ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف مہم
سکول بس ضبط ، قصور وار ڈرا ئیوروںسے 3000 جرمانہ وصول
زاہد ملک
ریاسی//ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی روک تھام کیلئے محکمہ موٹر وہکلز کی جانب سے جاری مہم کے دوران ایک سکول بس کو ضبط کیا گیا اور دیگر 20گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور قصور وار ڈرا ئیوروںسے زائد از 3000روپے بطور جرمانہ وصول کئے گئے۔ضبط کی گئی سکول بس بغیر دستاویز ات کے چلائی جا رہی تھی۔گوڑیوںکی چیکنگ کے ناکے تھاپا چوک،آیہ آر ٹی چوک اور بارداری پل کے قریب محکمہ موٹر وہکلز کے افسران کی ایک ٹیم نے کگائے تھے۔دریں اثناء اے آر ٹی او نے ضلع کے سبھی گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں بصورت دیگر رولز کے تحت ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بانہال میں ریچھ بستی میں داخل
بے ہوش کرنے کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے اپنی تحویل میں لیا
محمد تسکین
بانہال // بانہال کے کھارے پورہ علاقے میں جمعرات کی صبح سے موجود ایک ریچھ کو ایک رہائشی مکان میں داخل ہو نے کے بعدجمعہ کی دوپہر پندرہ گھنٹے بعد محکمہ جنگلی حیات نے مقامی رضاکاروں اورلوگوں کی مدد سے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ اس ریچھ کو بے ہوش کرنے والی بندوق سے بے خود کرنے کے بعد اسے نیم زخمی حالت میں کھارپورہ بانہال کے نزدیک نالہ بشلڑی سے محکمہ وائلڈ لائف بانہال نے قابو کرنے کے بعد اسے علاج معالجہ کیلئے رام بن منتقل کیا ہے جہاں سے اسے جموں منتقل کئے جانے کا امکان ہے تاکہ اس جنگلی جانور کو بچایا جاسکے۔ شاہراہ پر واقع میر پورہ اور کھارپورہ کی آبادی کے لوگ شاہراہ سے نیچے جھاڑیوں میں چھپے ریچھ سے جمعرات کی دوپہر سے ہی خوف زدہ تھے اور جمعہ کی صبح پروفیسر عبدالرشید وانی ولد خواجہ جمیل جو ساکنہ کھارپورہ بانہال کے شیڈ میں اس ریچھ کو پانے کے بعد کھارپورہ کی آبادی میں خوف و دہشت میں اضافہ ہوگیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ نزدیکی ہمسائیوں کی مدد سے محکمہ وایلڈ لائف اور پولیس کو مطلع کیا گیا اور محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار ضروری ساز وسامان لے کر وہاں پہنچ گئے اور بعد میں ٹرنکولائزر گن یا بے ہوش کرنے والی بندوق کی انجکشن نما گولی سے ریچھ کو بے ہوش کرکے نالہ بشلڑی کے کنارے جال میں بند کرکے رام بن ویٹنری ہسپتال لے منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عوام کے پیچھا کرنے کی وجہ سے ریچھ زخمی ہوا ہے اور اسے علاج کیلئے جموں منتقل کرنا پڑے گا۔ مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات بانہال کے بے سرو سامان ملازمین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے جال اور ٹرنکولائزر گن پہنچنے تک اس ریچھ کو پکڑنے سے پہلے تک اسے انسانی حصار میں یرغمالیوں بنائے رکھا۔
پیپلز پارٹی یونائیٹڈ کی ریاستی باڈی تحلیل
کشتواڑ//جموں و کشمیر پیپلز پارٹی یونائیٹڈ کی میٹنگ زیر صدارت پارٹی کے چیرمین اعجاز نائیک منعقد ہوئی۔ اس دورانِ بہت سارے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں محمد امین بٹ ریاستی کوڈی نیٹر، ریاستی جنرل سیکریٹری ایاز زرگر ، دیوان چند،عبدالغفار، شکیلہ بیگم، غلام نبی بٹ،اسداللہ، مینا دیوی و دیگر لیڈران موجود تھے ، اتفاق رائے سے ریاستی باڈی تحلیل کردی گی اور فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی نئی باڈی کو تشکیل دیا جاہے گا۔ پارٹی کو ہر فورم پر مضبوط کرنے کے لے محنت کرنے والے ورکران کو ترجیح دی جائے گی۔ پارٹی پارلیمنٹری بوڈ کو بھی اس سلسلہ میں مکمل جانکاری فراہم کی گی۔ میٹنگ میں پارٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ جلد ہی تمام اضلاع کے اندر ضلع اکائی کو بھی متحرک کیا جاہے گا اور پارٹی کی پالیسی و پروگراموں کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ورکران کو ہدایت دی گی۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے جلد ہی ہر اضلاع کے میں آوئرنس پروگرام منعقد کیا جاہے گا۔
پدیارنہ ،کشتواڑ میں بحث و مباحثہ کا مقابلہ
کشتواڑ//ضلع کشتوڑ کے پدیارنہ کے طلاب کو بولنے کی آزادی اور اعتماد کا اظہار کرنے کے لئے فوج نے بڈا پرائمری سکول میں ایک بحث و مباحثہ کا مقابلہ منعقد کیا ۔مقابلہ میں طلاب نے بڑی شوق سر شرکت کی۔مقابلہ میں کل ملاکر 02 اساتذہ اور38طلاب نے شرکت کی جن میں15لڑکے اور 23لڑکیاں تھیں۔طلاب نے فوج کا ایسا پروگرام منعقد کرنے پر تحسین ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام فاتح میں انعامات کی تقسیم کاری او شرکا میں حوصلہ افزائی انعامات کے ساتھ کیا گیا ۔مقابلہ میں پہلا انعام ورشا دیوی کو ملا جبکہ دورسرا انعام شکتی سنگھ اور تیسرا انعام دیویا دیوی کو ملا۔اساتذہ اور طلاب نے فوج کا ایسا معلوماتی اور اعتماد ساز پروگرام منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
بھدروا ہ میں کمپیوٹر وہارڈ وئیر تربیت کا کیمپ منعقد
بھدرواہ//فوج کی جانب سے بھدرواہ کے بیروز گار نوجوانوں کیلئے مورخہ 06 اکتوبر سے02 نومبر 2017 تک چار ہفتوں کا کمپیوٹر و ہارڈ وئیر ٹریننگ کا ایک کیمپ منعقد کیا ۔کیمپ میں بھدرواہ اور ملحقہ علاقوں کے34نوجوانوں نے شرکت کی۔اور نئی ٹیکنالوجی میں فراہم کی جا رہی تربیت سے استفادہ لیا۔اس تربیت سے ان بیروز گار نوجوانوںکو اپنا روزگار ڈھونڈنے یا اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد ملے گی ۔فوج کی اس پہل کو مقامی لوگوں نے کافی سراہا اور کہا کہ اس سے علاقہ کے بیروز گاروں کو اپنا روز گار حاصل کرنے میں آسانی آئے گی۔
وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن
کا تلواڑہ میں بیداری کیمپ
ریاسی//تلواڑہ ریاسی میں وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد دیا گیا جس میں علاقہ کی تعلیم یافتہ،بے روزگار ،غریب انپڑھ خواتین نے کافی تعداد میں شرکت کی۔امن راج بالی نمبر دار،نیلم دیوی و سنتوش دیوی نے رضا کارانہ طور پر کیمپ میں شمولیت کیاس موقعہ پر ضلع منیجر محمد اقبال نے کارپوریشن کی طرف سے چلائی جا رہی سکیموں پر تفصیلی روشنی ڈالی جن میں خاص طور سے NHFDC,NBCFDC,NMDFC اور WEP سیلف ہیلپ گروپ و ایجوکیشن لون جیسی سکیمیں شامل ہیں۔وومن ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے ضلع منیجر نے بتایا کہ کارپوریشن نے خواتین کیلئے روز گار فراہم کرنے کی غرض سے یہ سکیمیں چلا ئی ہیں تاکہ غریب ،انپڑھ،پڑھی لکھی وجسمانی طور ناخیز خواتین ان سکیموں کے تحت کارپوریشن سے کم شرح سود پر قرضہ لیکر خود کاروزگار کماسکیں انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں کی مکمل جانکاری حاصل کر کے ان کا بھر پور فائدہ اٹھا ئیں۔
لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن ڈوڈہ کا اظہار تعزیت
محمد اسحق عارف
ڈوڈہ//گذشتہ روز تنظیم کے ضلع صدر نیاز احمد راہی کی صدارت میں ماتمی میٹنگ منعقد ہوئی جس میںمحمد اقبا ل قاضی ورک سپر وائزر آر اینڈ بی کشتواڑ کے والد اس دنیا سے چل بسے تھے کے پسماندگان کے ساتھ یکجہتی اوررنج وغم کا اظہار کیا گیا۔تنظیم کے بزرگ رہنماء غلام حسن پانپوری اور شکیل احمد دیو نے کہا کہ مرحوم اچھے اورصاف کے مالک ،نیک ایماندارشخص تھے۔اس موقعہ پر 5منٹ کی خاموشی اختیار کر کے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی اور جنت الفردوس میں جگہ کیلئے دعا کی گئی۔میٹنگ میں ہری کرشن،گوپال سنگھ،پرس رام شرما،رشپال سنگھ ،ورک سپر وائزر ایسوسی ایشن کے صدر عنایت اللہ اورنیڈ بیس ورکر کے صدر،غلام حسن باغوان،عبدالمجید شیخ،محمد شفیع بٹ وغیرہ موجود تھے۔
ڈوڈہ میں 31مویشی بازیاب،3 سمگلر گرفتار
ڈوڈہ//مویشیوں کی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں جاری مہم کے دوران ڈوڈہ پولیس نے 2اور3نومبر کی درمیانی رات کو ایک مصدقہ اطلاع پر ڈوڈہ کے علاقہ بھرت میں 3مویشی سمگلروں کو گرفتار کیا جن کے نام ایاز احمد ولد حسین دین ساکنہ بھرت،بلال احمد ولد نذیع احمد ساکنہ دار پورا تحصیل ککر ناگ ضلع اننت ناگ ،محمد سلیم ولد غلام حیدر ساکنہ بھرت ڈوڈہ ہیں۔ ان ملزمان کے قبضہ سے 31مویشی آزاد کئے گئے ۔اس ضمن میں پولیس سٹیشن ڈوڈہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تفتیش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس پارٹی کی قیادت ایس ایچ او رگھبیر سنگھ کر رہے تھے۔
سندر کشتواڑ میں دوستانہ والی بال میچ کاا ہتمام
کشتواڑ//کشتواڑ کے نو جوانوں میں پنہاں صلاحیوں کو ابھارنے کیلئے فوج کی جانب سے سندر کشتواڑ میں ایک دوستانہ والی بال میچ کاا ہتمام کیا گیا۔ میچ کا آغاز قومی ترانے سے شروع ہوا۔میچ میں کل 3ٹیموں نے حصہ لیا ۔اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے علاقہ کے کافی تعداد میں لوگ آئے ہوئے تھے۔فائنل سندر اے ڑیم اور آعری کے دتمیان کھیلا گیا ۔سندر اے ٹیم فاتح رہی۔ولاقہ کے نو جوانوں کو کھیل کود کے مواقعے فراہم کرنے کیلئے ولاقہ کے لوگوں نے فوج کی کوششوں کو سراہا۔
پکل ڈول پن بجلی پرو جیکٹ میں ویجی لینس بیداری ہفتہ
کشتواڑ//پکل ڈول پن بجلی پرو جیکٹ میں 30سے 3نومبر تک ویجی لینس بیداری ہفتہ ’’ رشوت ستانی سے صاف و پاک بھارت میرا ویژن‘‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔پروگرام کا آغاز سبھی ملازمین بشمول ایس ایچ زرگر جنرل منجر پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی جانب سے کئے گئے عہد سے ہوا۔اس کے بعد اس موضوع پر بحث و مباحثوں،نعرے تحریر کرنے اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں پکل ڈول پروجیکٹ کے ملازمین نے شرکت کی،چیف ویجی لینس آفیسر سی وی پی پی لمڈیڈ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔3نومبر کو یہ ہفتہ اختتام پذیر ہو ا۔چیف انجینئر بی ایل اسوال اس موقعہ پر شرکاء میں انعامات تقسیم کریں گے۔