نابالغ لڑکی بازیاب،اغواکارگرفتار
جموں//میراں صاحب پولیس نے اغواکی گئی ایک نابالغ لڑکی کوبازیاب کرنے کادعویٰ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق اجیت کور نے پولیس تھانہ میراصاحب میں اپنی نابالغ لڑکے کے اغواسے متعلق تحریری رپورٹ 31اکتوبرکودرج کرائی تھی اورشکایت کی بناپرپولیس نے ایف آئی آر نمبر151/2017 ،زیردفعہ 363 آرپی سی معاملہ درج کیا۔ پولیس نے اغواکی گئی نابالغ لڑکی کوتلاش کرنے کیلئے مختلف جگہوں پرچھاپے مارے ،بالآخرپولیس نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پراغواکارکوبس سٹینڈبی سی روڈسے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے لڑکی کوآزادکرایا۔پولیس نے یہ کارروائی انسپکٹرراویندرسنگھ رکوال ایس ایچ او پولیس تھانہ میراں صاحب اورایس ڈی پی اوآرایس پورہ سریندرچوہدری اورایس پی ہیڈکوارٹرآرسی کوتوال کی نگرانی میں عمل میں لائی۔
اخلاقی تعلیم کوفروغ دینے کیلئے لیکچرکااہتمام
جموں//اخلاقی تعلیم کوفروغ دینے کی غرض سے سینئرایگزیکٹیو ہیلپ ایچ انڈیانیروشرمانے ڈی ایچ ایس ایس شاستری نگر جموں میں ایک لیکچرکا اہتمام کیاگیا۔ہیلپ ایج انڈیاکاقیام سال 1978 میں عمل میں لایاگیاتھا ۔یہ ادارہ ملک کے زائداز 7ملکوں بشمول بھارت کی سبھی ریاستوں میں عمررسیدہ لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کررہی ہے ۔ اس لیکچرکے دوران طلباء کوبتایاگیاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عمررسیدہ لوگوں کی کس طرح سے خدمت کرسکتے ہیں۔اس موقعہ پر دیوندرکورنے عمررسیدہ لوگوں کی مددکرنے کیلئے ہیلپ ایج انڈیاکی کاوشوں کوسراہا۔
ٹرانسپورٹروں مخالف حکمنامے کوواپس لینے کامطالبہ
جموں//آل انڈیاروڈٹرانسپورٹ ورکرزفیڈریشن نے حکومت کی طرف سے 2اکتوبر 2017کوجاری کئے گئے آرڈرنمبر09P-TC of 2017 کی مذمت کی ہے ۔ا س آرڈر کے تحت گاڑیوں کے ڈیلر یکم نومبر 2017 سے نیومان ٹرانسپورٹ موٹروہیکلز کی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ ورکرزفیڈریشن نے کہاکہ یہ آرڈر محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازموں اورآفیسروں کے مفادات کے منافی ہے ۔اے آئی آر ٹی ڈبلیوایف نے ریاستی سرکارسے اس آرڈرکوجلدواپس لینے کامطالبہ کیاتھا۔ایم وی ایکٹ ترمیمی بل 2016 کی سیکشن (1)41 کے تحت ڈیلروں کوموٹروہیکلز رجسٹرکرنے کااختیارحاصل ہے جبکہ ملک بھرمیں ایم وی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں یہ بل پارلیمنٹ سلیکٹ کمیٹی کوبھیجاگیاجوکہ اب سلیکٹ کمیٹی کے زیرغورہے۔
ہندوتنظیموں کے لیڈران کوسیکورٹی دی جائے:ہندوستان شیوسینا
جموں//ہندوستان شیوسینانے ہندوتنظیموں کے لیڈروں کی ہلاکت پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے جموں وکشمیرکے ہندوتنظیموں کے لیڈران کومعقول سیکورٹی فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔یہاں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان شیوسینا کے ریاستی صدرایچ ایس ایس وکرانت کپور نے کہاکہ جموں وکشمیرکے پرتنائوحالات میں ہندولیڈروں کوسیکورٹی کامسئلہ درپیش ہے جس کیلئے انہیں سیکورٹی فراہم کی جانی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت علیحدگی پسندلیڈروں کوسیکورٹی دے سکتی ہے توہندولیڈران کوکیوں نہیں دیتی ۔کپورنے علیحدگی پسندوں کی سیکورٹی ہٹانے کامطالبہ کیا۔انہوں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بغیرکسی تاخیرہندوتنظیموں کے لیڈران کیلئے سیکورٹی کابندوبست کرے۔قابل ذکرہے کہ 17اکتوبرکو آرایس ایس لیڈررویندرگوسائی کولدھیانہ میں قتل کیاگیاتھا اوراس سے پہلے بھی ہندولیڈران کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ونودپنڈت کی وزیراعلیٰ سے ملاقات
مائیگرنٹوں کے معاملات زیربحث لائے
جموں//آل پارٹیز مائیگرنٹ کارڈی نیشن کمیٹی (اے پی ایم سی سی ) کے چیئرمین ونودپنڈت نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اوروادی کشمیرمیں کام کررہے مائیگرنٹ ملازموں کے التوامیں پڑے ہوئے معاملوں کوجلدنمٹانے کی مانگ کی۔ونودپنڈت نے وزیراعلیٰ کوبتایاکہ انہوں نے انہیں دس نکاتی چارٹرپیش کیاتھا اورانہوں نے اس ضمن میں یقین دہانی کرائی تھی مگراس وقت تک یہ معاملے جوں کے توں بستہ خاموشی میں پڑے ہوئے ہیں ۔قومی ترجمان کنگ سی بھارتی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق پنڈت نے بتایاکہ کچھ ڈی ڈی اوزاورڈی ٹی اوز التوامیں پڑی ہوئی تنخواہوں اوربقایاجات کی ادائیگی سے صاف انکار کردیاہے ۔پنڈت نے وزیراعلیٰ کوبتایاکہ مائیگرنٹ ملازمین وادی میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ اور وزیرتعلیم نے تنخواہیں بقایاجات واگذارکرنے ، معطل کئے گئے مائیگرنٹ ملازموں کوبحال کرنے اوروجہ بتائونوٹس کوواپس لینے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اس وقت تک یہ بھی معاملے التوامیں پڑے ہوئے ہیں۔
5چورگرفتار،8لاکھ مالیت کامسروقہ سامان برآمد
جموں//جموں پولیس نے پانچ چوروں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے چوری کئے گئے 8لاکھ روپے کے ساما ن کوبرآمدکرنے کاکادعویٰ کیاہے۔ قابل ذکرہے کہ 11 ستمبر2017کو پولیس تھانہ گنگیال میں ترلوچن سنگھ ،ساکن ماڈل ٹائون گنگیال نے اپنے گھرسے زیورات اورنقدی کی چوری کامعاملہ درج کرایاتھا۔اس کے علاوہ پولیس سٹیشن تریکوٹہ نگرمیں بھی 256/2017 کے تحت چوری کامعاملہ درج کیاتھا۔پولیس نے ایس پی سائوتھ سندیپ چوہدری ،ایس ڈی پی اوسٹی سائوتھ رفیق منہاس اورایس ڈی پی اوسٹی ایسٹ ارون جموال کی نگرانی میں چوری کے معاملات کوحل کیااورپانچ چوروں تلویندرسنگھ عرف تنو، گرویرسنگھ کوگرفتارکیااوران کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمدکیا۔یہ معاملہ تریکوٹہ نگرکے ایس ایچ اوانسپکٹرپرویزسجاد،ایس آئی وکرم منہاس کی قیادت میں ٹیم نے گنیش کماراورابھے سنگھ کی گرفتارعمل میں لائی اوران کی طرف سے کی گئی 312300 روپے نقدی اور3موبائل فون برآمدکئے۔
کٹھوعہ کیمپس میں پلیسمنٹ مہم کاانعقاد
جموں//کٹھوعہ کیمپس جموں یونیورسٹی اورمختلف کالجوں کے طلباء کوملازمت فراہم کرنے کے مواقعے کے مقصدسے ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹرسائنس اور آئی ٹی کٹھوعہ کیمپس نے انٹرنشپ کم پلیس منٹ مہم کاانعقاد کیا۔یہ مہم ایس ای بزانفوٹیک پرائیویٹ لمٹیڈ نے چلائی جومرکزی حکومت کی معاونت سے چلنے والی اڑان سکیم کے ذریعے روزگارفراہم کرتی ہے۔اس موقعہ پرہیڈایس ای بز انفو ٹیک لمٹیڈ دھرم ویرسنگھ اورانکوش نے انٹرویومنعقدکئے جس میں رام نگرکیمپس ،گورنمنٹ ڈگری کالج کٹھوعہ، ڈگری کالج فاروومن کٹھوعہ، ڈگری کالج ہیرانگرکے لگ بھگ 90طلباء وطالبات شامل ہوئے۔یہ پوراعمل ریکٹرکٹھوعہ کیمپس نریش پادھاکی نگرانی میں عمل میں لایاگیا۔