ترال کے کئی دیہات میں ہاہاکار
سید اعجاز
ترال//ترال کے مضافاتی علاقوں میں سیلابی پانی نے تباہی مچادی ہے۔ کئی دیہات میں پینے کے پانی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ان علاقوں میں موجود چشموں میں ناصاف پانی داخل ہو گیا ہے۔ ترال کے ناگہ بل علاقے میںگزشتہ روز سیلابی پانی نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ۔ناگہ بل سمیت کئی دیہات میں پینے کا پانی فراہم کرنے والے چشموں میں گندا پانی داخل ہونے سے تمام علاقے پینے کے پانی سے محروم ہوگئے ہیں،جس کی وجہ سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس دوران شام دیر گئے کچھ علاقوں میںپینے کا صاف پانی لیکر ایک ٹینکر روانہ کیا گیا ۔
جی ایس ٹی
عام بیداری پےدا کی جائے،صوبائی کمشنر کا اے ڈی سی ٹیکسز پر زور
سرینگر//تاجرایسوسی ایشن کے کئی وفود نے جی ایس ٹی کے سلسلے میں صوبائی کمشنر بصیر احمد خان کے ساتھ ملاقات کی۔اس بارے میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر،ایڈیشنل کمشنر کمرشل ٹیکسز ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور مختلف تاجر ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں کے علاوہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ایڈیشنل کمشنرکمرشل ٹیکسز نے نئے اشیاءاورخدمات ٹیکس نظام کے خدوخال کے بارے میں مےٹنگ کو جانکاری دی۔انہوں نے تاجروں پر زوردیا کہ وہ اپنے کاروباری یونٹوں کی رجسٹریشن کے لئے ویب سائٹ www.gst.gov.inسے استفادہ کریں۔صوبائی کمشنر نے ایڈیشنل کمشنر کشمیر کو جی ایس ٹی کے بارے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں عام بیدار ی پےدا کرنے کی ہداےت دی۔
بانڈی پورہ میں سرکیولر جاری
بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے جی ایس ٹی کی عمل آوری کے سلسلے میں ایک سرکیولر جاری کیا ہے جس میں ضلع سے وابستہ تمام ڈی ڈی اووز کو اپنے اپنے محکمے کا اندراج ویب سائٹ www.gst.gov.inپر اگلے تین تین دنوں کے اندر کرانے کے ہدایات دئے گئے ہیں ۔
ترقیاتی کمشنر شوپیان کی تاجروں کے ساتھ میٹنگ
شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے ضلع کی ٹریڈرس باڈی کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ ضلع میں اشیا ءاورخدمات ٹیکس کو لاگو کیا جاسکے۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنرمال ،کمرشل ٹیکسز آفیسر شوپیان اورپلوامہ کے علاوہ مقامی تاجروں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے جی ایس ٹی کے خدوخال پر روشنی ڈالی گی ۔اس کے علاوہ جی ایس ٹی کے مختلف پہلوﺅں ،رجسٹریشن عمل ،ٹیکسوں کے اقسام اورجی ایس ٹی اورویٹ کے درمیان فرق کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
مسئلہ کشمیر برصغیر میں کشیدگی کی بنیادی وجہ:مولانا طاری
سرینگر//فریڈم پارٹی کے سےکریٹری جنرل مو لا نا محمد عبداللہ طاری نے 19جولائی 1947میں جموں کشمیرسے متعلق مسلم کانفرنس کی قراداد ںکو تشنہ تکمیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ 70سال گزرنے کے باوجود عوام اپنی اس منزل کو پانے کے لئے سر بکف ہیں اور تب تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس منزل کو حاصل نہیں کریں گے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برصغیر کی تقسیم سے قبل بھی ریاستی عوام حکمرانوں کے خلاف برسر احتجاج تھے اور آج بھی اسی طرح کی صورت حال کا سامنا کررہے ہیں ۔مولانا طاری نے جموں کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لئے سہ فریقی مذاکرات یا اقوام متحدہ کی قرادادوں کی روشنی میں مسئلہ کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اس مسئلہ کی وجہ سے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کے علاوہ پاک بھارت میں رہ رہے لوگ بھی مصائب کا شکار ہیں اور دوسری طرف یہ مسئلہ برصغیر میںبڑھتی کشیدگی کی وجہ بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ سے دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے ۔
اوڑی میں پشتینی باشندگی اسنادتیار کرنے میں لیت و لعل
ظفر اقبال
اوڑی//اوڑی اور بونےار مےں سٹےٹ سبجیکٹ سرٹےفکےٹ بنانے مےںعوام کوکئی مہینے لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ لوگوں نے محکمہ مال کے اہلکاروں پر الزام لگاےا کہ وہ سرٹیفکیٹ تےار کرنے مےں چار سے پانچ ماہ لگاتے ہےں جس کی وجہ سے نوجونون کا مستقبل داﺅ پر لگا ہواہے۔اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نذےر احمد بابا نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ ترجیحی بنےادوں پر پشتینی باشندگی اسناد کوتےار کرتے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کہیںکوئی شکاےت ہے تو وہ براہ راست ان سے رابطہ قائم کرےں۔
مغل روڑبڑی گاڑیوں کیلئے کھولنے کا اعلان
سرینگر//سینئر سپر انٹنڈنٹ پولیس ( ٹریفک) نے مغل روڑپربڑی گاڑیوں کیلئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالی یا میوہ جات سے بھری ٹرکوں کو مغل روڑپر چلنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مغل روڑ صرف یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ شوپیاں سے بحرام گلی تک گاڑیوں کو متبادل ایام کے دوران چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو صرف 9بجے سے چار بجے تک چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ تمام گاڑیوں کو پیر کی گلی کو شام 5بجے سے قبل پار کرنا ہوگا۔
ظفر اکبر خانہ نظربند
سرینگر// سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ کودو ماہ بعدکی رہائی کے بعدمنگل کی شامل کوپولیس نے پھر سے خانہ نظر بند کیا ۔موصولہ بیان کے مطابق ظفر اکبر کی صحت بگڑنے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام اور طبی جانچ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ظفر اکبر نے ہند و پاک کے مابین سرحدی تنازعہ اور اس سے ہورہی انسانی جانوں کے اتلاف پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مسائل حل کرنے کے بغیر کوئی چارہ نہیں:فریڈم لیگ
سرینگر//پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان نے کہا ہے کہ دونوں جوہری ممالک کے پاس مسائل کے حل کی تلاش کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔موصولہ بیان کے مطابق خان نےکہا ” ہم امید رکھیں گے کہ ہم امید رکھیں گے کہ دونوں ممالک کشمیری عوام کو اعتماد میں لے کر مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے اقدامات کریں گے“ ۔
۔136کنال اراضی پر کاشت کی گئی بھنگ تباہ
سرینگر//ایکسائز کمشنر جے اینڈ کے کی ہدایت پر ڈپٹی ایکسائز کمشنرکشمیر کی نگرانی میں ایکسائز کی ایک ٹیم نے تحصیل اور ضلع سرینگر کے تحت آنے والے دیہات دودکھوٹ اورپوٹر میں 32کنال اراضی پر کاشت کی گئی بھنگ کو تباہ کردیا گیا جبکہ تحصیل سمبل کے ہانجی محلہ عشم اور بنپورہ گاﺅں میں بھی 29کنال اراضی پر بھنگ کی کاشت کو تباہ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔اس طرح کی ایک اور کارروائی میں تحصیل بیجبہاڑہ کے ستھر سنگم میں 20کنال اراضی پر کاشت کی گئی بھنگ کو تباہ کردیاگیا ۔اس طرح اب تک مختلف کارروائیوں کے دوران ایکسائز ٹیمو ں نے 136کنال اراضی پر بھنگ کی کاشت کو تباہ کردیا گیا ہے۔
ترال کے کئی دیہات میں سیلابی صورتحال
ضلع کمشنر نے نقصان کاتخمینہ لگانے کی ہدایت دی
پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے آج ناگہ بل ترال کا دورہ جہاں حالیہ دنوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی ۔ان کے ہمراہ ممبر اسمبلی ترال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ ،ایس ڈی ایم ترال ،تحصیلدار ترال اورضلع انتظامیہ کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ترقیاتی کمشنر نے سب سے زیادہ متاثر ہوئے لوگوں میں ایک لاکھ روپے کی چیک تقسیم کئے جبکہ متاثرین میں کمبل اور برتن بھی تقسیم کئے گئے۔ترقیاتی کمشنر نے ضلع انتظامیہ کوہدایت دی کہ وہ سیلاب سے ہوئے نقصان کا فوری طور تخمینہ لگائیں تاکہ متاثرین کے حق میں امداد تقسیم کی جاسکے۔
محکمہ یوتھ سروسزکا اظہار تعزیت
سرینگر// یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سنٹرل حاجی مرزا حسین ڈئرایکٹوریٹ آفس سرینگر میں منعقدا ہوا جس میں محکمہ کے ایک ملازم راجو سنگھ کی موت پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کے ساتھ تعزیت کی گئی ۔