ہندوارہ میں دوشیزہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا
اشرف چرا غ
کپوارہ//ہندوارہ کے مضافاتی دیہات میں منگل کو ایک 22سالہ دوشیزہ نے زہریلی شئے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔پولیس نے قانونی لو ازمات کو پورا کر کے لاش کو لواحقین حوالہ کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شاٹھی گام ہندوارہ میں 22سالہ دوشیزہ (نام مخفی)نے نا معلوم وجوہات کی بناءپر کوئی زہر یلی شئے کھا ئی جس کے بعد لو احقین نے فوری طور اس کو ضلع اسپتال ہندوارہ میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کر دیا تاہم ڈاکٹرو ں نے مزکورہ دوشیزہ کو مردہ قرار دیا ۔اس سلسلے میں ہندوارہ پولیس نے دوشیزہ کا پوسٹ مارٹم کر کے لاش کو لو احقین کے حوالہ کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔
نائب صدر کے انتخابات نوٹیفکیشن جاری
نئی دہلی//نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے جنرل سیکریٹری کے انتخابات کے لئے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ انتخابات 5 اگست کو منعقد ہوں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اُمید وار ریٹرننگ آفیسر کے دفتر واقع کمرہ نمبر 29 گراﺅنڈ فلور پارلیمنٹ ہاوس نئی دلی یا اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر مُکل پانڈے ، ایڈیشنل سیکرٹری یا جوائنٹ سیکرٹری راجیہ سبھا کے دفتر میں 10جولائی 2017ءصبح گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک کسی بھی دن ( بغیر سرکاری چھٹی کے ) داخل کرسکتے ہیں۔ رد کئے گئے کاغذات کو چھو ڑ کر کاغذات کی جانچ پڑتال کمرہ نمبر 29 گراﺅنڈ فلور پارلیمنٹ ہاوس نئی دلی میں 19 جولائی 2017ءکو صبح گیارہ بجے کی جائے گی۔کاغذات واپس لینے کے لئے ریٹرننگ افسر کے دفتر میں 21 جولائی 2017ءوک سہ پہر تین بجے تک نوٹس دی جاسکتی ہے۔ انتخابات 5 اگست 2017ءکو نامزد مقامات پر صبح 10 بجے سے شام 5بجے تک کرائے جائیں گے۔
اننت ناگ میں نجی سکول پر چھاپہ ،استاد گرفتار
ملک عبدالسلام
انننت ناگ // اننت ناگ میں پولیس نے ایک نجی سکول کے استاد کو گرفتار کیا ہے ۔سوموار کو پولیس نے پہرو اننت ناگ میں سدرا انسٹی چیوٹ پر چھاپہ ڈالا اور سکول میں تعینات ایک استاد محمد حسین وگے ولد غلام محمد ساکن ہوم ہونہ ناگہ بل شوپیان کو حراست میں لے لیا ۔محمد حسین کے والد نے بتایا کہ سکول انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ سوموار کو پولیس نے سکول سے اس کے بیٹے کو گرفتار کیا ۔انہوں نے بتایا کہ محمد حسین کی گرفتاری کی اطلاع ملنے کے بعد ہم نے اننت ناگ میں قایم پولیس تھانوں پر گئے تاہم پولیس نے اس کی گرفتاری سے انکار کیا۔غلام محمد نے اپنے بیٹے کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پلوا مہ کے 2ڈگری کالجوں اور 6ہائیر سکینڈری
سکولوں میںکل تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی
پلوامہ//پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر کے مطابق کل یعنی 5جولائی 2017ءکو گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز پلوامہ ، وومنز کالج پلوامہ ، گرلز ہائیر سکینڈری سکول پلوامہ ، ہائیر سکینڈری سکول پلوامہ ، ہائیر سکینڈری سکول راج پورہ ، ہائیر سکینڈری سکول رہمو، ہائیر سکینڈری سکول کا کہ پورہ اور ہائیر سکینڈری پنگلنہ میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
۔6روز میں 6یاتری فوت
غلام نبی رےنہ
کنگن/ /بال تل مےں اےک اور ےاتری حرکت قلب بند ہوجانے سے لقمہ اجل بن گےا ۔ذرائع کے مطابق براری مرگ مےں 59سالہ شےوا کانت مشرا ولد شری کرشن مشرا ساکنہ فرےدآباد ہرےانہ نامی ےاتری براری مرگ کے نزدےک غش کھاکر گر پڑا اگر چہ اسے فور طور ہسپتال پہنچاےا گےا وہاں پر ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دےا اسطرح سے اب تک6 ےاترےوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔
سمبل میں4سالہ بچہ غرقآب
گاندربل//ارشاد احمد//گھر سے ننیہال ماں کے ساتھ گیا 4 سالہ بچہ نالہ میں گرکر غرقآب ہوگیا۔ عاصف احمد ڈار ولد محمد یوسف ساکنہ کوندہ بل صفاپورہ گاندربل چند روز قبل ماں کے ساتھ شادی پورہ ننھیال واقع سمبل سوناواری گیا تھا جہاں منگلوار پانچ بجے صحن کے پاس گزرنے والے نالہ میں گرگیا۔ رشتہ داروں نے فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا تھا جہاں پر ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔کمسن بچے کی لاش کو اپنے آبائی گھر لایا گیا تو اس موقع پر پورے علاقے میں غم و الم کی لہر دوڑ گئی ہر طرف آہ و بکا کا ماحول بن گیا۔
تحریک مزاحمت اجلاس
صوبائی صدر جموںمنتخب
سرینگر// تحریک مزاحمت نے تنظیم کو متحر ک اور فعال بنانے کے سلسلے میں محمد حنیف کو صوبہ جموں کا صوبائی صدر منتخب کیا گیا ۔موصولہ بیان کے مطابق مجلس شوریٰ کا ایک اجلاس تنظیم کے سربراہ بلال احمد صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تحریکی اور تنظیمی امورات پر سیر حاصل بحث ہوئی۔انہوںنے اس موقعہ پرکہا ’’ امید ہے کہ محمد حنیف صوبہ جموں میں تحریک آزادی کو مؤثر اور فعال بنانے میں اپنی بھر پور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے‘‘۔ اجلاس میں تحریک مزاحمت کے سبھی ذمہ داروں کو ہدایت دی کی گئی کہ فوجی کاروائیوں میں زخمی ہونے والے متاثرین کی حتی المقدور معاونت میں اپنا فرض ادا کریں۔
شکیل بٹ کا دوران حراست ٹارچر حقوق البشر کی پامالی:ڈی پی ایم
سرینگر//ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ نیپولیس پردوران حراست سینئر مزاحمتی کارکن اور ڈی پی ایم کے چیف کوارڈی نیٹر شکیل احمد بٹ کاٹارچرکرنے کاالزام عائدکرتے ہوئے اسے حقوق البشرکی پامالی قراردیاہے ۔موصولہ بیان میںڈی پی ایم کے جنرل سیکریٹری خواجہ فردوس نے کہاہے کہ پارٹی کے چیف کارڈی نیٹرشکیل احمدبٹ کو20روزقبل پولیس نے حراست میں لیاتھااوراس دوران مذکورہ مزاحمتی لیڈرکوجسمانی تشددکانشانہ بنایاجس کے باعث اُنکی ایک بازومیں فریکچرہواہے ۔انہوں نے کہاکہ جب شکیل بٹ کوتھانے سے سینٹرل جیل سرینگرمنتقل کیاگیاتویہ ظاہرہواکہ موصوف کادوران حراست ٹارچرکیاگیاہے۔
پلوامہ کے کئی علاقوں میںوبائی بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ
سرینگر//پلوامہ کے واسورہ،لاسی پورہ، نائرہ، اچھن، ببگام اورپنجگام کے لوگوں نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میںوہ ناصاف پانی پینے پر مجبور ہیں جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں وبائی بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے تین ماہ سے ضلع انتظامیہ کو مسلسل اس بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے لیکن معاملہ حل نہیں ہوا۔مقامی لوگوں کے مطابق موجودہ سرکار نے محکمہ پی ایچ ای سب ڈیوژن ٹہاب کیلئے کئی سکیمیں متعارف کرائی گئیںاور ان پر لاکھوں کی رقم واگزار کی لیکن محکمہ کی غفلت شعاری سے ان کو ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا۔علاقے کے لوگوں نے پی ایچ ای سب ڈیوژن ٹہاب کے خلاف زور دار مظاہرے کئے اور الزام عائد کیا کہ انکی غفلت شعاری سے ہی وہ گندہ پانی پینے کیلئے مجبور ہیں۔
سونر وانی بانڈی پورہ میں احتجاج
عازم جان
بانڈی پورہ//سونروانی بانڈی پورہ میں سڑک کی خستہ حالی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی آبادی نے احتجاج کیا اور بانڈی پورہ گریز سڑک پر دھرنا دیا۔سونر وانی میں رہائش پذیر سینکڑوں افرادنے چوک میں جمع ہو کر شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا۔ احتجاجی مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ سونروانی سڑک کی فوری طور پر مرمت کی جائے۔ احتجاج میں شامل غلام نبی لون نامی ایک شہری نے کہا ’’ ہم نے وفود کی صورت میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سے لیکر آر اینڈ بی افسران کواپنے مسائل سے آگاہ کیا لیکن انہوں نے کوئی دادرسی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار نفوس پر مشتمل بستی کو صاف پانی سے محروم رکھا گیا ہے۔ تحصیلدار بانڈی پورہ مبشر نازکی نے کہا کہ آر اینڈ بی اور پی ایچ ای کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ فوری طور پر بستی کے معاملات حل کریں۔
سیاسی قیدیوں سے مجرموں جیسا سلوک : خان سوپوری
سرینگر// پیپلز لیگ کے محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری نے کورٹ بلوال جیل سے اخبارات کیلئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورٹ بلوال جیل میں سیاسی قیدیوں سے مجرموں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حریت پسندوں کو تنگ کرنے کیلئے نت نئے حربے آزمائے جاتے ہیں ۔ بارکوں کی تلاشی لینا روز کا معمول بن چکا ہے ۔بیماروں کا علاج نہ کرنا اور بنیادی ضرورتوں سے محروم رکھنا بھی ایک معمول بن چکا ہے ۔ انہوں نے عالمی ریڈکراس کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ سیاسی قیدیوں کے خلاف روارکھے جارہے سلوک کو فی الفور بند کروائیں ۔
این آئی اے جنگی ہتھیار:ہلال وار
سرینگر//مزاحمتی لیڈرانجینئرہلال وارنے نئی دہلی پراین آئی اے کوایک جنگی ہتھیارکے بطوراستعمال کرنے کاالزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ میرواعظ خاندان کے ممبران کونوٹس بھیجنابلاجوازاورقابل مذمت ہے ۔ موصولہ بیان میں پیپلز پارٹی چیئرمین انجینئر ہلال احمد وار نے الزام لگایا ہے کہ بھارت کی موجودہ سرکار این آئی اے کو کشمیریوں کے خلاف ایک جنگی ہتھیار کے طور استعمال کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت اور سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ ذی عزت اشخاص کو خوفزدہ کیا جارہا ہے تاکہ کشمیری قوم کو رواں جدوجہد سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کے تحت اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور بھارت کا کوئی حربہ کشمیریوں کو اپنی مبنی بر جدوجہد سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتا ہے ۔
خامنہ ای کشمیریوں کادردمند رہنما :مولاناقمی
سرینگر//پیروان ولایت نے ایرانی عدلیہ کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کی قانونی حمایت کاحکمنامہ جاری کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای و ایرانی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ موصولہ بیان کے مطابق پیروان ولایت کے سرپرست اعلیٰ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے اس حکمنامہ کو کشمیری قوم کے لئے ایک اور عظیم تحفہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای مسلم دنیا میں وہ واحد لیڈر ہے جو مظلومین کادرد اپنے دل میں رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایران کی جانب سے اس اعلان کوکشمیری قوم کی کھلم کھلا حمایت اور عظیم تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بھی چاہئے کہ وہ ہر گھڑی خامنہ ای کے ساتھ ہاتھ ملائیں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کے ساتھ ساتھ کشمیر کی تحریک آزادی کے دشمنوں کو بے نقاب کیا جائے ۔بیان کے مطابق تنظیم کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی اور سیکریٹری جنرل آغا سید یعسوب نے بھی خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے۔