یشنل کانفرنس طلباء یونین کا مجوزہ جموں بند کال کی حمایت کا ااعلان
جموں /این سی پی کی سٹوڈنٹس ونگ نے مجوزہ جموں بند کال کی حمایت کرتے ہوئے مخلوط سرکار پر جموں کے ساتھ مبینہ امتیاز جاری رکھنے کا الزام لگایا ہے۔ایک پریس بیان میںپارٹی کے نیشنل کمیٹی کے ممبر انجینئر رشی کیلم نے یہاں سنیچر کے روز پارٹی کی سٹوڈنٹ ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ مخلوط سرکار ہر محاذ پر ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مخلوط سرکار کے ممبران کا لوگوں کے تئیں کوئی ہمدردی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مرکز سے فنڈز فقط اپنے مٖاد کے لئے حاصل کرنے میں کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں ڈویژن میں دور دور بھی کوئی ترقی نہیں دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سٹوڈنٹس ونگ نے دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ یکجہتی دکھاتے ہوئے 6نومبر کو جموزہ جموں بند کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہون نے مخلوط سرکار سے جموں بند کو سنجیدگی سے لینے کے لئے کہا ہے، تاکہ جموں کے عوام کی ناراضگی کو دور کیا جا سکے۔انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ پتہ کریں کہ جموں کا عوام مخلوط سرکار خصوصا بی جے پی کے ساتھ مبینہ نفرت کیوں کر رہے ہیں۔
سارق گرفتار،مسروقہ مال برآمد
جموں // جموں پولیس نے نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کے خلاف آپریشن میگ دوت کو جاری رکھتے ہوئے سنیچر کے روز اکھنور پولیس نے ایک چور کو گرفتار کرتے ہوئے 300000 روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا ۔ پولیس کی جانب سے اجری ایک بیان کے مطابق 24جولائی2017 کو ششی پال ولد جمیت راج ساکنہ وارڈ نمبر ۔5 ،اکھنور نے ایک تحریری شکایت درج کرائی کہ ایک شخض وشال کمار ولد نکونج کمار ساکنہ چھائی پُٹی تحصیل و ضلع میدنا پور (مغربی بنگال)،جو کہا سکے دوکان میں بطور ایک کاریگر (سنہار) کام کرتا تھا، نے تین لاکھ روپے مالیت کے98گرام سونا چُرا لئے ہیں۔پولیس نے اس شکایت پر ایک ایف آئی آر زیر نمبر 153/2017 درج کرکے پولیس اسٹیشن اکھنور میں تحقیقات شروع کر دی۔دوران تحقیقات متعدد مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی گئیاور سونا برآمد کرنے کی کوشش کی گئی۔آج یعنی کہ سنیچر کے روز مبینہ ملزم وشال کامر ولد نکونج کمار نے اس چوری کا اعتراف کیا اور سکے انکشاف پر مال مسروقہ یعنی کہ 98گرام سونا برآمد کیا ۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن اکھنور پشپندر سنگھ نے ایس ڈی پی او اکھنور منیش آنند ،ایس پی رورل شودیپ سنگھ جموال کی نگرانی میں مبینہ ملزم کو گرفتار کیا اور مال مسروقہ بھی برآمد کیا ۔
سگوترہ برادری کا سالانہ اجتماع
جموں //سنجواں ،چواہد ی میں سینچر کے روز دیو استھان بوا دتی کے احاطہ میں مذہبی جوش و جذبہ سے سگوترہ برادری کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا ۔اجتماع میں ملک بھر سے خصوصی شمالی ہندوستان بشمول ہماچل پردیش اور پنجاب کے ہزاروں کی تعداد میں شردھالووں نے شرکت کی۔اور کُل دیوی سے آشیرواد حاصل کیں۔ س موقعہ پر ایک ہون کا بھی ا ہتمام کیا گیا جسکی پورن آہوتی 10.00بجے کی گئی جسکے بعد ایک بھنڈارا کا ابھی اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر خصوصی پوجا بھی منعقد کی گئی۔مندر کو پھولوں اور رنگ برنگی روشنیوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ۔اس موقعہ پر ایک کیرتن بھی منعقد کیا گیا ۔کل دیو کمیٹی نے شردھالووں کے لئے معقول انتظامات کئے تھے۔بوا دتہ کمیٹی نے برادری کے تمام لوگوںسے تعاون کرنے اور مندر کی تکمیل کے لئے دل کھول کر چندہ دینے کی اپیل کی ہے۔
’ناٹو کی گھڑی چوری‘‘
لعل دید ویلفیئر سوسائٹی نے ناٹک پیش کیا
جموں //لعل دید ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے جموں میں سنیچر ووار سیرئیز کے سلسلہ میں ’’ناٹو کی گھڑی چوری‘‘ ناٹک پیش کیا۔ناٹک سوریہ نرائن نے تحریر کیا ہے اور نوین پال اسکے ہدایت کار ہیں۔اس ناٹک میں ناٹو اپنی کار ایک محفوظ مقام پر رکھتا ہے اور غلط سائڈ کی کوئی پرواہ نہیں کرتا ہے اور گھریلو اشیا کی خریداری کرنے کے لئے جاتا ہے۔خریداری کے بعد اسکی کار وہاں نہیں ہوتی ہے۔وہ اپنے دوست کو اسکے بارے میں بتاتا ہے۔نٹو دن بھر کافی پریشان رہا اور بعد میں اسے معلوم ہوتا ہے کہ اسکی کار کو اسکے دوست نے لیا تھا ۔وہ دیر گئے گھر واپس گیااور اسکی بیوی نے اسے پوچھا کہ آپنے چابیاں کیوں اپنی اکر میں رکھیں اور ہمیں پریشانی ہوئی۔اس ناٹک میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اپنی غلطیوں کا الزام کسی دوسرے کونہ دیںکیونکہ ناٹونے کار غلط سائڈ میں پارک کی تھی ۔اسلئے ہمیں ٹریفک کے قوانین کے متعلق جانکاری رکھنی چاہیے اور ٹریفک حُکام پر الزام نہ لگائیں۔ ناٹک میں نوین پال ،راہل کمار، سئیا ٹھاکور ،پرمود چودھریکلا کارون نے شرکت کی۔ سامعین نے ناٹک کی کافی سراہناکی۔
ادیب و سابق بیورو کریٹ خالد حسین کو صدمہ
جموں//ریاست کے نامور اردو و پنجابی ادیب اور سابق بیورو کریٹ خالد حسین کی دختر نسبتی فرحت آرا سنیچر کو جموں میں انتقال کر گئیں۔ وہ کچھ عرصہ سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں مرحومہ جموں کے معروف تاجر اور سماجی کارکن ذاکر حسین کی اہلیہ تھیں،انہیں اتوار کی سہ پہر کو سپرد خاک کیا جارہا ہے۔ سماج کے مختلف حلقوں نے خالد حسین اور انکے خانوادے سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ڈی ایس پی ایوب پنڈت کا مبینہ زد و کوب کیس
سرکار نے کوئی خصوصی پراسکیوٹر تعینات نہیںکیا ،2 مبینہ ملزم ابھی بھی فرار
جموں //رواں سال کے ماہ جون کی 22 تاریخ کو سرینگرکی جامع مسجد میں زد و کوب سے ڈی ایس پی ایوب پنڈت کی ہلاکت میں آر ٹی آئی کے جواب سے سنسنی خیزانکشافات ہوئے ہیں۔آر ٹی آئی کارکن رمن شرما کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میںضلع پولیس سرینگر کے پبلک انفارمیشن آفیسر نے بتایا ہے کہ اس کیس کے سلسلہ میں 21 مبینہ ملزمان کو گرفتار کئے گئے تھے، ایک مبینہ ملزم رائدبُگ ،ماگام تصادم میں مارا گیا اور دو مبینہ ملزم ابھی بھی مٖفرور ہیں۔انفارمیشن م یں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 3 کمسن مبینہ ملزمان ضمانت پر رہا کئے گئے ہیں۔انفارمیشن میں یہ بھی جانکاری ملی ہے کہ اس کیس کے سلسلہ میں ابھی تک کوئی خصوصی پبلک پراسکیوٹر تعینات نہیں کیا گیا ہے۔اس کیس میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی عدالت میں مورخہ06 اکتوبر2017کو چالان پیش کیا گیا ہے۔ .آر ٹی آئی کارکن رمن شرما نے اس جواب پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو ریاستی سرکار اور نہ ہی پولسی نے اپنے طور سے اس کیس کی پیروی کرنے کے لئے کوئی خصوصی پبلک پراسکیوٹر تعینات کیا ہے، تاکہ مجرموں کو مثالی سزا دی جا سکتی۔انہوں نے ریاستی گورنر سے اس سلسلہ میں مداخلت کرتے ہوئے اس کیس میں ملوث مبینہ ملزموں کو سخت سے سخت سزا دینے کے لئے خصوصی پبلک پراسکیوٹر کی تعیناتی کے لئے ہدایات جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔