ایس ایس بی آن لائین امتحانات کیلئے تمام تیاریاں مکمل
جموں//صوبائی کمشنر کشمیر نے 14نومبر سے شروع ہونے والے آن لائین سروس سلیکشن بورڈامتحانات کے احسن اورخوش اسلوبی سے انعقاد کے لئے ہر طرح کا تعائون فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوںنے ان باتوں کااظہار ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں کشمیر میں پہلی بار آن لائین امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ سرینگر میں 10امتحانی مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے۔جہاں ہر امتحانی مرکز میں 180-200امیدوار آن لائین امتحانات میںشامل ہوں گے۔امیدوار ان امتحانات میں دونشستوں میں شامل ہوں گے ۔پہلی نشست 9.30سے ایک بجے تک اور دوسری نشست1.30سے5بجے تک ہوگی۔امتحانات کا انعقاد مختلف اسامیوں بشمول جونیئر اسسٹنٹ کی اسامیوںکو پُر کرنے کے لئے ہورہا ہے اوریہ پانچ روز تک جاری رہنے کے بعد 18نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔صوبائی کمشنر نے امتحانی مراکز میں سیکورٹی کے بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنرسرینگر ،سیکریٹری ایس ایس بی ا ورپولیس وانتظامیہ کے دیگر آفیسران بھی موجو دتھے۔
سمال سٹی پروجیکٹ کی تکمیل
عوام کے معیار زندگی میں بہتری کاباعث بنے گی : جموال
جموں //سمال سٹی کے پروجیکٹ مکمل ہونے کے ساتھ ہی جموں اور سرینگر کے شہروں میں معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔ ان باتوںکا اظہار جے اینڈ کے پی ڈی پی (جموں ویسٹ)کے زونل صدر پونیت سنگھ جموال نے پارٹی کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ مخلوط سرکار نے جموں کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ روبہ عمل آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجترتھی،پیر کھو اور سٹی چوک میں کثیر منزلہ پارکنگ پروجیکٹوں پر کام جاری ہے ،جس سے جموں کا نقشہ ہی بدل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی پروجکٹ کے لئے مختص3600کروڑ روپے میں سے عنقریب ہی 200کروڑ روپے واگُذار کئے جا رہے ہیں۔.سابقہ وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کے خوابوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دور اندیش لیڈر کے طور وہ معیاری زندگی کے حق میں تھے۔رشوت خوری کے خلاف انکی مہم بھی طرز زندگی میں شفافیت لانا تھا ۔سمارٹ سٹی کا ذکر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سمارٹ سٹی سرکار کیلئے ایک چلینج ہے ور مخلوط سرکار اس چلینج کا عزت سے مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جب 3600 کروڑ روپے کا جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹ مکمل ہوگا تو لوگوں کے طر زندگی میں کافی بدلائو آئے گا۔انہوں نے ا مید کا اظہار کیا کہ نو منتخبہ جموں میونسپل کمشنر رمیش کمار سمارٹ سٹی ٹیم کی قیادت کریں گے اور جموں کو ملک کا ایک ا ہم شہر بنائیں گے۔
لاپتہ طالب علم ہماچل پردیش سے بازیاب
جموں //پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جموں سے لاپتہ ہوئے 11 ویں جماعت کے ایک طالب علم کو پولیس نے ہماچل پردیش سے برآمد کیا ہے۔بیان کے مطابق سینک سکول نگروٹہ کے ایک استاد سندیپ کمار نے 05۔اکتوبر کو ایک تحریری شکایت میں کہا تھا کہ سکول کا ایک طالب علم سکول کے احاطہ سے لاپتہ ہوا ہے۔پولیس نے اس شکایت پر ایک کیس درج کیا اور لاپتہ ہوئے بچے کو برآمد کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ۔طالب علم کے فیس بک اکونٹ کے استعمال پر پولیس نے چندی گڑھ میںمذکورہ طالب علم کی تلاش شروع کر دی۔تاہم کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔سائبر سیل چندی گڑھ سے بھی اس سلسلہ میں تعاون دینے کی درخواست کی گئی ،جس نے طالب علم کی لوکیشن امرتسر بتائی ۔پولیس پارٹی امرتسر بھی گئی جہاں پر فون ستعمال کرنے والے مالک سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔بعد میں معلوم ہو اکہ طالب اعلم ہماچل پردیش روانہ ہوا ہے۔جہاں پر طالب علم کی لوکیشن ڈلہوزی بتائی گئی،جہاں پر طالب علم پرائیویٹ نوکری کی تلاش میں تھا ۔پولیس پارٹی نے فوری طور سے ڈلہوزی جا کر لاپتہ ہوئے طالب علم کو برآمد کیا اور اسے اپنے والدین کے سپرد کیا ۔
زنانہ کالج پریڈ میں بیداری پروگرام کا انعقاد
طالبات کو جنسی ہراسانی سے تحفظ کی جانکاری دی گئی
جموں//جے اینڈ کے وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے گورنمنٹ کالج فار وومن پریڈ گرئونڈ میں طالبات کو کام و کاجی مقامات پر جنسی حراسانی کے تحفُط سے آگاہ کرنے کے لئے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام میںڈاکٹر شوانی صوری ورما نے ایک جذباتی لیکچردیا ۔انہوں نے جنسی حراسانی کے کئی اقسام اور صورتوں کا ذکر تے ہوئے متاثرہ پر اسکے نتائج بیان کئے۔ اور اس بدعت کا ایکٹ14 ۔2013 کے تحت تدارک کرنے کو کہا۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ہیملااگروال اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھی۔اس موقعہ پر ایچ او ڈی ہوم سائنس ڈاکٹر ارونا دوبے، ڈائریکٹر وومن اسٹیڈیز سنٹر پروفیسر ندھی کوتوال پروفیسر سیما جالی اور ڈاکٹر انامیکا بارو بھی موجود تھیں۔اس سے قبل نشست کا آغاز انچارج ڈیولپمنٹ آفیسر جموں ڈویژن رفعت قمر کی جانب سے خطبہ استقبالیہ اور تعارفی لیکچر کے ساتھ کیا گیا ۔پروگرام کا اختتام تبادلہ خیال اور طالبات سے فئیڈ بیک حاصل کرنے کے ساتھ کیاگیا۔
پروین توگڑیا تین روزہ دورے پر جموں پہنچے
جموں// وشوا ہندو پریشد کے بین الاقوامی صدر پروین توگڑیا اپنے تین روزہ دورے پر جمعہ کو ریاست کی سرمائی دارالحکومت جموں پہنچ گئے۔ شعلہ بیان لیڈر ڈاکٹر توگڑیا اپنے دورے کے دوران یہاں ’ہندو ہیلپ لائن‘ کا افتتاح کرنے کے علاوہ سول سوسائٹی کے اراکین اور دوسرے لوگوں کے ساتھ میٹنگیں کرکے جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کریں گے۔ وہ 5 نومبر کو واپس نئی دہلی روانہ ہوں گے۔ وی ایچ پی صدر نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ اپنی مختصر بات چیت میں اپنے دورے کے اغراض و مقاصد بیان کئے، لیکن ’دفعہ 35 اے‘ اور علیحدگی پسندوں سے متعلق سوالات کو یہ کہتے ہوئے ٹال دیا کہ وہ ہفتہ کو ’ہندو ہیلپ لائن‘ کے افتتاح کے موقع پر ہر ایک موضوع پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا ’آج یہاں وکیلوں کی میٹنگ ہونے جارہی ہے۔ اس میں غریب ہندوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرنے کے مسئلے پر بات چیت ہوگی‘۔ پروین توگڑیا نے کہا ’کل (ہفتہ کو) ہندو ہیلپ لائن کی آل انڈیا میٹنگ یہاں منعقد ہوگی۔ بھارت میں کسی بھی ہندو کو مدد کی ضرورت ہے، تو اسے بغیر کسی سفارش کے مدد فراہم کرنا اس ہیلپ لائن کا بنیادی مقصد ہے‘۔ انہوں نے دفعہ 35 اے اور علیحدگی پسندوں سے متعلق سوالات کو یہ کہتے ہوئے ٹال دیا کہ ہفتہ کے روز میڈیا کو بلایا جائے گا اور میں ہر ایک موضوع پر بات کروں گا۔ وی ایچ پی ذرائع نے بتایا ’یہ ہیلپ لائن پارٹی کی طرف سے دنیا بھر میں شروع کردہ خدمات کا حصہ ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’ہندو ہیلپ لائن‘ پورے دنیا میں شروع کی گئی ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر میں مقیم ’ہندوں‘ کی بہبودی کو یقینی بنانا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ’وی ایچ پی لیڈر (توگڑیا)یہاں سول سوسائٹی کے اراکین اور دانشوروں کے ساتھ میٹنگ کرکے جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق فیڈ بیک حاصل کریں گے‘۔ یو این آئی
میڈیکوز سے متعلق بیداری پروگرام کاانعقاد
ہسپتال عملے کو کو آفات سماوی سے قبل تیاریوں کی تربیت دی
جموں //ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے یہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ماہر الوک نندا نے میڈیکل سٹاف کو زلزلوں کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں ے کہا کہ میڈیکل اور متعلقہ سٹاف کو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تربیت فراہم کرنا ضروری ہے۔جموں میں گورنمنٹ میڈیکل کالج پہلا ایک ہیلتھ ادارہ بن گیا جہاں پر قومی شہرت یافتہ ماہر نے لیکچر دیا ۔انہوں نے کہا کہ جموں صوبے کے دیگر طبی اداروں میں بھی ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا اسکی ضرورت اس لئے محسوس کی جارہی ہے کیونکہ جے اینڈ کے زلزلوں کے 4 اور5زونوں میں آرہا ہے ۔ اسلئے ہمیں آج سے ہی اسکے لئے تیاریاں کرنے کی ضرورت ہے۔پروگرام میں پرنسپل و ڈین جی ایم سی جموں ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموںاور مخلتف شعبوں کے سربراہوں ،فیکلٹی ممبران، میڈیککل سپر انٹنڈنت اور ڈپٹی میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کے علاوہ نرسنگ و نیم طبی عملے نے بھی شرکت کی۔
صوبائی کمشنر نے دربار موؤ انتظامات کا جائزہ لیا
جموں //ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری نے متعدد رہائشی سرکاری کوارٹروںکا دورہ کرکے سرمائی راجدھانی میںسالانہ دربار موو کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈویژنل کمشنر کے ہمراہ آی جی پی ایس ڈی ایس جموال اور کمشنر کے ایم سی رمیش کمار، چیف انجینئر پی ڈی ڈی اشونی کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹیٹس ستیش شرما ، اے ڈی سی کانتا رکوال، چیف انجینئر پی ایچ ای اشوک گنڈوترہ، ایس ایس پی وویک گپتا، و پی ڈی ڈی ۔پی ایچ ای ۔ایسٹیٹس کے دیگر اہلکار بھی تھے۔انہوں نے کمپنی باغ، پونچھ ہائوس، احاطہ امر سنگھ اور ٹانگے والی گلی کا دورہ کیا ۔ڈویژنل کمشنر نے ایسٹیٹ محکمہ سے کام میں سرعت لا کر بر وقت مرمت و تجدید کاری کام مکمل کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ موو ملازمین کو مناسب سہولیات میسر ہوں۔انہوںنے سرکاری کوارٹروں میں بجلی اور پانی ،صحت و صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور متعلقین کو مناسب سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹیٹس ستیش شرما نے سرکاری کوارٹرواں میں ہو رہی کام کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ کوارٹروں میں پانی،بجلی اور صحت وصفائی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے،تاکہ دربار موو ملازمین کو کوئی بھی پریشانی نہ ہو۔