مخدوم منڈو سرینگر میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ نے دہشت مچا رکھی ہے اس کے نتیجے میں لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں کتوں کی تعداددن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور میونسپل حکام کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں کر رہی ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا شام کے وقت گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا ہے جب کہ نمازی بھی صبح اور شام نماز کے لئے نہیں جاسکتے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے میونسپل حکام سے اپیل کی ہے کہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے انتظامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔