نئی دہلی //کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں گورنرراج نافذ کرنے کی آوازیںزور پکڑ رہی ہیں۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ’مجھے خوشی ہورہی ہے کہ اب بہت سارے لوگ یہ محسوس کر رہے ہیں کہ پی ڈی پی اور بی جے پی سرکارتباہ کن ہے‘ ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے پاس عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ اتحادختم کر کے ریاست کے لوگوںکے ساتھ امن بنانے کیلئے کام کرنا کرے اور اگر اس کا مطلب ایک بار پھرگورنر راج ہے تو ہوجائے ۔