضرت علامہ مفتی مرحوم فیض الوحید القاسمی سنگ بنیاد رکھی گئی۔ جس میں مہمان خصوصی مفتی قمرالدین رحیمی اور ان کے ہمراہ مفتی جاوید احمد اشاعتی ،مولانا بشیر احمد اور امام جامع مسجد ٹھٹھارکہ ،مولانا نثار احمد ،نایب مہتمم ریاض الدین اور علاقہ کے معزز لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔دار العلوم میں فی الحال بیس سے پچیس بچے زیر تعلیم ہیں جن کا خردو نوش مدرسہ ہذا ہی برداشت کررہا ہیے۔اس موقعہ پر علماء کرام نے مدرسے کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بھر پور مدرسے کی تعمیر میں حصہ لیں اور مدرسے دین کے ستون ہوتے ہیں ۔ آخر پرنایب مہتمم نے آنے والے مہمانوں کا اور معاونین مدرسہ کا بھی شکریہ ادا کیا ابھی تعمیراتی کام شروع ہوگیا ۔