عاصف بٹ
کشتواڑ//بدھ کی شام قریب پانچ بجے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں قائم مدرسہ میں آگ کی ہولناک واردات میں جل کر مکمل طور خاکستر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق چھاترو میں گوزر پل کے قریب کرایہ کی عمارت میں قایم مدرسہ سراج العلوم، جو اس سے پہلے پانچ ماہ قبل بھی جل کر خاکستر ہوا تھا، اب عارضی طور کرا یہ کی عمارت میں چلایاجارہا تھا، میں اچانک شام پانچ بجے آگ عارضی طور بنی تیسری منزل سے نمودار ہوئی جس نے دومنزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ اگرچہ پولیس، فوج مقامی لوگوں و فائر سروس نے بروقت کاروائی عمل میں لائی تاہم آگ اسقدر ہولناک تھا کہ چند منٹوں کے اندر اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس وقت سبھی طالب علم باہر کھیل رہے تھے جس دوران تیسری منزل سے آگ اچانک نموداد ہوئی۔ اگرچہ آگ پر بروقت پایا جاسکتا تھا لیکن تیز ہواوں کے سبب آگ مزید پھیلتی گئی۔ آگ کے سبب مدرسے میں بچوں کی کتابیں کپڑے و دیگر سامان کو بھی بچایانہ جاسکا۔آگ کی خبر پھیلتے ہی مقامی پولیس ،فوج و کمپنیوں کے ٹینکروں کے ذریعے پانی لایا گیا جبکہ ضلع ہیڈکوارٹر سے بھی فائر سروس کی مزیدگاڑیاں لائی گئیں اور کڑی مشقت کے بعد اس پر قابو پایا جاسکا۔ واضح رہے کہ 6مئی کو بھی مدرسہ سراج العلوم کی دومنزلہ عمارت اس وقت جل کر خاکستر ہوئی تھی جب عمارت میں اچانک آگ لگی تھی جسے نہ صرف مدرسہ بلکہ اسکے قریبی مکانات و سرکاری دفتر کو بھی نقصان پہنچا تھا جسکے بعد اس مدرسے کو آبادی سے دور گزر پل کے قریب نجی عمارت میں منتقل کیا گیاتھا جہاں اس مدرسے کو چلایا جارہا تھا۔