Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مختصر خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 17, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
14 Min Read
SHARE

حکومت نئی انتظامی اکائیوںکوقابل کاربنائے:مسافرؔ

ادھم پور//نیشنل کانفرنس کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری لال چندمسافرنے موجودہ سرکارسے زوردارمانگ کی ہے کہ وہ پچھلی سرکار کی طرف سے منظورکردہ تحصیلوں،نیابتوں اوربلاکوں جلدکھول کرعوام کوانتظامیہ وترقیاتی سہولیات ان کے نزدیک پہنچاکرراحت دلائے۔ تین سال کاعرصہ گذرجانے پربھی یہ مخلوط سرکاربہت سے علاقوں کیلئے تحصیلیں ، بلاک اورنیابتیں تاحال کھول نہیں پائی ہے جس سے عوامی مشکلات برابر بنی ہوئی ہیں۔ مسافرنے یاددلاتے ہوئے کہاکہ اسمبلی حلقہ چہنینی میں پڑنے والے بڑے علاقہ گھورڈی کیلئے تحصیل،سدھ مہادیو، برمین اور دھنا س کیلئے بلاک اورکدھ کیلئے نیابت منظورہوئی تھی مگرتاحال عملی طورکھولی نہیں گئی ہیں ۔لوگوں کے دروازے تک انتظامیہ اورترقی پہنچانے کابلندبانگ دعویٰ غلط ثابت ہواہے ۔دوسری طرف نوجوان طبقہ تعلیم یافتہ کوملازمت روزگارسے محروم رکھاگیاہے ۔ مسافرنے مطالبہ کیاکہ پنچایت کے سرپنچ کاچنائوعوام کے ذریعہ براہ راست پہلے کی طرح کروایاجائے ناکہ پنچوں کے ذریعہ ۔یہ جمہوریت سے مذاق ہوگااوراس طریقہ سے کرپشن کوبڑھاواملے گا۔
 
 

میٹاڈوروں میں فحش گانوں سے مسافروں کومشکلا ت کاسامنا

جموں//شہرجموں میں مختلف روٹوں بشمول پنج تیرتھی ،گاندھی نگر،تریکوٹہ نگر ،پریڈجانی پور ،توپ شیرخانیاں،پلوڑہ اوردیگرروٹوں پرچل رہی میٹاڈوروں میں بلندآوازمیں چلائے جانے والے فحش گانوں کی وجہ سے عام لوگوں خصوصی طورپرکالج لڑکیوں اوردیگرخواتین کاسفرکرنادشواربن گیاہے ۔حالانکہ ٹریفک رولزکے مطابق مسافرگاڑیوں میں سپیکرچلانا منع ہے ۔حدتویہ ہے کہ شہرجموں میں جگہ جگہ ڈیوٹی پرتعینات ٹریفک پولیس کے سامنے ہی سب کچھ ہوتاہے اوران مسافرگاڑیوں میں فحش گانے زوردارآواز سے بجائے جاتے ہیں اگرکوئی سواری ان کوایساکرنے سے منع کرے تو اس کے ساتھ ڈرائیوروکنڈیکٹربدتمیزی کے ساتھ پیش آتے ہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ایس ایس پی ٹریفک اس سلسلے میں موثرقدم اٹھائیں اورٹریفک رولزکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کریں تاکہ ان میٹاڈوروں میں سفرکرنے والے لوگوں خصوصی طورپرخواتین کوراحت مل سکے۔
 

جموں یونیورسٹی میں لیگل ایڈکلینک کاافتتاح

جموں//جموں یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں لیگل ایڈکلینک کاافتتاح کیاگیا۔ونودچٹرجی کول پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اس موقعہ پرمہمان خصوصی تھے ،نے کہاکہ نیشنل لیگل سروسزاتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کوعملی جامہ پہنانے کی بھرپورکوشش کی جاتی ہے ۔اس موقعہ پر ’منشیات کے استعمال اوراس کے تدارک ‘‘سے متعلق ایک بیداری پروگرام کاانعقاد کیاگیا ۔محکمہ ایکسائز جموں وکشمیرحکومت کے ریسورس پرسنز نے طلباء کومنشیات کے استعمال کے بھیانک نتائج اوربیداری پروگراموں کے انعقادکے ذریعے اس بدعت سے بچنے کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔شعبہ قانون کے طلباء دیپک کمار، آکوش گپتااورآرتی ٹھاکور نے اس موقعہ پراس موضوع پرتفصیلی روشنی ڈالی۔اس سے قبل شعبہ قانون کے سربراہ پروفیسر اروندجسروٹیہ نے شخصیات کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ لیگل ایڈکلینک لوگوں کوتنازعات کوباہمی طورحل کرنے اورعدالتوں کی طوالت سے بچنے کے لئے موثرقدم اٹھارہاہے۔
 

ضلع انتظامیہ ادہم پورکاسول سوسائٹی کے ساتھ اجلاس 

بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائوکی عمل آوری پرتبادلہ خیال

ادھم پور//ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پور رویندرکمارکی صدارت میں ضلع حکام اورسول سوسائٹی کے ممبران کی ایک میٹنگ ’’بیٹی بچائو ۔بیٹی پڑھائو ‘‘کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت کانفرنس ہال ڈی سی دفترادھم پورمیں منعقدہوئی۔میٹنگ میں سول سوسائٹی کے ممبران نے لڑکیوں کی تعلیم وتربیت میں پیش آرہے متعددمسائل کے بارے میں بتایا۔ ضلع ترقیاتی کمشنرنے میٹنگ میں موجودلوگوں سے کہاکہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کی جانب خصوصی توجہ مرکوزکریں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم یاخاندان کی ترقی کاانحصار خواتین کے تعلیم یافتہ ہونے پرہے ۔’بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائو‘کے نوڈل افسرنے اس موقعہ پرمذہبی گروپوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ لڑکوں کے جنم دن کی طرح ہی لڑکیوں کے جنم دن بھی جوش وخروش کے ساتھ منائیں اورلڑکوں کی طرح ہی لڑکیوں کو بھی اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دیں ۔میٹنگ میں موجودلوگوں نے ضلع انتظامیہ کواس سلسلے میں بھرپورتعاون دینے کایقین دلایا۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنرریونیو،چیف پلاننگ آفیسر، تحصیلدار ادہم پور اوردیگراہلکاربھی موجودتھے۔
 

وائلڈلائف ٹیم نے چیتاقابوکیا

جموں//محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم نے ادھم پور ضلع میں ایک چیتے کوپکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ادھم پور ضلع کے جیواگائوں کے لوگوں نے محکمہ وائلڈلائف کوبتایاکہ علاقہ میں ایک چیتے سر عام گھوم رہاہے جس کے بعدمحکمہ وائلڈلائف پروٹیکشن کی ٹیم نے جال بچھاکر چیتے کوپکڑلیاجس کے بعداسے سنیچرمیں لیجایاگیا۔
 

دیہی علاقوں میں سڑکوں کی توسیع حکومت کی ترجیح : کویندر 

جموں//حلقہ انتخاب کے دیہی علاقوں میں بہتر سڑک رابطہ سہولیات میں اضافہ کرنے کے پیش نظر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور ایم ایل اے گاندھی نگر کویندر گپتا نے آج ببلیانہ پنچائت میں بولولے نالہ پر کلورٹ کی تعمیر کے کام کا آغاز کیا ۔ کلورٹ جو 2.25 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے روتی مورہ ، گاڈی گڑھ پنچائت کو براستہ ببلیانہ پنچائت اور درپ پنچائت بشناہ سے ملائے گا ۔ محکمہ تعمیراتِ عامہ کی جانب سے تعمیر کیا جا رہا کلورٹ اگلے سال ماہ مارچ تک مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کویندر گپتا نے کہا کہ گاندھی نگر حلقہ انتخاب کے دیہی علاقوں میں سڑک، بجلی ، پانی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے دیہی اور مضافاتی علاقوں میں حالت زندگی میں بہتری آئے گی ۔ 
 

پرائیویٹ سکولوں کی انجمن کی وزیر تعلیم سے ملاقات

جموں //پرائیویٹ سکولوں کی انجمن کا ایک وفد یہاں وزیر تعلیم سعید محمد الطاف بخاری سے ملا اور مانگیں پیش کیں ۔ وفد کے مسائل بغور سن کر وزیر نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ سکولوں کی خدمات کو تسلیم کرتی ہے اور ان نجی تعلیمی اداروں کو قواعد و ضوابط کے تحت اپنا کام کاج چلانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔ وزیر نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو پرائیویٹ سکولوں کیلئے این او سی جاری کرنے اور ایسے سکولوں کے قیام کو منظور کرنے اور اس کی تجدید کیلئے ایک سنگل ونڈو طریقہ کار بہم رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے کہا ۔ وفد کی شکایات کے ردِ عمل میں وزیر نے پرائیویٹ سکولوں کے معاملات کے حل میں تعطل برتنے والے کسی بھی ملازم کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا یقین دلایا ۔ 
 

گورنمنٹ ایشورنس کمیٹی کااجلاس

جموں //جموں وکشمیر قانون ساز کونسل کی گورنمنٹ ایشورنسز کمیٹی کی میٹنگ آج یہاں ایم ایل سی سریندر موہن امباردار کی صدارت میں منعقد ہوئی۔کونسل سیکرٹریٹ کے التواء پڑے کئی معاملات پر اُٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا۔ارکان کونسل شام لال بھگت اور ایس چرنجیت سنگھ میٹنگ میں شرکت کی اور گورنمنٹ ایشورنسز جو التواء میں پڑے ہیں، کو پورا کرنے کے لئے اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔ میٹنگ میںکونسل سیکرٹریٹ کے سپیشل سیکرٹری محمد اشرف وانی نے کمیٹی کی کارکردگی کی تفاصیل پیش کیں۔میٹنگ میں دیگر اصحاب کے علاوہ قانون ساز کونسل سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری علی محمد راوت، انڈر سیکرٹری مونی کول بھی موجود تھے۔
 

 روبینہ کوثر کی بطور ناظم آئی سی پی ایس تقرری کا خیر مقدم 

جموں //جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز افسرز ایسوسی ایشن نے روبینہ کوثر کے اے ایس کی بطور ناظم آئی سی پی ایس تقرری کا خیر مقدم کیا ہے ۔ پبلسٹی سیکرٹری وسیم راجہ نے ایک بیان میں کہا کہ کوثر کی تقرری سے کے اے ایس برادری کا حوصلہ بلند ہوا ہے اور حکومت کی جانب سے اس نوعیت کا ہر قدم افسران کو تندہی اور لگن سے کام کر کے عوام کی خدمت میں پیش پیش رہنے کی ترغیب دے گا ۔ 
 

بن تالاب۔ امب گھروٹہ سڑک کی بلیک ٹاپنگ کے کام کا آغاز

جموں//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے بن تالاب ۔ امب گھروٹہ سڑ ک پر میکڈم بچھانے کے کام کا آغاز کیا۔ یہ پروجیکٹ سی آر ایف کے تحت 34کروڑ روپے کی لاگت سے دو مرحلوں میںمکمل کیا جائے گا۔دوسرا مر حلہ برن سے ٹھاٹھی ڈومی سڑک سی آر ایف کے تحت 15کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا جائے گا ۔اس موقعہ پر نردانی گائوں میں ایک عوامی اجتماع خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ بی جے پی ۔ پی ڈی پی حکومت ریاست کے تمام خطوں کی یکسان ترقی کی خواہاں ہے اور لوگوں کے بہتر طرز زندگی فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔رائے پورہ۔ دومانہ کو ایک ماڈل کانسچونسی کے طور پر ترقی دینے کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ کوٹ بلوال میں 100بستروں والا ہسپتال ، ڈگری کالج ،جموں اکھنور روڑ کو چار گلیاروں والی سڑک کی منظوری ، بن تالا ب ۔ امب گھروٹہ سڑک کی کشادگی ، تمام لنک روڑدوں کو اَپ گریڈ کرنے ، بجلی کے بنیادی ڈھانچے و دیگر بنیادی سہولیات کو استحکام بخشنے جیسے پروجیکٹ ہاتھ میں لئے گئے ہیں۔مختلف محکموں کے سیکٹورل افسران اور ممتاز شخصیات اس موقعہ پرموجود تھے۔
 

آسٹریلوی سفارت کار نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقی

جموں/ آسٹریلیا کی سفارت کار مس جینی گرانٹ (کونسلر۔پولیٹیکل ) نے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ سے ملاقات کی۔سفارت کار کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے ریاست سے متعلق معاملات پر غور و خوض کیا اور پیہم ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔
 

 آتشزدگی سے زیارت کوہوئے نقصان پرگورنرکااظہاردُکھ

جموں/ گورنر این این ووہرا نے بدھ وار شب کو آگ کی ایک واردات کے دوران خانقاہ معلی کی زیارت گاہ کو نقصان پہنچنے پر دُکھ کا اظہا ر کیا ہے۔ اُنہوں نے ریاستی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ زیارت گاہ کو فوری طور سے بحال کریں۔راج بھون کے ترجمان نے کہا کہ گورنر اور ان کی اہلیہ نے کئی ایک مرتبہ عظیم صوفی بزرگ میر سید علی ہمدانی ؒ کی تاریخی زیارت گاہ پر حاضری دی ہے۔ گورنر کی اہلیہ نے اس زیارت گاہ پر کئی تصاویر لی ہیں۔ اِن میں سے دو تصاویر آج جاری کی گئیں۔
 

سابق گورنر وی خالد کے انتقال پر اظہاردُکھ 

جموں/ گورنر این این ووہرا نے سابق گورنر جموں وکشمیر اور سپریم کورٹ جج وی خالد کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔گورنر نے غمزدہ خاندان کے تمام ممبران کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔
 

یوسف بٹ کی صدارت میں پرولیج کمیٹی میٹنگ منعقد

جموں/ جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی پرولیج کمیٹی کی ایک میٹنگ یہاں ایم ایل اے محمد یوسف بٹ کی صدارت میںمنعقد ہوئی اور التوأمیں پڑے مراعات کی استحقاق پر غور و خوض ہوا۔ارکان اسمبلی جاوید احمد رانا، محمد امین بٹ ، رویندر رینہ ، دیناناتھ بھگت ، اعجاز احمدمیر اور ڈاکٹر دویندر کمار منیال نے میٹنگ میں حصہ لیا اور تحریک استحقاق کو فوری طور حل کرنے کے لئے اپنے قیمتی آراء پیش کیں۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی ویسٹ بنگال ، مہاراشٹریہ اور راجستھان کا دورہ 22؍ نومبر 2017ء کو کرے گی تاکہ اُن ریاستوں میں ایسی کمیٹیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران تجربات حاصل کئے جائیں ۔اور لوگوں کے علاوہ سیکرٹری قانون ساز اسمبلی ایم آر سنگھ ، ڈپٹی سیکرٹری عبدالقیوم میر ، انڈر سیکرٹری شبیر احمد و دیگر افسران میٹنگ میںموجود تھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلائی کے مقام پر بھاری پسی گرآنے کے باعث جموں پونچھ شاہراہ بند
پیر پنچال
ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں

Related

جموں

جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ

July 21, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم اقدام، عدالت کے احاطے میں وکلاء کے علاوہ وکیلوں جیسا لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی

July 21, 2025
تازہ ترینجموں

ٹاٹا موبائل اور ایمبولینس متصادم، تین افراد زخمی

July 21, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

کشمیر میں اگلے 3 دنوں کے دوران بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?