پٹن 15روز سے بجلی سپلائی سے محروم
صارفین کاشاہراہ پراحتجاجی دھرنا
فیاض بخاری
بارہمولہ //پٹن مےں جمعہ کولوگوں نے بجلی کی عدم دستابی کے خلاف سرےنگر مظفرآباد شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دےا ۔ لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی پر الزام عائد کیا کہ علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر 15 روز قبل خراب ہوا اور بعد مےں ورکشاپ لےا گےا ہے تاہم ٹرانسفارمر کو ابھی تک واپس نہےں لاےا گےا جس کے نتےجے مےں تےلی محلہ ،کھانڈے محلہ اور مےاں بجلی سپلائی محروم ہےں ۔انہوں نے کئی بار متعلقہ محکموں کو اس بارے مےں آگا کےا تھا تاہم کوئی دھےان نہےں دےا گیا۔ احتجاج سے دےر گئے تک ٹرےفک کی نقل وحمل بھی متاثر رہی ۔
لونٹھاکرناہ میں 3مکان خاکستر
کرناہ //نمائندہ عظمی //لونٹھا کرناہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین مکان مکمل طور پر حاکستر ہو گئے ۔ جمعرات کی شام قریب 8بجے لونٹھا راشن گھاٹ کے نزدیک،محمد اقبال چک ، زاکر احمد چک اور محمد اسماعیل چک کے مکانوں میں اچانک آگ ظاہر ہوئی ۔آگ کے شعلوں کو دیکھتے ہوئے آس پاس گاﺅں کے لوگ اور کرناہ پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کی انتھک کوشش کی تاہم آگ کے سامنے وہ بھی بے بس ہوگئے ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس پر الزام عائدکیا کہ ہر بار کی طرح محکمہ کے اہلکار اس بار بھی تاخیر سے جائے واقعہ پر پہنچے لیکن تب تک یہ مکان مکمل تباہ ہو گئے تھے ۔مقامی لوگوں نے اس دوران سیول سوسائٹی اور دیگر سیاسی اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ زاکر احمد نامی متاثر ہوئے مزدور کی مالی مدد کریں تاکہ سرما کے دوران اُسے اور اُس کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
حکومت نے ایس آر اوز کو کنسالڈیٹ کرنے کےلئے پینل تشکیل دیئے
جموں//حکومت نے مختلف محکموں کی طرف سے ایک ہی سبجیکٹ پر جاری کئے گئے ایس آر اوز میں معقولیت لانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ڈائریکٹرکوڈس، فائنانس محکمہ محمد رفیع اندرابی اس کمیٹی کی قیادت کریں گے۔ اس حوالے سے پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ۔حکم نامہ کے مطابق مہیش داس شرما، ڈائریکٹر فائنانس ،پی ڈی ڈی طاہر حُسین، ڈائریکٹر فائنانس ہوم ڈیپارٹمنٹ اور شوکت حُسین میر جوائنٹ ڈائریکٹر ریسورسز فائنانس کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
”مسرت عالم پر 36واں سیفٹی ایکٹ انتقام گیری ‘
سرینگر //مسلم لےگ اور ماس مومنٹ نے مسرت عالم بٹ پر 36واںپی اےس اے عائد کرنے اور دوبارہ کورٹ بلوال جےل جموں منتقل کرنے کی شدےد الفاظ مےں مذمت کی ہے۔ مسلم لیگ ترجمان نے تنظیم کے چیئرمین مسرت عالم بٹ پر سیفٹی ایکٹ عائد کرنے پر کہا کہ انہیں سےاسی انتقام گےری کا نشانہ بنا یاجارہا ہے اور مسرت عالم کے تئےں پولےس اور انتظامےہ کی طرف سے روا رکھے جارہے اس غےر انسانی سلوک کو دےکھ کر با آسانی ےہ نتےجہ اخذ کےاجاسکتا ہے کہ اےک منصوبہ بند سازش کے تحت مسرت عالم بٹ کی سےاسی زمےن تنگ کی جارہی ہے۔ادھر ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کو بھارت کے اعتراف شکست سے تعبیرکیا۔
کولگام میں سرکاری وکیل ندارد
عوام کو مشکلات درپیش
کولگام //اکرم الحسن //کولگام کی عدالت میں 2مہینوں سے سرکاری وکیل نہ ہونے کی وجہ لوگوں اور خصوصی طور پرقیدیوںکوسخت پریشانی کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔کولگام بارایسوسی ایشن کے ضلع صدر ایڈوکیٹ طاہر احمد بٹ نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ سرکاری وکیل کی عدم دستیابی سے عوام اور خاص کرانڈر ٹرائیل قیدیوںکو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وقت پر کیس کی سماعت نہیں ہوپارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس معاملے کو لیکر ضلع بار نے 4باراحتجاج کیاتاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ایڈکیٹ طاہر بٹ نے کہاکہ قریب100قیدیوں کے کیس زیر التواءپڑے ہوئے ہیں اور ان کے خاندان کو اس صورتحال سے ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔ لوگوں اور ضلع بارایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت میں سرکاری وکیل کو جلدازجلد تعینات کیاجائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔
´ڈاکٹر نثارالحسن کو بحال کیاجائے: ڈاک
سرینگر //ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے ایگزیکیٹو ممبران کا ایک اجلاس 14نومبر کو سب ضلع اسپتال کپوارہ میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارلحسن کو بحال کرنے کی مانگ دہرائی گئی۔ ایگزیکیٹو ممبران نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جلد ڈاکٹر نثارلحسن کو بحال کرنے کے اقدامات صادر کرےں ورنہ ایسوسی ایشن وادی کے تمام اسپتال بند کرنے پر مجبور ہوگی۔ ڈاکٹر نثار کو حکومت نے مئی2014کو نقلی ادویات کا ریکٹ پردہ فاش کرنے کی پاداش میںمعطل کیا تھا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نثارلحسن نے نے کہا ” نقلی ادویات کے کاروبار کا پردہ فاش کرنے کی پاداش میں مجھے معطل کیا گیا جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا زیاں ہوا تھا‘۔ ایگزیکیٹو ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2013میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے نقلی ادویات کے کاروبار کا پردہ فاش کیا تھا ۔“انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک پی آئی ایل عدالت عالیہ میں دائر کی تھی جس کی وجہ سے کئی لوگ کیسوں کا سامنا کررہے ہیں۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ ’حکومت کی جانب سے بجائے ڈاک کی کوششوں کو سراہا جاتا لیکن مجھے غلط کیسوں کی پاداش میں معطل کیا گیا‘۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے نائب صدرڈاکٹر میر محمد اقبال نے کہا کہ ڈاکٹرنثارالحسن کی معطلی غیر قانونی ہے اورمعطلی کی وجہ سے انکے اہلخانہ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر ریاض احمد ڈگہ نے کہا کہ ڈرگ مافیہ ہی ڈاکٹر نثار کی بحالی میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کوآپسی رسہ کشی کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔
نئی حج پالیسی شریعت کے منافی: مولانا حامی
سرینگر//کاروان اسلامی کے امیر غلام رسول حامی نے مرکزی حج کمیٹی کی نئی حج پالیسی پر خدشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس سے جذبات بھی مجروح ہونگے اور شریعت کا تقاضا بھی پامال ہوگا۔شاہ بلخ کانفرنس میں زیارت شریف حضرت عالی علی بلخی ؒ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حامی نے کہاکہ جن لوگوں نے اس مرکزی پالیسی کو منظوری دی شاید نہ تو انہیں جذبات کا خیال رہا اور نہ ہی اسلامی تقاضے ہی پورے ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ مجرمانہ غفلت اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے بغیر محرم خواتین کو حج کرنے کی اجازت دے کر ایک نئے فتنے کو جنم دیا گیا ہے اور حد تو یہ ہے کہ ہوائی جہاز کی کرایوں میں اتنا اضافہ کیا گیا کہ پیشگی بکنگ پر اس سے تین آدمی سفری اخراجات پورا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس پالیسی کو حجاج کرام سے انتہائی درجے کی نا انصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی کو خارج کرکے نئے سرے سے بنانے کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ٹنگمرگ میں عباس وانی کی صدارت میں میٹنگ
عوامی اور تعلیمی مشکلات کا جائزہ لیا
ٹنگمرگ//ایم ایل اے گلمرگ محمد عباس وانی نے ٹاون ہال ٹنگمرگ میں سب ڈویژن ٹنگمرگ کے تمام افسران و دیگر متعلقین کی ایک جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں آنے والے موسمِ سرما میں ممکنہ مشکلات کے علاوہ تعلیم وتعلم اور اسکولی بچوں کو درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ کرنے کے امورات پر غوروخوض کیاگیا۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلمرگ عزیز احمد راتھر نے عباس وانی کو سب ڈویژن کی تازہ ترین ترقیاتی صورتحال و دیگر انتظامی اور تعلیمی امورات کے بارے میں سیر حاصل جانکاری دی۔ عباس وانی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ برفباری اور سردی کے موسم میں لوگوں کی خدمات انجام دینے کے لئے پیشتر تیاریاں شروع کریں۔بجلی اورپانی کے مسائل پر بات کرنے کے علاوہ انہوں نے میکنکل محکمہ پر زور دیا کہ سرما میں انہیں زبردست آزمائیشوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے اور یہ کہ وہ لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔
اچھہ بل میں ریچھ کے حملہ میں خاتون زخمی
اننت ناگ//کشمیر وائر//تیلون اچھ بل میںگزشتہ شب ریچھ نے حنیفہ بیگم زوجہ عبدالرحمان پر گھر کے قریب حملہ کرکے اسے زخمی کیا۔حنیفہ کو علاج کیلئے ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ ریچھ قریبی جنگل سے آبادی کی طرف خوراک کی تلاش میں آیا تھا ۔
’وادی میں ظلم وستم ڈھانے کی مذمت ‘
سرینگر//تحریک حریت کے ذمہ داروں محمد رفیق اویسی، معراج الدین ربانی اور مدثر ندوی نے بالترتیب چھترگل کنگن،منی گام کنگن اور ژنر کنگن میں عوامی اجتماعات کے خطابات کئے۔ انہوں نے وادی میں انسانی حقوق کی پامالی، ظلم وجبر، فورسز کے محاصروں، تلاشیوں، چھاپوں اور گرفتاریوں کی مذمت کی۔ادھرمحاذآزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میرشمال و جنوب میں کریک ڈاﺅن،گھر گھر تلاشیوں اور جنگجوں کے نام پر عوام خاصکر نوجوانوں کو تنگ طلب کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
کولگام اورہندوارہ میں مارے گئے جنگجوﺅںکو خراج عقیدت
سرینگر//حریت (جے کے) اور پیپلز لیگ نے ہندوارہ اور کولگام میں مارے گئے عسکریت پسندوںکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حریت (جے کے) کے کنوینئر شبیر احمد ڈار نے امتیاز احمد ریشی،شکیل الرحمان، دیوندر سنگھ بہل اور مولوی جاویدکے ہمراہ عاشق احمدساکن پلہالن کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔ ادھر پیپلز لیگ کا ایک وفد عبدالرشید ڈارکی قیادت میں یاری پورہ کولگام گیا جہاں جاں بحق ہوئے جنگجو کے افراد خانہ سے تعزیت پرسی کی۔
’دلی روایتی ہٹ دھرمی ترک کرے‘
سرینگر//اسلامک پولیٹکل پارٹی چیئرمین محمد یوسف نقاش اور مسلم ڈیموکریٹک لیگ صدر حکیم عبدلرشید نے ٹاکنواری اسلام آباد (اننت ناگ) میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وادی کے اطراف و اکناف میںبڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور لوگوں پر ظلم و تشدد ڈھانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ مسرت عالم پر سیفٹی ایکٹ عائد کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا دلی کو اپنی روایتی ہٹ دھرمی ترک کرکے مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کی خاطر بامعنی اقدامات کرنے ہونگے۔
ایران اور عراق میں زلزلہ
قیمتی جانوں کے اتلاف پر ڈاکٹر فاروق کا اظہارِ رنج
سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ایران اور عراق کی سرحد پر میں حالیہ تباہ زلزلے سے سینکڑوں قیمتی جانوں کے اتلاف پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر اس ناگہانی آفت سے ہوئے نقصان پر عراق اور ایران کے عوام کے غم میں برابر شریک ہے۔ پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی اور آغا سید محمود(ایم ایل سی) نے بھی زلزلے سے ہوئے جانی اور مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اننت ناگ مےںچرس ضبط، سمگلر گرفتار
سرےنگر//اےس ڈی پی او بجبہاڈہ جناب رشےد اکبر اور اےس اےچ او بجبہاڈہ کی صدارت مےں ناکے کے دوران اےک موٹر سائےکل زےر نمبر CH01AS/5745 جسکو فردوس احمد بٹ ساکن بجبہاڑہ چلا رہا تھا ،تلاشی کے دوران سات کلو گرام چرس ضبط کر لےااورکےس زےر نمبر 198/2017درج کرلیا۔