جموں//نیشنل کانفرنس نے پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط سرکار پر انتخابات کے دوران لوگوں کے ساتھ کئے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر اسے تنقیدکانشانہ بنایا ہے۔ پارٹی کے نائب صدر رتن لعل گپتا نے مخلوط سرکار کی سیاست کو دھماکہ خیز قرار دیا ہے۔آج یہاں پارٹی کے صدر دفتر پر صوبائی عہدہ داروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ مخلوط سرکار پر سماج کے کمزور طبقوں و دیگر پسماندہ طبقہ جات کو فراموش کرنے کا الزام لگایا ہے،جو کہ نیشنل کانفرنس کے دور میں ایک سماجی۔اقتصادی بدلائو محسوس کر رہے تھے۔اس مو قعہ پر اپنے خطاب میںاین سی ،او بی سی سیل کے شریک چئیرمین عبدل غنی تیلی نے مخلوط سرکار کو موقعہ پرست قرار دیا اور کہا کہ گُذشتہ اڑھائی برسوں میں ان طبقوں کے لئے ریزرویشن میں کوئی بھی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سرکار نے اپنی ناکامیوں کو چھُپانے کے لئے ان طبقوں کو مذہبی اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی مذموم کو شش کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سرکار نے او بی سئیز کی بہبودی کے لئے مقرر کردہ کارپوریشن میں کوئی علحیدہ فنڈ قائم نہیں کیا ہے اور اس سلسلہ میں فنڈز منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میٹنگ کے دوران مقررین نے او بی سئیز کے مختلف مسائل اُبھارے اور سرکار سے ان کے صبر کا مزید امتحان نہ لینے کی اپیل کی اور متنبہ کیا کہ وہ اپنے جائز مطالبات کے لئے سڑکوں پر آئیں گے۔ میٹنگ میں سابقہ قانون ساز ممبر مسز دیپکا کور ، صوبائی نائب صدر انیل دھر،عبدل جبار، دھرم پال کٹاریہ،سائیں داس و دیگران نے شرکت کی۔