یو این آئی
نئی دہلی//حکومت نے مدراس اور بمبئی ہائی کورٹ میں8 ججوں کی تقرری کی ہے، جن میں سے چار مدراس ہائی کورٹ اور چار بمبئی ہائی کورٹ کیلئے ہیں۔وزارت قانون و انصاف کی طرف سے آج جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق ان میں سے مدراس ہائی کورٹ میں مقرر کیے گئے چار جج اور بمبئی ہائی کورٹ میں مقرر کیے گئے تین جج ان عدالتوں میں بطور ایڈیشنل جج کام کر رہے تھے۔ انہیں ان کی موجودہ عدالتوں میں مستقل کر دیا گیا ہے۔بمبئی کی عدالت میں چوتھی تقرری ایڈیشنل جج کے عہدے کے لیے ہے، جو اگلے اگست سے ایک سال کے لیے نافذ العمل ہوگی۔ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آئین ہند کی طرف سے دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ان ہائی کورٹس میں مستقل جج/اضافی جج مقرر کیا ہے۔ جن ایڈیشنل ججوں کو مدراس ہائی کورٹ میں مستقل جج بنایا گیا ہے ان میں جسٹس سری راماسامیسشکتی ویل، پی دھنبل، چناسوامی کمارپن اور کنڈاسامی راج شیکھر شامل ہیں۔شیلیش پرمود برہمے، فردوس فیروز پونی والا اور جتیندر شانتی لال جین کو بمبئی ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ریلیز کے مطابق، محترمہ منجوشا اجے دیش پانڈے کو 12 اگست 2025 سے ایک سال کی تازہ مدت کے لیے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔