جموں//آدھار سے جڑی مختلف خدمات میں معقولیت لانے کیلئے حکومت نے آج فیس کی شرحیں متعین کیں جو یہ خدمات فراہم کرنے والے وصول کریں گے۔حکومت کی جانب سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق آدھار تیار کرنے ،ضروری بائیو میٹرک اَپ ڈیٹ اور بی ایف ڈی/ صورتحال کے استفسارات کے لئے کوئی فیس نہیں ہوگی۔ ای۔ کے وائی سی / فائنڈ آدھار / کسی اور ذریعے سے بائیو میٹرک اَپ ڈیٹ اور ڈیمو گرافِک اَپ ڈیٹ کے لئے 25روپے فی اَپ ڈیٹ فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ ای۔ کے وائی سی ، فائنڈ آدھار نمبر اور کسی اور ذریعے سے A4 شیٹ پر رنگین پرنٹ نکالنے کے لئے 20روپے فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ بلیک اینڈ وائٹ کے لئے فیس 10روپے ہوگی ۔تازہ حکمنامے کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر / تحصیلدار / ایگزیکٹیو آفیسر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ شرحیں عوامی مفاد کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں معقول طریقے پر شائع کی جاتی ہیںاوراس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ حقیقی باشندوں سے زیادہ قیمتیں وصول نہ کی جائیں۔ای سی آئی ایل کو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی کہ خدمات فراہم کرنے والے اس حکمنامے کی مکمل تکمیل کریںاور یہ نرخیں تمام نامزد مراکز پر عوام کی جانکاری کے لئے موزون مقامات پر آویزاں رکھیں۔