ریاسی میں نو زائد بچے کی نعش برآمد
ریاسی /زاہد ملک//پولیس نے ریاسی سی ایک نامعلوم بچے کی نعش برآمد کی ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک اطلاع ملنے پر دریائے چناب کے نزدیک پناسہ کے مقام پر ایک نو زائید بچے کی نعش برآمد کی ہے۔ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاسی نکھل گوگنا کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے نعش کو برآمد کیا اور اسے ضلع ہسپتال ریاسی پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا۔پولیس نے ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پی ڈی پی مہورکااظہار تعزیت
مہور/زاہد ملک//پی ڈی پی ضلع یونٹ ریاسی نے گلاب گڑھ کے ایک ریٹائرڈ ماسٹر اور پارٹی کے ایک سینئر لیڈر حاجی محمد امکالہ شیخ کی اہلیہ اور ماسٹر اشرف شیخ اور یاصر شیخ کی والدہ کے بے وقت موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے ضلع صدر شفیق الرحمان بھٹ ایڈوکیٹ کی قیادت میں ایک تعزیتی اجلااس منعقد کیا گیا ، جس میں پارٹی نے سوگوار کنبہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مر حومہ کے ایصال ثواب کی دعا کی ہے۔ تعزیت کرنے والے پارٹی کے دیگر لیڈران میں ایڈوکیٹ حاجی عبدل غنی بھٹ، عبدل سبحان وانی، نصیب سنگھ، محمد یاسین شیخ، حاجی عبدل رشید گدیرمٹ، عبدل رشید وانی،محمد شفیع وانی،حاجی عبدل سبحان مک، غلام محمد ملک، نذیر احمد بادری، عبدل رشید وانی، کلدیپ سنگھ ،قمر الدین ،رفیع احمد شاہ،عبدل عزیز سہمت، علی محمد ملک، علی حُسین شاہ، ریاض احمد منہاس، ڈاکٹر عبدل غنی لسری، حاجی عبدل عزیز لسری، لیاقت علی خان، شبیر احمد نمبردار، علی محمد بھٹ،دلیپ سنگھ،حاجی منظور احمد شاہ، سکھی محمد، سرپنچ روشن دین وانی،چندر پرتاپ سنگھ، واجد علی شاہ، مولوی زُبیر، نریندر کور،دلویر سنگھ جموال، شنکر سنگھ و دیگران شامل تھے۔
ملا ڑ ،کشتواڑ میں فوج کو جانو سیمنار منعقد
کشتواڑ//ضلع کشتواڑکے ملاڑ میں انڈین آرمی کے ہتھیاروں ،اصولوں اور کلچر سے واقف کرنے کے لئے اور نوجوانوں کو انڈین آرمی میں اپنا کئیرئیر شروع کرنے کی جانب راغب کرنے کے مقصد سے ’’فوج کو جانو‘‘ کے موضوع سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمنار میں مقامی نوجوانوں کو فوج میں کئیریئر بنانے کی حوصلہ افزائی اور انہیں فوج میں شرکت کرنے کے لئے جانکاری فراہم کی گئی۔سیمانر میںمختلف نوعیت کی اینٹریز ،ملٹری ایکوپمنٹ و ہتھیاروں کی نمائش کی گئی جس سے انڈین آرمی کی تکنیکی پیش قدمی کی جانکاری اور فوجی طاقت کی نمائش کی گئی۔سیمنار میں دو اساتذہ اور 57طلاب نے شرکت کی۔ایوئینٹ اپنی قسم کا منفرد ،ناقابل فراموش پروگرام تھا۔سیمنار مقامی نوجوانوں کو فوج کی طاقت اور انکے ہتھیاروں سے واقف کرنے کے لئے کیا گیا تھا ، تاکہ فوج اور مقامی لوگوں کا قریبی تال و میل بنا رہے۔
دو گاڑیاں متصادم، خاتون زخمی
رام بن /ایم ایم پرویز//جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک کے ایک حادثہ میں ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق جموں۔ سرینگرقومی شاہراہ پر چندر کوٹ کے مقام پر دو گاڑیوں کے ٹکر میں اُس وقت ایک خاتون زخمی ہوئی جب ایک انووا کار زیر نمبر Jk02BS.7281 ، جس میں خاتون سوار تھی شاہراہ پر مخالف سمت سے آرہے ایک تیل ٹینکر زیر نمبر JK02B-4571سے ٹکراگئی ۔ خاتون کی پہچان منیشا شرما زوجہ سنیل شرما ساکنہ تریکوٹہ نگر ،جموں کے بطور کی گئی ہے۔زخمی خاتون کو فوری طور ضلع ہسپتال رام بن علاج ومعالجہ کے لئے بھرتی کیا گیا ،جہاں پر اسکی حالت مستحکم بیان کی گئی ہے۔پولیس نے دونوں گاڑیوں کا ضبط کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔. .
بھدرواہ میں کوچنگ کلاسز کا اہتمام
بھدرواہ// بھدرواہ کے گورنمٹ ہائر سیکنڈری سکول بائز میںRIMC, Dehradun, میں داخلہ لینے والے طلاب کے لئے مورخہ18ستمبر سے23اکتوبر2017تک چار ہفتوں کا کوچنگ کلاساز پروگرام کا اہتمام کیا۔کورس میں کل ملا کر بھدرواہ و ملحقہ علاقوں کے22طلاب نے شرکت کی۔کوچنگ میں طلاب کو ضروری گائیڈنس فراہم کی گئی جو RIMC, ، ملٹری اور سینک سکولوں میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہوں۔کوچنگ کلاسز تربیت یافتہ اساتذہ سے فراہم کی گئی جنھیں ان مضامین میں کافی مہارت ہے۔
فوج نے ویلڈنگ کلاسز کا اہتمام کیا
بھدرواہ // بھدرواہ میں بیروز گار نوجوانوں کو اپنے ہی علاقہ میں روز گار فراہم کرنے کے لئے فوج نے بھدرواہ کے نوجوانوں کے لئے مورخہ18ستمبر سے23اکتوبر2017تک چار ہفتوں کا ایکویلڈنگ کورس کا اہتمام کیا ۔کورس کا مقصد مقامی نوجوانوں کو اپنی رہائش گاہوںپر ہی ورز گار مہیا کرنے کا موقعہ فراہم کرنے کے لئے فائدہ مند ہنر سکھانا تھا ۔کورس میں کل ملا کر بھدرواہ و ملحقہ علاقوں کے20طلاب نے شرکت کی۔شرکا کو الیکٹرک ویلڈنگ طریقہ کے تکنیک کی بنیادی جانکاری فراہم کی گئی ۔