زاہدبشیر
گول//مدرسہ جامعہ حفصہ منڈکباس کی جانب سے بچیوں کی ردا پوشی اور دینی اجتماع کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس روحانی اجتماع کی صدارت مولانا مشتاق احمد نے کی ۔تقریب میں بڑی تعداد میں مہمانان اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ مولانا مشتاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم نسواں میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مرد پڑھا فرد پڑھا عورت پڑھی خاندان پڑھا ، بچیوں کی دینی اور دنیاوی تعلیم پر خصوصی توجہ دے نے کی اشد ضرورت ہے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانی کی گئی۔ معلمہ صاحبہ جو مہمانان ذی وقار تھی ،نے اپنے خطاب میں اسلامی تعلیمات اور ردا پوشی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ردا پوشی ایک اہم سنگ میل ہے جو دینی تعلیم کے تسلسل اور روحانی ترقی کا مظہر ہے۔معلمہ صاحبہ نے بچیوں کو مخاطب کرتے ہوئے دینی تعلیم کے حصول اور اسلامی طرزِ حیات اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ بچیوں کی روحانی تربیت معاشرتی فلاح کے لیے اہم ہےاور ان لوگوں کیلے بھی خصوصی دعا کی گئی جو ہمیشہ مدرسہ جامعہ حفصہ کو مالی تعاون فرماتے رہتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر مہتمم مولانا مشتاق نے کثیر تعداد میں شریک ہونے والے مہمانان اور والدین کا شکریہ ادا کیا ۔