Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مختلف حادثات میں5افراد ہلاک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 18, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں//گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خطہ کے الگ الگ حادثات میں 5افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ اکھنور کے قریب باپ بیٹا زندہ دفن ہو گئے تو لام نوشہرہ میں موٹر سائیکل حادثہ میں ایک شخص کی موت واقعہ ہو گئی ہے ۔ راجوری میں ایک مزدور ٹرک سے گر کر موت کے منہ میں چلا گیا تو رام بن کے اکھڑال علاقہ میں ایک شخص درخت سے گر کر ہلاک ہو گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام کو ایک مزدور ٹرک سے سامان ان لوڈ کرتے ہوئے نیچے گر کر لقمۂ اجل بن گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 50سالہ غفار علی ولد محمد آیات ساکن چپریاں راجوری  کاندلی پل کے قریب ٹرک سے گر کر زخمی ہو گیا۔ اسے راجوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد نازک حالت کے پیش نظر جموں کیلئے ریفر کیا گیا لیکن وہ دوران منتقلی راستے میں ہی انتقال کر گیا ۔ /اکھنور تحصیل میں مٹی کی کھدائی کے دوران باپ بیٹا لقمۂ اجل بن گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح 9بجے کے قریب تحصیل اکھنور کے گودھن گائوں میں باپ بیٹا گھریلو ضروریات کے لئے مٹی لانے گئے ہوئے تھے، وہ کھدائی کر ہی رہے تھے کہ غار نما جگہ دھنس گئی اور وہ دونوں مٹی کے پہاڑ تلے دب گئے ، جب تک مقامی لوگوں کو اس کی خبر ملی اور انہوں نے پولیس کی مدد سے بچائو کارروائی شروع کی، دونوں افراد انتقال کر گئے تھے۔ متوفین کی شناخت 60سالہ رام سرن اور اس کے 36سالہ بیٹے جھلا رام کے طور پر ہوئی ہے ۔ /اکھڑال تحصیل کے گجرارہ گائوں میں رونما ہوئے ایک دلدوز حادثہ میں ایک شخص درخت سے گر کر موت کے منہ میں چلا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ محمد رفیق ولد باجا بکروال ساکن کوکرناگ نامی یہ نوجوان اپنے مویشیوں کیلئے پتے کاٹنے کی غرض سے ایک درخت پر چڑھا ہوا تھا کہ وہ اچانک پھسل کر نیچے جا گرا۔ اسے شدید زخمی حالت میں پرائمری ہیلتھ سنٹر اکھڑال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ اس کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔ نوشہرہ کے لام علاقہ میں فوجی گاڑی کے ساتھ ٹکرا کر ایک موٹر سائیکل سوار کی موت واقعہ ہو گئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے خاطی ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پکھرانی سے لام کی طرف جانے والا ایک بے نمبری موٹر سائیکل فوجی گاڑی کی زد میں آکر حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں 50سالہ محمد مشتاق ولد محمد منشی ساکن پکھرانی ہلاک ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے سڑک پر دھرنا دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا، علاقہ کے دورہ پر آئے ڈی سی راجوری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر
برصغیر
وزیر تعلیم سکینہ ایتو سیکورٹی قافلے کے بغیر سکوٹی پر پہنچیں مزار شہداء
تازہ ترین
مزارِ شہداء پر جانے کے دوران عمر عبداللہ کی پولیس اہلکاروں کیساتھ دھکا مُکی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تازہ ترین
ہم جب چاہیں شہداء کو یاد کر سکتے ہیں،ہم پر کوئی پابندی نہیں چلے گی:وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ
برصغیر

Related

جموں

حکومت لوگوں کو دہلیز پر صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم نائب وزیر اعلیٰ کا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور کا معائینہ،علاج و خدمات پر زور

July 12, 2025
پیر پنچالتازہ ترینجموںخطہ چناب

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

July 12, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں روزگار میلہ، 237 امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم

July 12, 2025
جموںخطہ چناب

اکھرال رام بن میں سرشام المناک سڑک حادثہ | ٹاٹا سومو 7سو فٹ گہری کھائی میں جاگری،4مسافرلقمہ اجل،2شدید زخمی

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?