بانہال سپورٹس فیسٹیول کا آغاز
محمد تسکین
بانہال // جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے سیول ایکشن پرگرام کے تحت بانہال میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ٹی۔ ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ سے کیا گیا۔ اس سپورٹس فیسٹیول میں کل ملاکر18 کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا اور یہ فیسٹیول جموں وکشمیر پولیس ہیڈکواٹرس کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی رام بن مشتاق چودھری نے ٹورنامنٹ کا رسم افتتاح کیا جبکہ ایس ڈی پی او بانہال دھیرج کٹوچ ، ایس ڈی ایم رامسو وقار گیری ، تحصیلدار بانہال شفیق وانی ، ڈی ایس پی ٹریفک اور فوجی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔پولیس ہیڈکواٹرس کی طرف سے ہر ضلع میں منعقد کئے جانے والے اس سپورٹس فیسٹیول کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مضبوط اور خوشگوار بنانے کا ہے۔ اس فیسٹیول میں کرکٹ سمیت اٹھارہ کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
نواپاچی میں کوئز مقابلہ کا اہتمام
عظمیٰ نیوز
کشتواڑ//واڑون کے نواپاچی علاقہ میں بدھ کے روز ایک کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔ فوج کی جانب سے چلائی جا رہی سد بھائونہ مہم کے دوران نواپاچی کے اسکول میں کروائے گئے اس کوئز مقابلہ میں 32بچوں نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ فوج کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد دور دراز علاقہ کے بچوں میں اعتمادیت پیدا کرنا ہے ۔ بچوں کو مختلف موضوعات پر سوالات پوچھے گئے اور بنائی گئی ٹیموں نے ان کے دلچسپی اور لگن کے ساتھ جوابات دئیے۔ اساتذہ نے ان کائوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں اسی قسم کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے تا کہ نوجوانوں کو ان میں حصہ لینے کی ترغیب مل سکے ۔
شاہراہ سے ٹاٹا موبائل گاڑی چوری
محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں ایس ڈی ایم دفتر بانہال کے سامنے سے نامعلوم چور ایک ٹاٹا موبائل اْڑا کر لے گئے ہیں اور تلاش کے باوجود بھی بدھ کی شام تک کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن بانہال میں میں کیس درج کرنے کیلئے ایک درخواست دی گئی ہے۔ شوکت احمد شاہ ولد غلام نبی شاہ ساکنہ پیر پورہ ، چنجلو بانہال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے اپنی گاڑی ٹاٹا موبائیل نمبرJK 19_4641منگل کی شام نو بجے ایس ڈی ایم دفتر کے سامنے برلب شاہراہ پارک کی اور رات بارہ بجے تک گاڑی وہاں موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح جب ہم روزمرہ کے کاروبار کے سلسلے میں وہاں پہنچے تو گاڑی غائب تھی۔ انہوں نے کہا کہ دن بھر کی کوشش کے باوجود بھی چوری کی گئی ٹاٹا موباٗل کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے اور اس سلسلے میں پولیس کو ایک عرضی دی گئی ہے تاکہ اس ضمن میں ایک کیس درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ گاڑی چند ماہ قبل جموں و کشمیر بنک سے لون نکال کر خریدی ہے۔ واضع رہے کہ پچھلے ایک سال کے عرصے کے دوران ضلع رام بن میں گاری چوری کی درجنوں وارداتیں رونما ہوئی ہیں اور پولیس بیشتر معاملوں کو حل کرنے میں مکمل طور سے ناکام ہوکر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے بیشتر گاڑی مالکان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
پی ڈی پی کا شفیق الرحمان کے ساتھ اظہار تعزیت
جموں// پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی نے ضلع صدر ریاسی شفیق الرحمان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی میٹنگ میںپارٹی رہنمائوں اور قانون سازوں نے مر حومہ کیلئے دعائے مغفرت اور غم زدہ خاندان کے لئے تعزیت کی۔ تعزیتی میٹنگ میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری وید مہاجن نے مر حومہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقعہ پر شر کاء نے2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور مرحومہ کی روح کو سکون ملے کیلئے دعا کی۔انہوں نے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر سینئر لیڈر دمن بھسین ،ٹی ایس باجواہ،وجے ڈوگرہ کٹوچ،فلیل سنگھ،جتندر بھٹ،ست پال سنگھ چاڑک،کیپٹن انل گور،سریش شرما،راجندر منہاس، ایف سی بھگت،ڈاکٹر ہرمیش سنگھ سلاتھیہ،آر کے بالی ،رومیش کول،اشوک جوگی، بلبیر سنگھ،ای پیٹر،وکاس بھٹی،سنیل بھٹ اور دیگر نے مرحومہ کیلئے دعا اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
رام بن پولیس کا بٹوت میں عوامی دربار
ایم ایم پرویز
بٹوت//پولیس نے عوام کے ساتھ بہترروابط قائم کرنے اورسماج کو جرائم سے پاک بنانے کے لئے عوام کاتعاون حاصل کرنے کی غرض سے پولیس سٹیشن بٹوت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔میٹنگ کی صدارت ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر رام بن امتیاز احمد شان نے کی جس میں بٹوت کے معزز شہریوں بشمول بیو پار منڈل اور چیئر مین سیرت کمیٹی جامع مسجد بٹوت کے علاوہ دکانداروں ،ٹرانسپورٹروں اور ریٹائرد ملازمین نے عوامی مسائل ابھارے۔ان کی اہم تشویش منشیات کا پھیلائو،بسوں کو بٹوت بازار سے چلانا،ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی،گاڑیوں کی غلط پارکنگ، بجلی کٹوتی وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقعہ پر پولیس افسران نے اس موقعہ پرلوگوں کومسائل متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ اٹھاکر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقعہ پر نائب تحصیلدار بٹوت سیف اللہ اور ایس ایچ او انسپکٹر وجے سنگھ چوہدھری بھی موجود تھے۔
ایم ایل سی نریش گپتا گورنر سے ملاقی
جموں//ایم ایل سی نریش کمار گپتا نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔گپتا نے گورنر کو جموں کے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق عوامی خدمت نظام اور دیگر ریگولیٹری مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔تعاون کا یقین دِلاتے ہوئے گورنر نے گپتا کو عوامی فلاح و بہبود اور انتظامیہ میں بہتری لانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔
70فروٹی شراب سمیت 1قابو
طاہر ندیم خان
بھدرواہ//پولیس کی طرف سے شراب کے ناجائز کاروبار کے خلاف شروع کی گئی مہم کے تحت بدھ کے روز پولیس نے ایک ایکو وین زیر نمبر JK06A 1512میں لدی ہوئی غیر قانونی شراب کی کھیپ برآمد کر لی ، اس سلسلہ میں رامیشور سنگھ ولد حقیقت سنگھ ساکن سرتنگل کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او بھدرواہ منیر خان کی قیادت میں پاسری بازار میں لگائے گئے ناکہ کے دوران گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں ایکسائز شراب کی 70فروٹیاں برآمد ہوئیں۔تھانہ میں ایکسائزایکٹ کے تحت ایف آئی آر 134/2017درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔