Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

مخلوط حکومت آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے پر گامزن: مولانا مسرور

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 7, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//اتحاد المسلمین کی جنرل کونسل کا اجلاس سجاد آباد چھتہ بل سرینگر میں تنظیم کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریاست کے تقریباً تمام اضلاع سے 500جنرل کونسل ممبران، مجلس ذاکرین کے ارکان اور سینئر ممبران نے شرکت کی۔ اپنی نوعیت کے اجلاس میں موجودہ تنظیمی، سیاسی اور تحریکی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے ابتداء میں اتحاد المسلمین کے نائب صدر آغا سید یوسف نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، ضلع صدور نے اپنے ضلعوں کی دو سالہ کارکردگی کی تفاصیل پیش کی اور مرکز کی جانب سے جنرل سیکریٹری ماسٹر غلام حسین نے اتحاد المسلمین کی دو سالہ کاکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ اس کے علاوہ تنظیم سے وابستہ دیگر شعبہ جات اور اداروں کے سربراہوں نے بھی اپنی فعالیت سے ممبران کو آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدرمولانا مسرور عباس انصاری نے اتحاد المسلمین کی گزشتہ چھے دہائیوں پر محیط سیاسی، مذہبی، سماجی اور رفاہی سطح پر طویل، صبر آزما اور تاریخ ساز جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے تنظیم کے ہر فرد کو اس بات کے لئے مبارکباد دی کہ انہوں نے بہت ہی کٹھن حالات میں صبرو استقلال سے تنظیم کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں اپنا تعاون پیش کیا اور رواں تحریک آزادی کے ہر مرحلہ پر کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر نہ صرف برصغیر ہند و پاک بلکہ پورے جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے لہٰذا اس دیرینہ مسئلہ کا منصفانہ حل ناگزیر ہے اور ہم نے بارہا اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تمام فریقوں کو آگے آنا ہوگا لیکن بھارت کی موجودہ سرکار طاقت کے نشے میں چور ہے۔مولاناعباس انصاری نے کہا کہ کشمیر میں قتل و غارت کا بازار گرم کیا گیا ہے اور آئے روز عام اور بے گناہ شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے مگر کشمیری عوام نے اپنی جہد مسلسل سے دنیا پر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں سے اپنے مطالبے سے دستبردار ہونے والے نہیں۔ بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھنے کی صلاح دیتے ہوئے مولانا عباس نے کہا کہ زور زبردستی اور جنگجو مخالف کاروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبایا نہیں جاسکتا بلکہ یہ جذبہ دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے اور آخر کار سونامی بن کر ظالموں کو لے ڈوبے گا۔ انہوں نے ریاستی انتظامیہ کو دلی کی ریمورٹ کنٹرول پر چلنے والی سرکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کو مسلم اکثریتی ریاست میں نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور جہاں ریاست کی خصوصی پوزیشن سے کھلواڑ کیا جارہا ہے وہاںمسلمانوں کی ہر قسم کی مذہبی آزادی پر قدغن لگائی گئی ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے اجلاس میں شریک ممبران کو تنظیم کے تئیں ان کے خلوص، وفاداری اور جوش و جذبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو تلقین کی کہ وہ تنظیم کے سیاسی، مذہبی، سماجی اور فلاحی پروگراموں کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی جدوجہد میں تیزی لائیں۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی اور تحریکی حوالے سے ترجمان سید مظفر رضوی نے چند اہم قرار دادیں پیش کی جنہیں حاضرین نے پاس کیا۔ اجلاس میں اتحاد المسلمین کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز کمیٹی مجلس عاملہ (ورکنگ کمیٹی) کے چالیس ارکان کا انتخاب عمل میں لایا گیا جو آئندہ چند روز میں تنظیم کے آئندہ دو سال کے لئے مجلس منتظمہ اور عہدیداروں کا انتخاب کرے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مانسون اجلاس سے قبل انڈیا اتحاد کی ورچوئل میٹنگ، حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور
برصغیر
’اردو ‘کو جان بوجھ کر نئے ڈیجیٹائزیشن عمل سے مٹایا جا رہا ہے: وحید پرہ
تازہ ترین
پونچھ میں 28جولائی سے شروع ہونے والی بابا بڈھا امرناتھ یاترا کے لئے تیاریاں جاری
پیر پنچال
جموں سڑک حادثے میں کم ازکم 8 افراد زخمی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?