سرینگر/اتوار اور سوموار کی درمیانی رات مدرسہ جامع العلوم ہمدانیہ کالونی بمنہ سرینگر میں اچانک آگ کی ایک ہولناک واردات میں سازوسامان کوبھاری نقصان پہنچ گیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق مدرسہ میں بھڑک اٹھی آگ کی وجہ سے بڑے پیماے پر نقصان ہوا ہے ۔آگ کی وجہ سے مدرسہ ھذا کی ایک عمارت اور اس کے ساتھ ایک لائبری اور دفتری کاغذات و مدرسہ کا ریکارڈ، بچوں کے کپڑے، بستر فرش اور کھانے پینے کی اشیاءلاکر فرج ،انورٹر کے علاوہ دیگر ضروری سامان راکھ میں تبدیل ہو گیا تاہم مدرسہ میں موجود بچے اور اساتذہ کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔
آگ کی اس ورادت کے نتیجے میں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے میں مجبور ہو گے ہیں ۔