سابق چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکور کی کائوشیں
اُکھڑہال زون کے تمام ہائی سکولوں کے لئے سامان کا عطیہ
نمائندہ عظمیٰ
رام بن//ضلع رام بن کے اُکھڑال زون کے تمام ہائی سکولوں میں سلمان پبلک سکول نیو دہلی کی طر ف سے سامان عطیہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ سامان سابقہ چیف جسٹس آف انڈیا کی ہدایت پر تقسیم کیا گیا ۔اس سلسلے میں ٹیچر بشیر احمد بٹ بھدرواہی نے بتایاکہ سابق چیف جسٹس ے ہی 2 ریٹائرڈ میجر جنرلوں کو اُکھڑہال کا جائزہ لینے کے لئے بھیجا تھا تاکہ اکھڑہال میں تعلیم کا میعار بہتر بنا یا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ’ اس سلسلے میں ہم نے سابقہ چیف جسٹس آف انڈیا کے ساتھ کئی بار دہلی میں جا کر ملاقات کی اور اکھڑہال زون کی ایجوکیشن سے متعلق تمام جانکاری دی جس کے بعد انہوں نے سابقہ آرمی میجر جنرلوں کو جائزہ لینے کے لئے بھیجا جس کے نتیجے میں آج یہاں کے تمام ہائی سکولوںمیں کھیل کود ، ایجوکیشن لائبریری کی کتابیں ہائر سیکنڈری سکول اکھڑہال کی زیرنگرانی میں تقسیم کی گئیں ‘۔سلمان پبلک سکول نیو دہلی کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے چیف جسٹس آف انڈیا نے بھی مشورہ دیا ہے کہ نئی دہلی کے بچے ضلع رام بن کے بالائی علاقوں جن میں شروا دھار ، سرگلی ، واسا مرگ ، سینا بھتی ، مہومنگت جیسے صحت یاب علاقوں کا جون اور جولائی میں ایکسکرشن کریں گے اور اکھڑہال زون کے بچے نومبر اور دسمبر میں دہلی کا دورہ کریں گے جس کے لئے ایک ایکسچینج میٹنگ بھی منعقد کی گئی اور میٹنگ میںیہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ایکسچینج کے تحت نئی دہلی کے بچے ضلع رام بن صحت افزا مقام پر سیر کریں گے اور اکھڑہال زون کے بچے نئی دہلی سمیت ملک کے بڑے بڑے شہروں کی سیرکریں گے ۔مقامی معززشہریوں نے بھارت کے سابق چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی کاوشوںکو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سامان دہلی سے ایک بلٹی کی شکل میںوہاں سے بھیجا گیا ۔اس موقعہ پر ہائر سکینڈری سکول کے پرنسپل نے سکولوںکے ہیڈماسٹرز کو ہدایات دی کہ وہ آنے والے امتحانات صا ف وشفاف بنانے کو یقینی بنائیں۔
ڈگری کالج بانہال میں سویپ پروگرام اختتام پذیر
نیوز ڈیسک
بانہال // گورنمنٹ ڈگری کالج بانہال میں انتخابی فہرستوں میں خصوصی نظر ثانی 2018 کے تحت سویئپ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔اس خصوصی پروگرام کے تحت متعدد پروگرام جیسے کہ ووٹروں کو حلف دلانے، سمپوزیم، بحث و مباحثۃ،الیکشن ریلی و غیرہ منعقد کئے گئے۔یہ پروگرام گورنمنٹ ڈگری کالج بانہال کے پرنسپل پروفیسر اے آر ونجار کی موجودگی میں ضلع الیکشن دفتر رام بن، ایس ڈی ایم بانہال اور تحصیلدار بانہال کے اشتراک سے انجام دئے گئے۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی ایس ڈی ایم بانہال نے اپنے تقریر میں طلاب کو انتخابی عمل میں شوق سے شرکت کرنے کی تلقین کی اور انہیں ووٹراں کو اپنی مرضی سے ایک مثالی و موذوں نمائندے کا انتخاب کرنے کی طرف راغب کرے۔تحصیلدار بانہال نے بھی ا س سلسلہ میں موضورع پر ایک جذباتی لیکچر دیا اور طلاب کی جانب سے پوچھے گئے کئی سوالات کا جواب بھی دیا ۔ایوئینٹ میں ایک سو سے زائد طلاب نے شرکت کی،جنھوں نے موضوع پر اپنا اظہار خیال کیا۔ایوئینٹ میں کالج کی ٹیچنگ فیکلٹی نے بھی شرکت کرکے اپنا نقطہ نگاہ پیش کیا ۔این ایس ایس پروگرام افسر پروفیسر مشتاق احمد سوہیل نے شکریہ کاووٹ پیش کیا اور سوئیپ کا پروگرام منعقد کرنے کا موقعہ فراہم کرنے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
بانہال میں علاقائی دیہاتی بنک کا جانکاری کیمپ
لوگوں کو بہبودی سکیموں سے آگاہ کیا گیا
بانہال//علاقائی دیہاتی بینک بانہال کی طرف سے اتوار کو چملواس بانہال میں ایک روزہ مالی خواندگی کیمپ منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا جنہیں بینک کی طرف سے بہبودی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ کیمپ میں آئے لوگوں کو وزیر اعظم سوشل سیکورٹی سکیم کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ اس موقعے پر بینک کی طرف سیچلائی جانے والی سرکاری پروگراموں اور اسکیموں کے اطلاق اوربینک کی طرف سے روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بینک کی طرف سے جاری کئے گئے مصنوعات کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر کہا گیا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں تاکہ لوگوں میں مالی خواندگی کو بڑھایا جائے تاکہ وہ مالی ماملات میں صحیح فیصلہ لے سکیں۔ کیمپ کے بعد بانہال بینک شاخ کے برانچ منیجر آر کے رازدان نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کیمپ کو کامیاب بنانے پر خوشی کا اظہار کیا۔صدر دفتر سے پونیت بنسل اور ریجنل آفیس سے نریش فوطیدار نے کیمپ میں حصہ لیا۔
ڈوڈہ میں سویپ کے تحت بیداری ریلی
ڈوڈہ//ڈوڈہ میں عوام کو الیکٹورل رجسٹریشن کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے سوئیپ کے تحت ایک بیداری ریلی کا اہتمام کیا گیا ،جسے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ محمد حنیف ملک نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ریلی میں ضلع کے مختلف سکولوںکے 100سے زائد طلاب نے شرکت کی۔ریلی ڈی سی آفس ڈوڈہ سے شروع ہوکر ضلع کے مختلف بازاروں ،مین روڈ، بس اسٹینڈ، ٹائون ہال، او پی ڈی ہسپتال س، ٹونڈا اور ڈاک بنگلہ سے ہوتے ہوئے ڈی سی آفس میں اختتام پذیر ہوئی۔
ڈھابے میں شراب کی فروخت
زاہد ملک
ریاسی //ریاسی کے ایک ڈھابے سے پولیس ڈھابے میں گاہکوں کو شراب پیش کرنے پر مالک کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کی ایک ٹیم زیر قیادت ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹرس ریاسی ڈاکٹر نکھل گوگنا نے ڈھابے پر اچانک چھاپے کے دوران پایا کہ ڈھابے میں گاہکوں کو شراب مہیا کیا جاتا ہے اور مالک کو گرفتار کیا۔گرفتار شدہ شخض کی پہچان بطور پیار سنگھ ولد کرنیل سنگھ ساکنہ ڈنگا کوٹ ،ریاسی کی گئی ہے، جو کہ لاری اڈا ریاسی میں ڈھابہ چلاتا ہے۔پولیس نے ایکسائز ایکٹ زیر دفعہ50۔اے کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید کاروائی شروع کی ہے۔گرفتاری ایس ایس پی ریاسی طاہر سجاد بھٹ کی نگرانی میں کی گئی۔
پینشنرز ایسوسیشن
پوگل پرستان کامولوی رشید کو خراج
محمد تسکین
بانہال // پینشنرز ایسوسی ایشن پوگل پرستان ضلع رام بن کا ایک تعزیتی اجلاس ماسٹر عبدالرحمان بالی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سابقہ ممبر اسمبلی مولوی عبدالرشید کی موت پر ممبران نے اپنے رنج و غم کا اظہار کیاگیا۔شرکاء نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔مقررین نے مولوی عبدالرشید کی موت کو حلقہ انتخاب بانہال کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رحلت سے پوری ریاست ایک نڈر اور بے باک لیڈر سے محروم ہوگئی ہے۔ مرحوم لیڈر کو لوگوں کا غمخوار اور ترجمان قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولوی عبد الرشید کی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھاجائے گا۔ا جلاس میں ماسٹر عبدالرحمان گنائی ، رحمت اللہ بالی ، ماسٹر بشیر احمد رونیال سمیت کئی ممبران انجمن موجود تھے۔
ڈی آئی سی کا بھامبلہ میں بیداری کیمپ
ریاسی //ڈسٹرکٹ انڈسٹریل سنٹر ریاسی کی جانب سے تحصیل پونی کے لیٹئر بھامبلہ میں روز گار سکیموں کی جانکاری فراہم کرنے کے لئیایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں اے ڈی ڈی سی رمیش چندر مہمان خصوصی تھے۔کیمپ میں کے وی آئی بی ، محکمہ ایمپلائمنٹ ،بینکنگ سیکٹر کے افسروں و نمائندوں نے شرکت کی او ر استفادہ حاصل کرنے والوں کو روزگار پیدا کرنے کی مختلف سکیموں کے لئے درکار لوازمات کی جانکاری دی ۔اے ڈی ڈی سی نے بینکنگ سیکٹر کو لون یسوں میں تعاون دینے پر زور دیا ۔انہوں نے سسرکار اور بینکوں کے درمیان قریبی تال میل کی ضرورت پر زور دیا ۔اس سے قبل جی ایم انیل ٹھاکور نے میٹنگ کو بتایا کہ امسال تقریباً ایک سو قرضہ کیس منظور کئے گئے ہیں اور نوجوانوں کو پی ایم ای جی پی یا ڈی آئی سی کے تحت اپنا کاروبار شروع کرنے کی تلقینن کی،تاکہ وہ نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسرون کے لئے بھی روز گار پیدا کر سکیں۔بعد ازاں اے ڈی ڈی سی نے مقامی لوگوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا ،جو کہ اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند تھے اور بینک کے نمائندوں کے ساتھ بھی ایک علحیدہ میٹنگ منعقد کی ۔
آنگن واڑی ورکروں کااحتجاجی مظاہرہ
ایم ایم پرویز
رام بن //ضلع رام بن کے آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کی جانب سے عرصی دراز سے التوا میں پڑے اپنے مطالبات تسلیم کرنے کے لئے رام بن کے ڈاک بنگلہ میںایک احتجاجی مظاہرہ منعقدکیاگیا۔ احتجاجی مظاہرہ جموں و کشمیر ٹریڈ یونین فرنٹ کے بینر تلے یونین کی ضلع صدرارشاد بیگم نے منعقد کیا جس میں رام بن، سنگلدان ، گول ،بٹوت، اُکھڑال ، اور دیگر علاقوں کے آنگن واڑی ورکروں و ہیلپروںنے شرکت کی۔مظاہرین اپنے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنے پر ریاستی مخلوط سرکار و متعلقہ محکمہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔انکے مطالبات میں اجرتوں میں اضافہ ،انکی سروسز کو باقاعدہ بنانا،راشن کے کئیرئج چارجز میںا ضافہ ، ورکروں و ہیلپروں کے بقایا مشاہرے کو واگُذار کرنا ۔ ورکروںاور ہیلپروں کو ترقیاں دینا ،آنگن واڑی مراکز میں اسٹیشنری مہیا کرنا وغیرہ شامل ہے۔ماہرین وقوت پر اجرتوں کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر ارشادا بیگم نے ریاستی سرکار اور آئی سی ڈی ایس کو انکے دیرینہ مطالبات پورا کرنے کی ضرورت رو زور دیا ،بصورت دیگر وہ ریاستی لیڈروں کی طرف سے ترتیب دئے گئے احتجاجی پروگرام میں شدت لائیں گے۔انہوں نے ورکروں اور ہیلپروںکو مجوزہ احتجاج میں حصہ لینے کے لئے تیار رہنے کو کہا جو کہ 14نومبر سے شروع ہوگا۔