جر نلسٹ ایسوسی ایشن کا اظہار تعزیت
عظمیٰ نیوز
بانہال // بانہال کے سرکردہ نوجوان شاعر محمد اشرف وانی (گوہر بانہالی) کی والدہ گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ان کی وفات پر مختلف ادبی،دینی و سماجی انجمنوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نبزہ بیگم زوجہ مرحوم غلام محمد وانی ساکنہ کھارپورہ بانہال کی وفات گذشتہ روز اسلام آباد کشمیر کے ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد واقع ہو گئی۔انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر رام بن محمد تسکین کی صدارت میں بانہال میں ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دْعا کی گئی اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر دانش مظفر ،پرنس جہانگیر، راشد رسول کے علاوہ صحافت سے وابستہ دیگر افراد موجود تھے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحومہ ایک نیک صفت اور محنتی خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ صوم و صلوات کی پابند تھیں۔ یہاں جاری ایک اور پریس بیان کے مطابق عبد الرحیم اعما فاونڈیشن کی طرف سے بھی گوہر بانہالی کے علاوہ فونڈیشن کے نائب صدر شوکت احمد لون کے ماموں غلام قادر لون ساکنہ لون پورہ ڈولیگام کی وفات پر بھی یہاں کی تمام علمی اور ادبی تنظیموں کی طرف سے سخت رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔اس سلسلے میں جملہ ادبی تنظیموں کا ایک مشترکہ تعزیتی اجلاس زیر صدارت شاعر ادیب و ماہر تعلیم غلام حسن بانہالی منعقد ہوا جس میں کاشر ادبی مرکز بانہال، پیر پنچال ادبی فورم بانہال،عبدالرحیم اعما فاونڈیشن اور سنگلاب ادبی و تحقیقی مرکز سے وابستہ ادباء و شعراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحومین کے حق میں خصوصی دعا کی گئی۔ بعد میں اجلاس میں شامل تمام افرادنے محمد اشرف گوہر اور شوکت احمد لون کے گھر جاکر ان کے ساتھ تعزیت پرستی کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
جموں کشمیر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن
گواڑی میں بیداری کیمپ کا اہتمام
عظمیٰ نیوز
ریاسی//تحصیل ٹھاکراکوٹ کے گواڑی علاقہ میں وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد دیا گیا جس میں علاقہ کے نمبردار اونکار سنگھ،وارڈ ممبر پریم سنگھ،ٹیچر عبدالرشید،رضا کار محمد رئوف،گلزار احمد کے علاوہ کافی تعداد میں خواتین نے شرکت کی طرف سے چلائی جا رہی سکیموں پر تفصیلی روشنی ڈالی جن میں خاص طور سےNHFDC,NBCFDC,NMDFC اور WEP سیلف ہیلپ گروپ و ایجوکیشن لون جیسی سکیمیں شامل ہیں۔وومن ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے ضلع منیجر نے بتایا کہ کارپوریشن غریب انپڑھ،پروز گار،پڑھی لکھی خواتین کو روز گار فراہم کرنے کی غرض سے یہ سکیمیں چلا رہی ہے تاکہ خواتین ان سکیموں کے تحت کارپوریشن سے کم شرح سود پر قرضہ لیکر خود کاروزگار کماسکیں انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں کی مکمل جانکاری حاصل کر کے ان کا بھر پور فائدہ اٹھا ئیں۔
ریاسی میں تعارفی میٹنگ کا اہتمام
ریاسی//ریاسی میں ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے منعقدہ تعارفی میٹنگ میں سول سوسائٹی کے ممبران و مقامی لوگوں نے ضلع ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور نیو مدر اینڈ چائیلڈ کئیر ہسپتال قائم کرنے کا مدعااُٹھایا۔میٹنگ کے دوران کے وی سکول قائم کرنے کے لئے ارااضی کی نشاندہی اور ریاسی میونسپلٹی کے انفراسٹریکچر کو مستحکم بنانے وغیرہ مدعے اُٹھائے۔مقامی لوگون کے مسائل کے جواب میں ڈی سی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ضلع انٹطامیہ کی جانب سے ہر ممکن قدم اُٹھایا جائے گا تاکہ یہ مسائل حل ہوں۔ایک وفد نے گادل علاقہ میں ایک کیمونٹی باتھ روم ،نئی بستی روڈ سے آٹو اسٹینڈ منتقل کرنے ،قصبہ کی تنگ گلیوں میں بھاری گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی لگانے،راشن سٹورروں کے لئے سر نو وقت مقرر کرنے وغیرہ مسائل پیش کئے جس پر ڈی سی نے یقین دلایا کہ تمام جائز مطالبات کو فوری طور حل کیا جائے گا جس کیلئے انہوں نے افسروں کو ضروری ہدایات جاری کئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کی بھلائی کے لئے کام میں سردعت لائیں۔میٹنگ میں سول سوسائٹی کے ممبران و افسروںنے شرکت کی،جن میں اے ڈی ڈی سی رمیش چندر، اے ڈی سی بابو رام ، اے سی ڈی ایم وائی ملک، سی پی او ہربنس لعل، سی ایم او ڈاکٹر ایل ڈی بھگت ،سی ای او بی ایس جرال، ڈی ایس ڈبلیو او کلراج سنگھ ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ پرشوتم کمار، ایگزیکٹو انجینئر و دیگر ضلعی افسراں کے علاوہ بیوپار منڈل ،این جی اوز ،سماجی تنظیموں و سینئر سٹیزنز شامل تھے۔
دل کا دورہ پڑنے سے SSBاہلکار لقمہء اجل
ایم ایم پرویز
رام بن //سشستر سیما بل کا ایک سیکورٹی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے۔جوان کو فوری طور سے بٹوت کے شیرء کشمیر میموریل ہسپتال میں محالجہ کے لئے بھرتی کیا گیا ۔لیکن جوان صحت یاب نہیں ہو سکا اور فوت ہوگیا ۔ متوفی جوان کی شناخت گردھاری لعل عمر 59سال ولد سیتا رام ساکنہ سلوڑی تحصیل اکھنور ضلع جموں کے بطور کی گئی ہے۔بٹوت پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
قیدیوں کی سالانہ سپورٹس میٹ اختتام پذیر
نمائندہ عظمیٰ
کشتواڑ// قیدیوں کے لئے منعقدہ سالانہ سپورٹس میٹ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انعامات کی تقسیم کاری کے بعد ڈی سی نے سپورٹس میٹ میں شرکت کرنے والوں اور فاتح کو مبارک باد دی۔انہوںنے کہا کہ ہفتہ بھر طویل میٹ کے دوران تمام کھیل سپورٹس مین جذبہ کے ساتھ کھیلی گئی۔ڈی سی نے یقین دلایا کہ انتظامیہ جیل کے لوگوں کو ہنر پر مبنی تعلیم جیسے کہ کمپیوٹر اور تکنیکی تعلیم فراہم کرے گی، تاکہ جیل کے لوگوں کے طرز زندگی میں سدھار لایا جا سکے۔انہوںنے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور ہر ایک شہری کو مساوی مواقعہ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے جیل کے لوگوں سے کھیلوںمیں شرکت کرنے کو کہا تاکہ انکی کل ہُم ترقی یقینی ہو جاسکے اور انکا کیرئیر تابناک بن سکے۔سپورٹس میٹ سپرانٹنڈنٹ جیل کشتواڑ مشتاق احمد ملہ کی نگرانی میں میڈیکل افسر جیل ڈاکٹر یاسر عزیز و دیگران کے ہمراہ منعقد ہوا ۔
پٹواری کیخلاف عصمت ریزی کا کیس درج
ایم ا یم پرویز
رام بن//محکمہ مال کے ایک ملازم کے خلاف مبینہ عصمت ریزی کا کیس درج کیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق تیلی ماجرا ، رام بن کی ایک متاثرہ لڑکی نے پولیس میں ایک تحریری رپورٹ درج کرائی ہے کہ ضلع رام بن کے پٹوار حلقہ گام کے پٹواری نے حلقہ سے تبدیل ہونے سے قبل اُسکی عصمت ریزی کی ہے۔اس رپورٹ پر پولیس نے محمد نعیم پٹواری کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 159زیر دفعہ 376/506 آر پی سی ایک کیس درج کیا ہے۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لئے بھیج کر164 ۔اے کے تحت بیان درج کیا ہے۔تاہم مبینہ ملزم پٹواری کو بھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
ڈی سی ڈوڈہ کا شکایتی ازالہ کیمپ منعقد
ڈوڈہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال نے ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمدکے ہمراہ تحصیل فگسو اورٹھاٹھری کا دورہ کرکے مقامی لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کا ایک کیمپ منعقد کیا ۔کیمپ میں مقامی لوگون کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔لوگوں نے میٹنگ میں جومسائل اُٹھائے اُن میںمختلف پروجیکٹوں کے لئے حاصل کی گئی زمین کامعاوضہ ادا کرنے ، ٹھاٹھری سے فگسو ،چھراہ سڑک کی تعمیر اور اس پر میکڈم بچھانے، جنتروں دھار کے لئے ٹورازم انفرسٹریکچر کو فروغ دینا، ایم جی نریگا کے تحت کی گئی کاموں کی بقایا اجرت ادا کرنے،ٹھاٹھری ہسپتال کو بہتر بنانا ،استفادہ حاصل کرنے والوں کو راشن کارڈ اجرا کرنا،محکمہ مال کی خلای اسامیوں کو پورا کرنا ،بس اسٹینڈ ٹھاٹھری کے لئے اراضی حاصل کرنا ، جنگلواڑ کے لئے پہلے ی منظور کئے گئے ڈگری کالج کی تعمیروغیرہ معاملہ اُٹھائے۔فگسو کے عوام نے جے اینڈ کے بینک کی شاخ کھلونے کا مطالبہ بھی پیش کیا ،ڈی سی نے لوگوں کے مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اجرتوں کی ادائیگی عنقریب ہی کی جائے گی۔ٹھاٹھری بس اسٹینڈ کے لئے زمین حاصل کرنے کے لئے ایس ڈی ایم کو ایک تجویز پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔اسکے علاوہ محکمہ پولیس کو شاہراہ سے غیر قانونی پارکنگ ہٹانے کے لئے معقول کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ڈی سی نے محکمہ صحت عامہ کو پائپوںکی مرمت کرنے اور پانی کی سپلائی میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔ڈی سے نے عوام کو مطلع کیا کہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت فنڈز دستیاب ہیں اور عنقریب ہی ترجیحی بنیادوں پر تقسیم کئے جائیں گے۔ہسپتال میں ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں پر ڈی سی نے سی ایم او کو ڈاکٹروں کی تعیناتی تک باری باری ڈاکٹر بھیجنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ربیع فصلوں کے سلسلہ میں لوگوں کو بیج اور کھاد فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ٹیم میں ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد ،اے سی ڈی اختر حُسین قاضی، سی پی او یوگیندر کٹوچ، ڈی پی او ڈوڈہ ،بی ڈی او محمد ررفیع نائیک، اے آر ٹی او زُبیر احمد و دیگر ضلع افسراں بھی موجود تھے۔
کسانوں کا وفد باغبانی دورہ پر کشمیر روانہ
نمائندہ عظمیٰ
رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حُسین گنائی نے بدھ کے روز ہارٹیکلچر کمپلیکس سے کسانوں کے ایک وفد کو دورے پر روانہ کیا۔اس دورے کا اہتمام ایم آئی ڈی ایچ کے تحت کیا گیا ہے جس کے تحت ضلع کے18کسانوں کو سی آئی ٹی ایچ، سکاسٹ کشمیر اور محکمہ ہارٹیکلچر میں چار روزہ تربیتی و ایکسپوجر دورے کیلئے روانہ کیا گیا ۔وفد کا وادی میں کئی نامور ہارٹیکلچر اداروں کا دورہ کرنے کا پروگرام بھی ہے۔دورے کے دوران جدید سائنسی تکنالوجی کے متعلق جانکاری حاصل کرنا ہے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈی سی نے وفد کو ایسے پروگراموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرام کسانوں کے زیادہ سے زیادہ فائدہ کے لئے منعقد کئے جائیں۔اس موقعہ پر دیگر لوگوں کے علاوہ چیف ہارٹیکلچر افسر مکیش شرما ،ایچ ڈی اوز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
چھاترو ،کشتوڑ میں دوستانہ میٹنگ منعقد
کشتواڑ //فوج کی جانب سے ضلع کشتواڑ کے چھاترو میں ایک دوستانہ میٹنگ کا اہتما م کیا گیا ،جس میں مقامی لوگوںنے نہایت ہی شوق سے شرکت کی۔اس میٹنگ کا مقصد سماج کے تمام طبقوں میںامن و خوشحالی کا پیغام پھیلانا تھا۔میٹنگ کا اہتمام مختلف سد بھاونہ و دیگر بہبودی کے اقدام کی جانکاری لینا تھا جن کا انعقاد لوگوں کی بھلائی کے لئے کیا جاتا ہے۔اس ایونٹ سے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملنے کا ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا ہوا ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے یہ میٹنگ منعقد کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔