بڈگام میں خواتین کے حقوق پر قانونی جانکاری کیمپ منعقد
بڈگام//خانصاحب بڈگام میں’’بیٹی بچائو،بیٹی پڑھائو‘‘کے تحت خواتین کے حقوق پر ایک روزہ قانونی جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کا اہتمام ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارتی بڈگام نے کیا جس میں سینئر وکلأ ،بار ایسوسی ایشن بڈگام کے ممبران ،آشاورکروں اورآنگن واڑی ورکروں کے علاوہ مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مقررین نے خواتین کے حقوق،ان کی بااختیاری اورانہیں لڑکوں کے مساوی تعلیم وتربیت دینے پر زوردیا تاکہ سماج میں انہیں مساوی حقو ق حاصل ہوسکیں۔چیرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بڈگام راجیو گُپتا نے تقریب کی صدارت کی۔انہوںنے بچوں کی جنسی شرح مساوات میں تفاوت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال قانونی قدرتی نظام کی خلاف ورزی کی متراد ف ہے۔
بھیم سنگھ کا وزیراعظم کو خط، قومی یکجہتی کونسل کی میٹنگ طلب کریں
سرینگر//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر قابوپانے کے لئے قومی یکجہتی کونسل کی میٹنگ طلب کریں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اس سلسلے میں وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو نے ملک کے سماجی اور سیا سی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے 1961 میں قومی یکجہتی کونسل قائم کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کا مسئلہ کشمیریوںکا ہی نہیں بلکہ پورے ہندستان کے لوگوں کی سیکورٹی، تحفظ اور فلاح وبہبودسے وابستہ معاملہ ہے اور اس کا پرامن حل پورے ملک کے دانشوروں اور سیاست سے وابستہ لوگ ہی نکال سکتے ہیں۔
پالپورہ پٹن میں ادبی کانفرنس کا انعقاد
سرینگر//بہارِ اد ب تلگام پٹن کے اہتمام سے Little Buds Public School پالپورہ پٹن میں ایک روزہ ادبی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں وادی بھر سے آئے ہوئے ادیبوں، شاعروں او رقلمکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران وادی کے سرکردہ ادیب، شاعر اور نقاد پروفیسر ڈاکر مشعلؔ سلطانپوری کو بہارِ ادب 2017 اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقعے پرریاستی کلچرل اکیڈ می کے سیکریٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی کے ہاتھوںبہارِ ادب کے سالنامے ناگہ جوے کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔عبدلاحد حاجنی نے ’’دگ چھے تیلاں ڑ ُ مس رُمس‘‘ عنوان کے تحت اپنا مقالہ اور خالد بشیر تلگامی نے اپنا افسانہ ’’کڈر راتھ ‘‘ پیش کیا۔کانفرنس کے دوران ایک مشاعر ے کابھی اہتمام ہوا جس کی صدارت سید سعدالدین سعدی نے کی۔ کانفرنس میں جن دیگر ادباء، شعراء اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ان میںرشید روشن، غلام حسن درویش ، عابد اشرف ،شبنم تلگامی،ریاض ربانی ، منشور بانہالی، سید رشید جوہر ، غلام محمد ماہر، غلام الدین بہار، شہناز رشید ، نورالدین ہوش ، غلام احمد دلدار ،سید شمیم احمد شمیم، شاہ ارشاد احمد ، الطا ف جانانہ ، جمیل انصاری ، بلال اکبر لون،وغیرہ شامل ہیں۔آخر پر لٹل بڈس پبلک سکول پالپورہ پٹن کی پرنسپل میڈم فہمیدہ جی نے مہمانوں اور دیگر اداروں کا شُکریہ ادا کیاجبکہ نظامت کے فرایض بہارِ ادب کے جنرل سیکریٹری شبنم ؔتلگامی نے انجام دئے۔
شاعر شہباز کی19ویں برسی پر بیروہ میں تقریب منعقد
بیروہ // آروہ بیروہ میں گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے محقق، ادیب، شاعر اور متعددکتابوں کے مصنف حکیم غلام حسن ڈار شہباز کی 19ویںبرسی پر تقریب منعقد ہوئی جس میںوادی کے اطراف و اکناف سے آے ہوے ادباء، شعراء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت فورم کے صدر سید بشیر کوثر نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایڈوکیٹ محمد رجب اور مولوی فاروق تھے۔مرحوم شہباز کی زندگی اور ادبی کار ناموں پر ماسٹر غلام محمد ڈار اور گلشن بدرنی نے مقالے پیش کئے ۔ شہباز کے فرزند ابن شہباز نے استقبالیہ پیش کیا، تحریک شکرانہ کے دوران فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے شہباز کی غیر مطبوعہ تصنیفات کو عنقریب شایع کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب میں مقبول شیدا، عبدالاحد میر، منیر ڈار، خورشید خاموش، حکیم غلام محمد بٹ اور ادریس عادل بٹ موجود تھے۔
بھیم سنگھ کا وزیراعظم کو خط، قومی یکجہتی کونسل کی میٹنگ طلب کریں
سرینگر//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر قابوپانے کے لئے قومی یکجہتی کونسل کی میٹنگ طلب کریں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اس سلسلے میں وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو نے ملک کے سماجی اور سیا سی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے 1961 میں قومی یکجہتی کونسل قائم کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کا مسئلہ کشمیریوںکا ہی نہیں بلکہ پورے ہندستان کے لوگوں کی سیکورٹی، تحفظ اور فلاح وبہبودسے وابستہ معاملہ ہے اور اس کا پرامن حل پورے ملک کے دانشوروں اور سیاست سے وابستہ لوگ ہی نکال سکتے ہیں۔
ارگی راجوری میں مِلک ولیج کا افتتاح
راجوری// پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کے تمام علاقوں میں ملک ولیج قائم کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ اس مقصد کے لئے محکمہ پشو پالن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک تفصیلی منصوبہ مرتب کرے۔وزیر ارگی راجوری میں ملک ولیج کے افتتاح کے موقعہ پر ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرمام بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس اہم پروجیکٹ کے تحت50 نشاندہی کئے گئے مستحقین کو جدید خطوط پر ڈیری فارم قائم کرنے کے لئے100 فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی۔وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت مختلف سیکٹروں کے تحت فراخدلانہ فنڈس فراہم کر رہی ہے جس کی بدولت مختلف سکیموں کے تحت سماج سے تعلق رکھنے والے بہت طبقوں کو خوشحالی اور ترقی سے ہمکنار کیا جارہا ہے۔ڈائریکٹر پشو پالن جموں اور دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔