مہور//گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رونما ہونے والے الگ الگ واقعات میں 3افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ چسانہ مہور میں ایک شخص پہاڑی سے پھسل کرلقمہ اجل بن گیا جب کہ ضلع پونچھ کے سائوجیاں علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے جاوید احمد ولد سعید محمد ساکن براری حال پتھری ڈھوک کی موت واقعہ ہو گئی۔ دریں اثنا کٹرہ میں ایک یاتری کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عبدالرشید ولد غلام قادر شیخ عمر 55سال ساکن تلی تحصیل چسانہ اپنی بکریوں کو چرانے کے لئے گئے ہوا تھا کہ پہاڑی سے پھسل کر ا س کی موت واقع ہو گئی۔ دریں اثنا ویشنو دیوی کی یاترا پہ آیا اجیت گنڈو عمر 44سال ساکن گوا پانچی بھون کے قریب اچانک بیہوش ہو کر گر پڑا، اسے فوری طور پر طبی سنٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بادی النظر میں اس کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہوگی۔