Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مختصر خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 9, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
11 Min Read
SHARE

 سینک اسکول نگروٹہ میں اتھلیٹ میٹ

جموں //سینک سکول نگروٹہ نے جموں سہودیہ اتھلیٹ میٹ جسکا نعقاد 6نومبر سے8نومبر تک کیا گیا، میں چمپیئن شپ ٹرافی(بائز) حاصل کی ہے۔ اس میٹ میں جموں خطہ کے سی بی ایس ای سے منسلک 20 سکولوں نے شرکت کی۔اس سلسلہ میں اختتامی تقریب پر ایم ایل اے نگروٹہ مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے فاتح میں ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے۔لڑکوں اور لڑکیوں کی کٹیگریوں میںاپنے اپنے سکولوں کی کل ہم پرفرمنس میں بہتری لانے کے لئے کافی محنت کی۔ میچ کے آخری روزلڑکوں کی کٹیگری میں سینک سکول کے کیڈٹوں نے116پوائنٹ حاصل کرکے میڈلوں میں برتری حاصل کی جبکہ ایم ایچ اے سی ایس ناگبنی نے81پوائنٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔سینک سکول کے کیڈٹ جگبیر سنگھ نے100 میٹر دوڑ کا 11.12 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑا ۔لڑکوں کی کٹیگری میں ایم ایچ اے سی ایس ناگبنی کیماسٹر رندیپ سنگھ کو بہترین اتھلیٹ قرار دیا گیا جبکہ لڑکیوں کی کٹیگری میں  ایم ایچ اے سی ایس ناگبنی نے69پاوئنٹ لیکر چمپین شپ ٹرافی(لڑکیوں ) حاصل کی جبکہ ایس او ایس ہرمین نے49پوائنٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایم ایچ اے سی ایس ناگبنیکی مس سپنا شرما کو لڑکیوں کی کٹیگری میں بہترین اتھلیٹ قرر دیا ۔اس موقعہ پر اتھیلیٹوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایلا ے نگروٹہ دیویندر سنگھ رانا نے تقابلی جذبہ کی سراہنا کی۔وہ سینک سکول نگروٹی کے سکول بینڈ کی کار رکدگی سے کافی متاثر ہوئے،سکول کے پرنسپل کیپٹن (آئی این ) اے ماتھر نے مہمان خصوصی کو تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے اساتذہ، اہلکاروں اور طلاب کی جانب سے اس ایوئینٹ کو کامیاب بنانے پر کافی سراہنا کی۔اس موقعہ پر پریذیڈنٹ سہوادیہ جے ایس ڈمی، سی بی ایس ای سکولوں کے پرنسپلوں بشمول ڈون انٹرنیشنل سکول اورڈی بی این امر ویلابھی موجود تھے۔
 

بسنت گڑھ کا کھنیڈعلاقہ سڑک رابطہ سے محروم 

اودھمپور//نیشنل کانفرنس کارکناں کی ایک میٹنگ زیر قیادت لعل چند مسافر بدھ کے روز دو میل میںمنعقد ہوئی جس میں علاقہ کھینڈ کے عوام کا ایک وفد زیر قیادت سابقہ بلاک صدر عمر الدین نے شرکت کی۔ وفد نے میٹنگ میں اپنے علاقہ کے مشکلات پیش کئے ،جس پر میٹنگ میں شامل تمام کارکنوں نے تشویش کا اظہار کیا اور علاقہ کو انصاف دلانے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے لال چند نے کہا کہ ریاست کے دور افتادہ علاقون جیسے کہ پاڈر، بھلیسہ ،سراج،مرمت ،مہور کو سڑک رابطہ فراہم کیا گیا ہے لیکن حیرانی کی بات ہے کہ سب ڈویژن بسنت گڑھ کے نہایت دل فریب اور گنجان آباد علاقہ کھنیڈ اور پونارہ  کو آج تک سڑکا کی سہولیت فراہم نہیں کی گئی ہے۔ سابقہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سرکار نے اس علاقہ کی دیرینہ مانگ کو تسلیم کیا اور اس سڑک کا سروے کروا کر ٹینڈر بھی جاری کیا۔انہون نے کہا کہ سرکار کے بدلنے کے ساتھ ہی کسی نے اس سڑک پر علادت سے سٹے لایا ۔انہون نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ موجودہ سرکار نے اس کیس کی پیروی نہیں کی جسکی وجہ سے اس سڑک پر سٹے ابھی تک نافذالعمل ہے۔انہون نے کہا کہ اسی طرح سے ہپ تابر کنڈہ، سدھ مہادیو سرکیولر روڈز کی تعمیر سٹ کی وجہس ے روکی ہوئی ہے۔ انہوں نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنہنی تار کھیترا اور نگلت تر جار PMGSY کے تحت گذشتہ 12سال سے نا مکمل ہیں۔انہوں نے سراکر خصوصاً ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ذاتی مداخلت کرکے ان سڑکوںکی تعمیر شروع کرانے کی اپیل کی ہے۔میٹنگ میں پرشوتم شرما ، پریم ناتھ نمی، گوبند چلوترہ، سریندر شرما ،روی کمار، شکیل چند یل،اونکار سنگھ، ہری گوپال شرما و دیگران بھی شامل تھے۔
 
 

حکومت کی پالیسیاں نوجوان مخالف : NCSU

جموں//نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو نوجوان مخالف قرار دیتے ہوئے حال ہی میں متعارف کروائے گئے ایس آر او202کو کالعدم قرار دئیے جانے کا مطالبہ کیا۔ سائنس کالج میں رتیش چودھری اور ساحل سنگھ جموال کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے این سی ایس یو لیڈران نے بتایا کہ مخلوط سرکار نے بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ بھدا مذاق کیا ہے انہیں بصد مشکل ملنے والی نوکریوں میں پوری تنخواہ دینے کے بجائے صرف بیسک پے دی جائے گی جب کہ اس ایس آر او کے مطابق نہ تو انہیں انکریمنٹ ملے گی، مہنگائی بھتہ نہ ہائوس رینٹ اور دیگر الائونس۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل بی جے پی اور پی ڈی پی نے نوجوانوں سے بڑے وعدے کئے تھے لیکن ایک بار کرسی مل گئی تو نوجوانوں کے استحصال کی راہیں کھول دی گئیں۔ خطاب کرنے والوں میں ودت، دیو شبھم، وکاس پنڈتہ، موہت آرئین اور دیگران شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دورجب مستقل ملازمین کے لئے بھی گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو گیا ہے ایسے میں صرف قلیل سی تنخواہ دے کر دیگر ملازمین کے مسائوی کام لینا سپریم کورٹ کے احکامات کے بھی منافی ہے ۔ 
 

 متعدد سیاسی کارکنان پینتھرز پارٹی میں شامل 

جموں//متعدد سیاسی کارکنوں ، جن میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی پینتھرز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ پریس کے لئے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بشناہ کے ان کارکنوں نے روہت شرما کی قیادت میں پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا، اس موقعہ پر ہرشدیو سنگھ چیئر مین ، بلونت سنگھ منکوٹیہ ریاستی صدر، منجو سنگھ جنرل سیکرٹری، گگن پرتاپ سنگھ، اشفاق رانا ، سیوا سنگھ بالی اور دیگران بھی موجود تھے۔پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پنکو کمار، شوم، سوربھ شرما، راکیش بجگوترہ، بخشی رام، موہن لال ششی پال، سنی کمار، وینو کمار ، بودھ راج، امر سنگھ، ارجن دیو، سوہنو چودھری، دیو راج موہن لال ،کالا رام ، رمیش چندر ، یشپال، وینا دیوی، پریتو دیوی، شیما دیوی، راجی دیوی،ساحل شرما وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ نئے آنے والوں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے ہرشدیو نے توقع ظاہر کی کہ ان کے آنے سے بشناہ میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جموں کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے ۔ 
 
 

قانون ساز کمپلیکس کی تکمیل ایک سال کے اندر متوقع

جموں//قانون ساز اسمبلی کے نائب سپیکر نذیر احمد خان گریزی نے آج قانون ساز کمپلیکس پر جاری تعمیراتی کام کا جائیزہ لینے کیلئے افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی ۔ گریزی نے جاری تعمیراتی کام کا مفصل جائیزہ لیا اور تعمیراتی ایجنسی کو کام کی رفتار میں سرعت لا کر باقی ماندہ کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو پروجیکٹ کی تکمیل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے آپس میں قریبی تال میل قایم کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے متعلقہ ایجنسیوں اور محکموں بشمول جے کے پی سی سی ، خزانہ اور دیگر محکموں کو مل کر تمام تکنیکی مسائل کو حل کرنے اور باقی ماندہ کام کیلئے رقومات کی واگذاری یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ یاد رہے کہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ قانون ساز کمپلیکس 193 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ باقی ماندہ کاموں کی تفصیل پیش کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی سی سی نے کہا کہ کمپلیکس کے باقی ماندہ کام کو رقومات کی واگذاری کے بعد ایک سال کی مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ( تعمیراتِ عامہ ) سنجے ورما ، سیکرٹری قانون ، انصاف و پارلیمانی امور عبدالمجید بٹ ، سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی محمد سلیم شیشگر ، جنرل منیجر جے کے پی سی سی جموں جاوید اقبال ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی سی سی دلیپ ٹھوسو ، جوائینٹ ڈائریکٹر محکمہ خزانہ شوکت حسین میر ، اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر افسران موجود تھے ۔ 
 

 سرحدی سڑکوں کی میکڈم کے کام کا آغاز 

جموں// پی ایچ ای، اری گیشن اور فلڈ کنٹرول کے وزیر شال لال چودھری نے بیرپور جٹاں سے کورٹانہ کھرد تک جانے والی سرحدی سڑکوں کے میکڈم کے کام کا آغاز کیا۔ انہوں نے سیںکھرد سے بی او پی ٹگو والی تک سڑک پر بھی میکڈم کے کام کا آغاز کیا جن پر بالترتیب30 لاکھ اور20 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔وزیر نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ وقت مقررہ کے اندر یہ کام مکمل کرنے کے اقدامات کریں اور ہر سطح پر اعلیٰ معیار قائم رکھیں۔وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت سماج کے اعلیٰ مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے مضبوط اثاثے تعمیر کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے مقامی لوگوں کا تعاون طلب کیا کیوں کہ لوگوں کا تعاون ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’غم نہ کرو، سب ٹھیک ہوگا ‘‘ ٖغور طلب
کالم
سکولوں میںلائبریریوں کی بحالی لازمی پُکار
کالم
تعلیم کو صرف کاغذ تک محدودنہ رکھیں غورو فکر
کالم
! جموں و کشمیر میں تدریسی آسامیاں | اہلیت کے اصولوں پر نظرِ ثانی ضروری تقاضائے وقت
بین الاقوامی

Related

تازہ ترینجموںکشمیر

جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم اقدام، عدالت کے احاطے میں وکلاء کے علاوہ وکیلوں جیسا لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی

July 21, 2025
تازہ ترینجموں

ٹاٹا موبائل اور ایمبولینس متصادم، تین افراد زخمی

July 21, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

کشمیر میں اگلے 3 دنوں کے دوران بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان

July 21, 2025
تازہ ترینجموں

وزیر اعظم کا وعدہ پتھر پر لکیر، ریاستی درجہ ضرور بحال ہوگا: ست شرما

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?