سرینگر// رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے صدر مولانا محمد رحمت اللہ مےر القاسمی نے اپنے ایک بیان میںان اطلاعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں تین چار دن سے مسلسل مختلف مدارس میں رات کے اندھیرے میں بعض افراد کے کھڑکیاں توڑ کر اندر گھسنے اور طلباءپر حملہ کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اب تک سرینگر کے دو، گاندربل ، اسلام آباد اور کپواڑہ اضلاع کے ایک ایک مدرسہ پر ایسی شر انگیز حرکت کی اطلاع رابطہ کے مرکزی دفتر کو ملی ہے۔ صدر رابطہ نے فوری ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس نازک موقعہ پر انتہائی فراست ایمانی، دور اندیشی اور سمجھداری سے کام لے کر ہر مدرسہ میں حفاظت والے وظائف کا اہتما م کریں اور اس دنیا دارالاسباب میں اپنی اپنی کمیٹی ، عملہ اور اساتذہ کے مشورہ سے مدرسہ میں پہرے کا انتظام کریںکےونکہ پہرہ دےنا رسول اللہ صلی اللہ علےہ وسلم اور صحابہ¿ کرام رضی اللہ عنہم اجمعےن سے ثابت ہے ، ےہ ان کی سنت ہے۔ اس پر پورا پورا اجر ملے گا۔ مگر اس بات کا اہتمام کرےں کہ پہرے کے دوران موبائےل اور لاےعنی چےزوں سے کھےل نہ کرےں بلکہ پہرہ کے دوران بھی تسبےحات کا اہتمام رکھےں۔ اللہ پاک حفاظت کرنے والے ہےں۔ نیز جہاں جہاں بدقسمتی سے یہ واقعات پیش آئے ہیں وہاں قریب کے تھانے میں ضابطہ کے تحت ایف، آئی، آر، درج کریں۔ اپنے علمی اور دینی وقار کو مد نظر رکھ کر احتیاطی تدبیر کریں کوئی جذباتی اقدام نہ اُٹھاہیں بیان بازی سے گریز کرکے رجوع الی اللہ کو اہمیت دیں۔قرآن پاک کی مبارک آیت ہے یَآ اَےُّہَا الَّذِے±نَ آمَنُوا اص±بِرُو±ا وَصَابِرُو±ا وَ رَابِطُو±ا وَاتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُم± تُف±لِحُو±نَ۔ اور آپ جانتے ہےں کہ ےہی آیت مبارکہ رابطہ¿ مدارس کے لئے مشعل راہ ہے۔ اسی لئے رابطہ کے ہر اجلاس مےں اس کی یاد دہانی کی جاتی ہے۔