عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //محکمہ کے فلوریکلچر نے مختلف پارکوں کے داخلہ فیس میں نظرثانی شدہ شرحیں جاری کی ہیں۔پارکس اور باغات(سوائے ٹیولپ گارڈن اور چلڈرن پارک حضوری باغ) بالغ کیلئے30روپے جبکہ12 سال سے کم عمر کا بچوں کیلئے15روپے مقرر کی گئی ہے۔چلڈرن پارک حضوری باغ میںبالغ کیلئے 30 روپے جبکہ 12سال سے کم کیلئے 15 روپے ٹیولپ گارڈن کیلئے بھی یہی شرح رکھی گئی ہے۔غیر ملکیوں کے لیے داخلہ فیس کی شرحیں اس طرح ہیں۔ تمام پارکس اور باغات(سوائے ٹیولپ گارڈن)بالغ/ کیلئے 10 روپے جو اپنے بچے کے ساتھ گارڈین کے طور پر باغ کا دورہ کرتے ہیں۔ٹیولپ گارڈن میںبالغ کیلئے 75 روپے اور 12سال سے کم کیلئے 30روپے داخلہ فیس ہوگا۔ یہ نظرثانی شدہ داخلہ فیس یکم مارچ 2024سے لاگو ہوگا۔ تاہم، پہلے سے آٹ سورس پارکس اور باغات کے لیے، نئے نرخوں کا اطلاق نئے معاہدے کی الاٹمنٹ یا موجودہ معاہدے میں توسیع کی تاریخ سے ہوگا۔