منفی سیاست کرنے والوں کے عزئم کو ناکام بنانے کی اپیل
توصیف بٹ
کشتواڑ//پی ڈی پی اور بی جے پی کی سرکار عوام مخالف ہے جو ریاست بھر میں ماحول خراب کر رہی ہے یہ بات نیشنل کانفرس کے ایم ایل سی سجاد احمد کچلو نے کشتواڑ میں این سی ورکروں کے ساتھ میٹنگ میں کی۔کچلو نے کہا کہ موجودہ حکومت نااہل اور ریاست میں ترقیاتی منصوبوں کو آگے لے جانے کے قابل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی گذشتہ حکومت امن و ہم آہنگی کا ما ڈیول تھی۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی سرکار نے’ اچھے دن ‘ کا نعرہ لگایا تھا لیکن وہ اچھے دن ان کے ذاتی فلاح و بہبود کے لئے تھے جب کہ عام لوگوں کو دیدہ بے حسی اور مشکلات کے لئے چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی نظریہ کا فقدان اور احساس ذمہ داری ،ریاست میں سیاسی غیریقینی کے پیچیدہ تا ثر ،حکومت کو جامع ترقی،مفاہمت اور امن کی امید فراہم کرنی چاہے تھی۔2014کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوے سابق ہوم منسٹر نے کہا کی بی جے پی پی ڈی پی سرکار نے کشمیری عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کشمیر مسئلہ میںعلیحدگی پسند قیادت کو شامل کریں گے ،انہوں نے کہا سیاسی طور علیحد گی پسند قیادت کو مسئلہ کشمیر کے اندرونی طول و عرض سے نمٹنے کے مقصد کے لئے انہیں شامل رکھیں لیکن تنہائی اور محاذ آرائی راستہ چنا۔انہوں نے محبوبہ مفتی کی موجودہ سرکار تنقید کرتے ہوے کہا کہ وہ جموں کشمیر کی عوام کے سامنے اپنی ساکھ کھو چکی ہے۔ اور ریاست میں امن بحال کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ پی ڈی پی نے کشمیر کے لوگوں کے ساتھ فریب کیا، بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے نام پر ووٹ حاصل کر کے کرسی کے لالچ میں اسی جماعت کے ساتھ اتحاد کر لیا۔ ریاست کے تینوں خطوں کے عوام کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کچلو نے یقین دلایا کہ نیشنل کانفرنس لوگوں کی مشکلات کے ازالہ کے لئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے لوگوں کو منفی اور تقسیم کی سیاست کرنے والوں سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہ کسی کو بھی عوامی جذبات سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔