جموں//کئی وفود نے آج یہاں بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی کے ساتھ ملاقات کر کے انہیں اپنے مسائل اور مشکلات کے بارے میں جانکار ی دی۔بکر وال طبقے کے ایک وفد نے وزیر کو موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی شروع ہونے والے ان کے سفر کے لئے موبائیل ویٹرنری ہسپتال کے قیام کا مطالبہ کیا۔وزیر نے ان کے مطالبے پر غور کرنے کا یقین دلایا۔وفد نے حلقے میں جاری کئی ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے منریگا اور سوچھ بھارت ابھیان کے تحت چھوٹے پلوں اور کھیل کے میدانوں کی تعمیر کی مانگ کی۔وزیر نے ان کے مطالبات غور سے سننے کے بعد چند ایک کے تعلق سے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کئے۔عبدالغنی کوہلی نے کہا کہ لوگوں کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے افسران کو ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔وزیرنے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ ترقیاتی پروجیکٹوں پر نگاہ رکھیں اور سرکار کے ترقیاتی پروجیکٹو ں میں معاون بنیں۔