التوأمیں پڑے کورٹ کیسوں کے نپٹارہ
لاء افسران حکومت کو مطلع کیا کریں:وزیر قانون
سرینگر//قانون او رانصاف کے وزیر عبدالحق نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جموں وِنگ میں مختلف محکموں کے التوأ میں پڑے کورٹ کیسوں کے نپٹارے کی عمل کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈوکیٹ جنرل جہانگیر اقبال گنائی ، سیکرٹری لأ عبدالمجید بٹ، ایڈیشنل سیکرٹری لأاچل سیٹھی، ڈائریکٹر لٹیگیشنز ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرلز ، لأ آفیسرس اور مختلف محکموں کی سٹینڈنگ کونسلز موجود تھے۔وزیر نے تمام لأ افسروں اور سٹینڈنگ کونسلوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں مختلف التوأ میں پڑے کیسوں کی نوعیت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ وزیر نے کہا کہ لأ افسروں اور کونسلز پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ مختلف معاملات کو اچھی طرح مطالعہ کریں اور حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی غلطی یا کمی کو دور کر نے کے لئے متعلقین کو باخبر کریں۔انہوںنے کہا کہ لأ افسروں کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت اور متعلقہ محکمے کو ہر ایک کیس کی نوعیت کے بارے میں انہیں باخبر کریں۔
آرونی میں جماعت اسلامی کی سیرت کانفرنس منعقد
ملک عبدالسلام
اننت ناگ//جامع مسجد آرونی میںجماعت اسلامی تحصیل بجبہاڑہ کی سیرت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں امیر تحصیل بجبہاڑہ کے علاوہ امیر ضلع اور قیم ضلع اسلام آباد اور مرکز جماعت کی طرف سے ترجمان اعلیٰ نے شرکت کی۔ مقررین نے عوام الناس کو رسول رحمتؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی تاکید کی۔
جنوبی کشمیر کے معروف صنعت کار عبدالعزیزنجار فوت
اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے معروف صنعت کار عبدالعزیز نجار اتوار کو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم سن شائن انڈسٹریز کے نام سے انڈسٹریل اسٹیٹ اننت ناگ میں ایک کار خانہ چلا رہے تھے۔ عبدالعزیز نے کئی بار انڈسٹریل اسٹیٹ اننت ناگ کی سربراہی کی اور وہاں کے صدر رہے۔ وہ کئی سال تک فیڈریشن آف چیمبرس اینڈ اینڈسٹریز کا ممبر بھی رہا ۔ایف سی آئی کے صدر مختیار یوسف نے مرحوم کو ایک بے لوث کارکن قرار دیتے ہوئے انکی موت کو صنعتی برادری کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
نیشنل کانفرنس اور جمعیت ہمدانیہ کی تعزیت
سرینگر // نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگراور صوبائی صدر کشمیر ناصر اسلم وانی اور جمعیت ہمدانیہ نے محاذ رائے شماری و کشمیر چھوڑ دو تحریک سے وابستہ رہنے والے سید غلام حسن گیلانی (مرحوم) ساکنہ شمسواری خانقاہ معلی حال گوری پورہ صنعت نگر کی اہلیہ کی وفات پر رنج و غم کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کی دعا کی۔جمعیت ہمدانیہ کا ایک تعزیتی اجلاس میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیںصدر جمعیت عبدالرشید گانی ، جنرل سیکریٹری حاجی محمد اشرف عنایتی ، محمد یاسین زہرا، فاروق احمد گانی ، محمد شفیع برگی ، معراج الدین شاہ، حاجی غلام محمد وانی، میر بشیر احمد کینٹھ ، الطاف احمد خان اور دیگر بقعہ جات کے پیر حضرات صاحبان اور ائما نے شرکت کی۔
پولیس سربراہ کابارہمولہ دورہ
اے ایس آئی سے منسوب ’اکبر چوک ‘کا افتتاح کیا
فیاض بخاری
بارہمولہ //بارہمولہ میں پولیس سربراہ ایس پی وید اور آئی جی پی کشمیر منیر احمد خان نے 7دسمبر2014میں مہرہ اوڑی فدائین حملہ میں مارے گئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکبر کے نام سے منسوب ’اکبر چوک‘ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں مہلوک پولیس اہلکار کے افراد خانہ بھی موجود تھے۔ پولیس سربراہ نے پولیس لائنزبارہمولہ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین اور دیگر پولیس آفسران کے علاوہ پولیس جوان بھی موجود تھے ۔
گاندربل میں غیر قانونی ڈھانچے منہدم
گاندربل// ارشاد احمد// ڈپٹی کمشنر گاندربل کی ہدایت پر ایڈیشنل ترقیاتی کمشنر گاندربل نظیر احمد بابا کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہسپتال سڑک پر غیر قانونی طور پر تعمیر ہورہے ڈھانچے مہندم کئے ۔یہ تعمیرات ریونیو ایکٹ اور ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھڑی کی گئی تھیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق جب تعمیرات کھڑی کی گئی تھی تب ان کو میونسپل کمیٹی نے باضابط تعمیر کرنے کا اجازت نامہ دیا تھا ۔
کپوارہ سیاسی انتقام گیری کا شکار: چودھری رمضان
سرینگر //نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صد ر چودھری محمد رمضان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کپوارہ میں اساتذہ کی تعیناتی اور حکومت کی طرف اس بارے میں احکامات کو ضلع کے لوگوں کے ساتھ سراسر ناانصافی اور نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط سرکار نے ابتدا ء سے ہی سیاسی انتقام گیری ، کنبہ اور اقرباء پروری کا رویہ اپنا یا ہے جو کہ کشمیر دشمن سرکار کا طریقہ کار ہے ۔ چودھری رمضان نے کہاکہ ضلع کے عوام گذشتہ 4 مہینوں سے لگاتار بجلی سے محروم ہے اور پورا ضلع گھپ اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔
بنگلادیش کا دورئہ؛ مالنگا کو ’ نیٹ بولر ‘ بنادینے کا انکشاف
اگر آرام دیا جائے گا تو میں کرکٹ ہی نہیں کھیل پاؤں گا، مالنگا
کولمبو/ سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا کی جانب سے ٹیم ٹریننگ سیشن میں بطور ’نیٹ بولر‘ شرکت کا انکشاف ہوا ہے۔لیستھ مالنگا جنوری میں شیڈول دورہ بنگلادیش کیلئے 23 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل ہی نہیں کیا گیا تھا اس کے باوجود وہ کولمبو میں ٹریننگ سیشن کے دوران دیکھے گئے بعد میں معلوم ہوا کہ وہ وہاں پر بطور نیٹ بولر آئے ہیں۔اس بارے میں مالنگا کا کہنا تھا کہ ملکی ٹیم جب بھی پریکٹس کرتی ہے اس کو نیٹ بولرز کی ضرورت پڑتی ہے جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو میں بھی ایک نیٹ بولر کے طور پر شرکت کرتا تھا، اب بھی اسی حیثیت میں یہاں پر آیا ہوں۔ مالنگا 2019 کا ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں جوکہ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ثابت ہوسکتا ہے، وہ کہتے ہیں کہ اگر مجھے منتخب کیا جاتا ہے تو میں تیار ہوں مگر مجھے ابھی تک یہ بات معلوم نہیں ہے کہ مجھے آرام کیوں دیا گیا ہے، عام طور پر 25 یا 26 برس کے کرکٹرز کو آرام دیا جاتا ہے کیونکہ انھوں نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے لیکن جتنی میری عمر ہے اس میں تو آرام دینے کا کوئی مقصد ہی نہیں ہے جب کہ میری اب ایک دو برس کی ہی کرکٹ باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں اگر آرام دیا جائے گا تو میں کرکٹ ہی نہیں کھیل پاؤں گا۔یاد رہے کہ مالنگا نے ستمبر میں بھارت کے خلاف واحد ٹوئنٹی 20 میچ کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی، انھیں حال ہی میں بھارت کے خلاف مختصر ترین فارمیٹ کی سیریز میں بھی آرام دیا گیا تھااوراب بنگلہ دیش کے ٹور کیلیے بھی منتخب نہیں کیا گیا۔ مالنگا نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں رنگپوررائیڈرز کی جانب سے آخری 8 اننگز کے دوران 8.61 کے اکانومی ریٹ سے 8 وکٹیں لیں۔
پٹن میںشہریوں کا زد وکوب قابل مذمت
سرینگر//تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے پٹن کے سر علاقے میں فوجی کارروائیوںکی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے حربے عوامی مزاحمت کے سامنے بھارتی فوج کی اخلاقی شکست ہے۔اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ 28 اور 29 دسمبر کی درمیانی رات کو فوج نے سر پٹن کا محاصرہ کرکے نہ صرف ایک نوجوان عرفان احمد ملک کو گرفتار کیا بلکہ مرد و زن کو مارا پیٹا، جس کے نتیجے میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ اعجاز احمد ملک ولد غلام محمد ملک نامی نوجوان دائیں آنکھ میںپیلٹ لگنے سے زخمی ہوا۔ دریں اثناءبلال صدیقی پارٹی جنرل سیکریٹری محمد سلیم زرگر، شیخ مصعب اور رفیق احمد کے ہمراہ صدر اسپتال گئے اور زخمی نوجوان کی عیادت کی۔
تین جوانوں پر دوبارہ سیفٹی ایکٹ حقوق کی بدترین خلاف ورزی
سرینگر//مسلم لےگ نے ارشاد احمد پرہ، محمد عارف پرے اور پروےز احمد پرے پر پی اےس اے عائد کر کے انہےں کورٹ بلوال جےل منتقل کرنے کو انسانی حقوق کی بدترےن پامالی سے تعبےر کےاہے ۔لےگ ترجمان سجاد اےوبی نے ایک بیان مےں کہا کہ مذکورہ نوجوان پچھلے اےک سال سے بند ہےں اورچونکہ ان کا پہلا پی اےس اے عدالت کی طرف سے کالعدم قرار دےا گےا تھا لےکن انتظامےہ اور پولےس نے اُن کی رہائی کا راستہ مسدود کرکے ان پر اےک اور مرتبہ سیفٹی ایکٹ عائد کر کے کورٹ بلوال منتقل کےا جو قابل مذمت ہے۔سجاد اےوبی نے ان نوجوانوں کے تئےں اپنائی جا رہی پالےسی کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے ان کی فوری رہائی پر زور دےا ہے۔
مقبول بٹ کی علیل والدہ کی عیادت
سرینگر//کشمےر تحرےک خواتےن کی سر براہ زمردہ حبےب نے مرحوم محمد مقبول بٹ کی والدہ کی عےادت کرنے کے بعد کہا ہے کہ قوم کی اس عظےم ماں کی طبےعت ناساز ضرور ہے مگر حوصلے نہاےت بلندہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ماں جس کے تےن جوان بےٹے رواں جدوجہد مےں جاں بحق کئے گئے ہےں اور اےک بےٹا تہاڑ جےل مےں تختہ دار پر چڑھاےا گےا ،اُس ماں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اُس کی عیادت کرنا قوم پر فرض بنتا ہے۔
مزاحمتی قائدین کی رہائی پراظہار اطمینان
سرینگر//مسلم خواتین مرکز کے ایک وفد نے ترال جاکر گذشتہ دنوں جاں بحق ہوئے جیش کمانڈر کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔وفد کی قیادت پارٹی چیئرپرسن یاسمین راجہ کررہی تھیں۔اس دوران یاسمین راجہ نے مزاحمتی قائدین مشتاق الاسلام ، آسیہ اندربی اور فہمیدہ صوفی کی رہائی پر انہیںمبارکباد پیش کی۔
محاذ آزادی کااظہار تعزیت
سرینگر// محازآزادی کے سرپرست اعلیٰ محمد اعظم انقلابی ، صدرتنظیم سید الطاف اندرابی ، محمد یوسف کلو،محمد شفیع میر،جہانگیرسلیم،محمدیوسف گلکار،سید ہارون رشید اوردیگر اراکین نے محاز آزادی کے دیرینہ قائد سید فیاض احمد اندرابی کے برادر نسبتی اور سید شوکت علی اندرابی پوچھل پلوامہ کے چچازاد بھائی سید نیاز احمد اندرابی قاسم آباد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔محاذ آزادی نے مرحوم کے فرزندوں سید فہیم اقبال،سید جاوید اقبال اورسید ندیم اقبال کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔مرحوم کا رسم چہارم منگل انکے آبائی مقبرہ نزدیک آستانہ عالیہ بمقام قاسم آبادانجام دیا جارہا ہے۔
۔6 جنوری 1993
تاریخ کا سیاہ دن : پیپلز لیگ
سرینگر// پیپلز لیگ کے محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری نے 6جنوری 1993کو سوپور میں جاں بحق ہوئے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ موصولہ بیان کے مطابق کٹھوعہ جیل سے اپنے ایک پیغام میں خان سوپوری نے 6 جنوری 1993کوتاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ فورسز اہلکاروں نے انسانیت کا گھلا گھونٹ کر 60 عام شہریوں کو گولیوں سے بوند ڈالا۔ لیگ کے سینئر رہنماحاجی محمد رمضان کے مطابق لیگ کی طرف سے 6 جنوری 2018 کو مزار شہداءاقبال ماکٹ سوپور میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد ہو گا۔
شال بگ میں پل تعمیر کرنے کا مطالبہ
گاندربل//ارشاد احمد//شالہ بگ میں برسوں سے مقامی آبادی کو گھاٹ شالہ بگ کنال پر عارضی پل سے عبور کرنا پڑتا ہے جس سے کئی بار بچوں سمیت کئی افرادگرکر زخمی ہوگئے ہیں۔شالہ بگ سے سنگم نورباغ تک پیدل راستہ چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے لیکن گھاٹ شالہ بگ کنال پر عارضی پل ہونے سے عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔مقامی شہری محمد رمضان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ’شالہ بگ سے پیدل راستہ سنگم، نورباغ،انچار وغیرہ چند کلومیٹر کا فاصلہ ہے اور روزانہ سینکڑوں افراد عارضی پل سے گزرتے ہیںلیکن کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ سے یہاںایک پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن کوئی سد باب نہیں کیا گیا۔
دوسری ریاستوں کا اچانک دورہ نہ کریں
وزارت داخلہ کا تمام وزرائے اعلیٰ کے نام مکتوب
کشمیروائر
سرینگر//مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے سیکورٹی صورتحال کے پیش نظردوسری ریاستوں کاا چانک دورہ کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ایک موقرقومی انگریزی روزنامے کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کے چیف سیکریٹریوں کے نام مکتوب جاری کیا ہے جسمیں بتایا گیا کہ وزارت داخلہ کو معلوم ہوا ہے کہ کچھ وزرائے اعلیٰ میزبان وزیر اعلیٰ کو مطلع کئے بغیر ہی اس کی ریاست کا دورہ کرتے ہیں جو نہ صرف دورہ کرنے والے وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی کیلئے پُر خطر ہے بلکہ دیگر سیکورٹی معاملات و مسائل کا بھی موجب ہے۔ مکتوب میں چیف سیکریٹروں سے کہا گہا ہے کہ وہ تمام وزرائے اعلیٰ کو مطلع کریں کہ جب بھی وہ کسی دوسری ریاست کا دورہ کرنا چاہیں ، تو پہلے اُس ریاست کے وزیر اعلیٰ کوسیکورٹی صورتحال کے پیش نظر پیش گی اطلاع دیں۔مکتوب میں کہا گیا کہ تمام وزرائے اعلیٰ کیلئے زیڈ سیکورٹی کا بندوبست ہوتا ہے اور ضابطہ کے تحت ہر وز یر اعلیٰ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ دورے پر آئے دوسری ریاست کے وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی کیلئے مناسب سیکورٹی بندوبست کریں لہذا ہر وزیر اعلیٰ کیلئے لازمی ہے کہ جب بھی وہ دوسری ریاست کا دورہ کرنا چاہے تو وہ اُ س ریاست کے وزیر اعلیٰ کو پہلے مطلع کریں تاکہ سیکورٹی بندوبست کے مناسب اور دیگرقیام وطعام کے انتظامات وغیرہ کو رو بہ عمل لایا جاسکے۔
سرکاری دفاتر میں سیاسی مداخلت
بانڈی پورہ میںکام کاج متاثر: ایڈوکیٹ ملک
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے رہنما ایڈوکیٹ نذیر احمد ملک نے بانڈی پورہ کے سرکاری دفاتر میںسیاسی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان سرکاری ملازمین اور افسران کو عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے انہیں منتخب کارکنوں کے ذاتی کام کرنے پر مجبور کررہے ہیںجس کے سبب عام لوگوں کے کام کاج پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ با نڈی پورہ میں تقریباہر محکمہ میں تعینات افسران عام لوگوں کے کام کرنے میں خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ میں سبھی کام عوام کے مفادات کے برعکس ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ افسران بانڈی پورہ میںڈیوٹی نہیں دینا چاہتے ہیں۔ایڈوکیٹ ملک نے کہا کہ اگر یہ سیاسی مداخلت بند نہیں ہوئی تو اس طرزعمل کے خلاف احتجاجی مہم چھیڑ دی جائے گی۔
۔35اے کی حفاظت ہماری کوشش: رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی
سرینگر//ریاستی اسمبلی کے سابق سپیکر و چیئرمین جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی مبارک گل ، چیئرمین شمالی کشمیرخواجہ محمد شفیع ، ضلع چیئرمین بارہمولہ عبدالمجید آخون، ضلع چیئرمین بانڈی پورہ تنویر احمد بٹھو، ضلع چیئرمین کپوارہ و سابق ایم ایل سی حاجی محمد سلطان میرنے کہا ہے کہ ’ہماری سوسائٹی 35Aکی حفاظت ، اردو زبان کے تحفظ ،سماجی بدعات کا خاتمہ اور عوامی مشکلات کے ازالہ کیلئے کام کررہی ہے اور کرتی رہے گی‘۔
آغا حسن کا پارٹی کارکن کے انتقال پراظہار رنج
سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اورسینئر حریت رہنما آغا سید حسن نے تنظیم کے دیرینہ کارکن اور خانوادہ مہدوی کے محب خاص سید حسن شاہ ساکن چائرہ بڈگام کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان سے تعزیت کی۔ مرحوم انجمن شرعی شیعیان کے انتہائی سرگرم اور فعال کارکن تھے۔ آغا حسن نے مرحوم کی تنظیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور جنت نشینی کی دعا کی ۔ انہوں نے اپنے تنظیمی رفقا کے ہمراہ مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور نماز جنازہ کی پیشوائی بھی کی۔