جموں//جموں وکشمیر قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنائت علی نے سال 2017-18 کے لئے مختلف ڈیپارٹمنٹ سٹینڈنگ کمیٹیاں اور ہاؤس کمیٹیاں تشکیل دیں۔اس ضمن میں کونسل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق قیصر جمشید لون کی صدارت میں ڈی آر سی I- ، جس کے ارکان آغا سید محمود الموسوی، جی این مونگا، محمد خورشید عالم، جی ایل رینہ ہوں گے۔اسی طرح نریش کمار گپتا کی صدارت میں ڈی آر ایس سی- II تشکیل دی گئی جس کے ارکان سجاد احمد کچلو، محمد مظفر پرے، صوفی یوسف اور فردوس احمد ٹاک ہوں گے۔سریندر کمار چودھری کی سربراہی میں ڈی آر ایس سیIII تشکیل دی گئی ۔ کمیٹی کے ارکان میں شوکت حسین گنائی، ٹھاکر بلبیر سنگھ، ظفر اقبال منہاس اور ایس چرنجیت سنگھ شامل ہیں۔ رمیش اروڑہ کی صدارت میں ڈی آر ایس سیIV تشکیل دی گئی جس کے ارکان علی محمد ڈار، شریمتی رانی گارگی بلوریہ، سیف الدین بٹ اور وبودھ گپتا ہیں۔حاجی عنائت علی کی سربراہی میں رولز کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ ڈاکٹر شہناز گنائی، محمد مظفر پرے، وبودھ گپتا، ظفر اقبال منہاس، فردوس احمد تاک، صوفی یوسف کمیٹی کے ارکان کے طور کام کریں گے۔اسی طرح حاجی عنائت علی ایکس افیشو چیئرمین کی حیثیت سے ہاؤس کمیٹی کی قیادت کریں گے جس کے ارکان اشوک کھجوریہ،سجاد احمد کچلو، تھاکر بلبیر سنگھ، رمیش اروڑہ اور جاوید مرچل ہوں گے۔چیئرمین قانون ساز کونسل حاجی عنائت علی لائبریری کمیٹی کی سربراہی کریں گے جس کے ارکان اجات شترو سنگھ، آغا سید الموسوی، نریش کمار گپتا، محمد خورشید عالم اور وبودھ گپتا ہوں گے۔حاجی عنائت علی جنرل پرپز کمیٹی کی بھی صدارت کریں گے جس کے ارکان سید نعیم اختر اندرابی جو کہ ایوان کے قائد ہیں، علی محمد ڈار، اشوک کھجوریہ، شوکت حُسین گنائی، رانی گارگی بلوریہ، شام لال بھگت، سریندر کمار چودھری، سریند موہن امبر دار اور سیف الدین بٹ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔پٹیشنز کمیٹی کی صدارت سیف الدین بٹ کریں گے جس کے ارکان جی این مونگا، شام لال بھگت، فردوس احمد ٹاک اور یاصر ریشی ہوں گے۔محمد خورشید عالم کی قیادت میں پریولیج کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ارکان آغا سید محمود الموسوی، ٹھاکر بلبیر سنگھ، صوفی یوسف اور سریندر کمار چودھری ہوں گے۔گورنمنٹ ایشورنس کمیٹی کی صدارت سریندر موہن امبردار کریں گے جبکہ کمیٹی کے ارکان میں شام لال بھگت، ظفر اقبال منہاس، ایس چرنجیت سنگھ اور پردیپ شرما ہوں گے۔سبارڈنیٹ لیجسلیشن کمیٹی کی صدارت اشوک کھجوریہ کریں گے ۔ اس کے ارکان اجات شترو سنگھ، سجاد احمد کچلو، نریش کمار گپتا، یاصر ریشی، ڈاکٹر شہناز گنائی، محمد مظفر پرے، یش پال شرما اور وکرم رندھاوا ہوں گے۔ایتھکس کمیٹی کی قیادت شریمتی رانی گارگی بلوریہ کریں گی اور اس کے ارکان شوکت حسین گنائی، وکرم آدیتیہ سنگھ، سریندر موہن امبر دار، وبودھ گپتا اور جاوید مرچل ہوں گے۔ماحولیاتی کمیٹی کی صدارت علی محمد ڈار کریں گے اور اس کے ارکان قیصر جمشید لون، یش پال شرما، وکرم آدتیہ سنگھ، جی ایم رینہ اور پردیپ شرما ہوں گے۔