سرینگر//جموں کشمیر بچائو تحریک کے صدر عبدالغنی وکیل نے ریاستی سرکار کو مفلوج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل اور پریشانیوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور پی ڈی پی بھاجپا سرکار خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی اورتعلیم یافتہ بے روزگار وں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ وکیل گاندھی نگر میں پارٹی کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔