سری نگر// مختلف پبلک سیکٹر محکموں میں کام کرنے والے درجنوں ملازموں نے منگل کے روز سرینگر کی یس کالونی میں تنخواہوں کی واگذاری کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی ملازموں جو جموں وکشمیر پبلک ایمپلائز اینڈ ورکرس فیڈریشن کے بینر تلے جمع ہوئے تھے، نے الزام لگایا کہ وہ گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کا عیال فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔
اس موقع پر فیڈریشن کے صدر وجاہت حسین نے میڈیا کو بتایا ” ہم گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ہمارا عیال فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے“۔