ہلاکتیں چشم کشا:جاوید میر
لبریشن فرنٹ (ح) کے چیئرمین جاوید احمد میراورسالویشن مومنٹ کے وائس چیئرمین طفیل الطاف بٹ نے آرونی ہلاکت اور دوسرے عام شہریوں کی ہلاکتیںعالمی برادری کیلئے چشم کشا قرارد یا۔سالویشن مومنٹ وفد نے بجبہاڑہ اورزینہ پورہ جاکر لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا۔تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے آرونی کولگام جاکرشوکت احمد لوہار کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔محازآزادی کے صدر محمد اقبال میر،ینگ مینز لیگ کے سربراہ امتیاز احمد ریشی، جمشید عادل، منظور احمد اور طہور صدیقی نے بجبہاڑہ اسلام آباد جاکر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ۔
بھارتی ادارے مزاحمتی تحریک کو کچلنے کیلئے متحرک:نعیم خان
سرینگر// نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے اکثر ادارے کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک کوکچلنے کیلئے متحرک کئے ہیں تاہم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کے آگے بھارت کے ادارہ جاتی حربے ناکام ہونگے۔نعیم خان نئی دلی سے لوٹتے ہی ایک پارٹی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے حالیہ ایام میں عسکریت پسندوں کے جاں بحق ہونے پر فکر وتشویش کا اظہار کرتے ہوئے آرونی کے شوکت احمد لوہار،کوکر ناگ کے مظفر احمد حجام اور پہرو اسلام آباد کے ناصر احمد کوخراج عقیدت ادا کیا۔
بانڈی پورہ ٹرائوٹ فارم میں مچھلیوں کی پُراسرار موت
عازم جان
بانڈی پورہ//گزربل درمہامہ بانڈی پورہ کے سرکاری ٹراؤٹ فش فارم میںبھاری مقدار میں ٹراؤٹ مچھلیاں پُراسرا طور مرگئی ہیں اور مچھلیوں کے مرنے کا سلسلہ جاری ہے۔معلوم ہوا ہے کہ رات کے دوران کسی نے تالاب میںبلیچنگ پائوڈر ڈالکر بھاری تعداد میں ٹراؤٹ مچھلیوں کو مار ڈالا ہے ۔اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز بانڈی پورہ شجاعت حسین نے کہا کہ کسی نے رات کے دوران تالاب میںبلیچنگ پائوڈر ڈال دی ہے جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لیاگیا۔
حریت (گ) کارکن گرفتار
سرینگر//مشترکہ مزاحتمی قیادت کی طرف سے جمعہ کو اقوام متحدہ کے دفتر سونہ وار تک احتجاجی مارچ کے پیش نظر پولیس نے جمعرات کو حریت (گ) کے کئی سینئر ارکان کو خانہ نظر بند کیا ہے ۔پولیس نے عمر عادل ڈار کو نوگام میں گرفتار کیا گیا ۔
’خان سوپوری کی نظربندی انتقام گیری‘
سرینگر// پیپلز لیگ کے قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع اور ترجمان اعلیٰ غلام قادر راہ نے اپنے مشترکہ بیان انسانی حقوق کی عالمی اور مقامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیپلز لیگ کے محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کی رہائی ممکن بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
گرفتاریاں بلاجواز:مسلم لیگ
سرینگر//مسلم لیگ ترجمان نے صدر ضلع اسلام آباد سبزار ترابی کے بدلے اس کے بہنوئی محمد اکبر ڈار اورلیگ کارکن وحید احمد گوجری کے والد عبدالاحد گوجری کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیا ہے۔انہوں نے تنظیم کے چیئرمین مسرت عالم بٹ،محمدرفیق گنائی، عبدالاحدپرہ ،اسداللہ پرے، محمد فاروق غوطہ پوری،طاریق احمد گنائی، معراج الدین نندا، حکیم شوکت، مولوی سجاد، ارشاد احمد پرہ،ظہور احمد کنہ، جاوید احمد نجار،شکیل احمد بٹ، مفتی ندیم،فیاض احمد طلاق، عمر رشید وانی،خان سوپوری ،سرجان برکاتی،امیرحمزہ ، محمد شعبان ڈار، شیخ محمد رمضان، مفتی شبیر،سرجان برکاتی ، شکیل احمد ایتو، جاوید احمدفلے ا ور دیگر قیدیوں کی فوری رہائی پر زور دیا۔
پریس کلب گاندربل میں تعزیتی مجلس
گاندربل//ارشاد احمد//پریس کلب گاندربل میں ایک تعزیتی مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں گاندربل پریس کلب کے ممبران نے شرکت کرکے نظیر احمد وانی ساکنہ دودھرہامہ گاندربل کی ہمشیرہ کی وفات پر خراج تحسین پیش کیا،جو 19 جولائی بروز بدھ وار اس دارفانی سے رخصت کرگئیں۔انہوں نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ۔اس موقع پر ایاز صوفی،رحیم رضوان،شیخ جنید،وقار منظور،ارشاد احمد،عرفان رینہ اورجاوید بٹ نے تعزیتی مجلس میں شرکت کی۔
بامنو میں شل پھٹا ،2بچے زخمی
شوکت ڈار
پلوامہ //بامنو کیلر پلوامہ میں جھڑپ کے دوران تباہ شدہ مکانوں کے ملبے میں ایک باردی شل پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو کمسن بچے زخمی ہوگئے۔3جولائی کو بامنو میں طویل معرکہ آرائی ہوئی تھی جس میں تین جنگجو جاں بحق ہوئے۔ اس دوران یہاں پانچ رہائشی مکان ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے تھے۔جمعرات کو دو کمسن لڑکے مزمل احمد اور عمر خان مکانوں کے ملبے پر کھیل رہے تھے جس کے دوران یہاں بادوری شل پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دونوں بچے زخمی ہوگئے۔
کشن گنگا پروجیکٹ کا مزدور لقمہ اجل
عازم جان
سرینگر//سرحدی قصبہ گریز میں ایک ٹپر کے کشن گنگابجلی پروجیکٹ کے ڈیمب میں گرنے سے ایک ورکر ہلاک اور3دیگر زخمی ہوئے جبکہ کنگن میںایک خاتون ٹپر کی زد میں آکر شدید طور مضروب ہوئی۔ بدھ کی رات قریب11بجے گریز میں اُس وقت ایک حادثہ پیش آیا جب کشن گنگا بجلی پروجیکٹ میں کام کررہا ایک ٹپر زیر نمبرJK02/9412اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوا اور لڑھک کر پروجیکٹ کے ڈیمب میں جاگرا۔جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا، اس وقت ڈیمب میں پانی کی سطح انتہائی زیادہ تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹپرپانی میں ڈوب گیا۔پروجیکٹ میں کام کررہے کارکنوں نے اگر چہ فوری طور بچاﺅ کاروائی شروع کی تاہم ٹپر میں سوار ایک ورکرلقمہ اجل بن گیا جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے اور انہیں بچالیا گیا۔مرنے والے کی شناخت سریندر ولد کرتار سنگھ ساکن پارڈر کشتواڑ کے بطور ہوئی ہے۔
۔227342 یاتریوں کی گپھا میں حاضری
سرینگر//یاترا کے22 ویں دِن4723 یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے۔ اس طرح سے مجموعی طور227342 یاتریوں نے گپھا میں شو لنگم کے درشن کئے ہیں۔
ڈی جی آئی ٹی بی پی کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
سرینگر//ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بی پی آر کے پچنندہ نے یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔ پچنندہ نے ریاست میں آرگنائزیشن کی سرگرمیوں کے بارے میںوزیر اعلیٰ کو جانکاری دی۔
جموں وکشمیر سول سپلائیز کارپوریشن کے قیام کو منظوری
سرینگر// ایک اہم فیصلے میں وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے جموں وکشمیر سول سپلائیز کارپوریشن کے قیام کو منظوری دی ہے۔اس سے ریاست میں عوامی تقسیم کاری نظام کا نقشہ بدل جائے گا۔وزیر نے ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایس کے تحت غذائی اجناس خریدنے کا اصل مقصد کمرشل اکاو¿نٹنگ سسٹم کو برقرار رکھنا ہے۔ کارپوریشن کے ذریعے غذائی اجناس کو خریدنے اور تقسیم کاری نیٹ ورک کو بہتر بنانے میں کافی مدد ملے گی۔وزیر نے کہا کہ سرکار کو پی ڈی ایس بجٹ پر کنٹرول حاصل ہوگا اور غذائی اجناس کی خرید کے علاوہ کارپوریشن زرعی اشیاءجیسے دالوں کی مقامی تجارت کو بھی فروغ دے گی اور نزدیکی ریاستوں سے کھانڈ سیدھے طور خریدنے اور ٹرانسپورٹ پر کم لاگت آئے گی۔وزیر موصوف نے کہا کہ کارپوریشن محکمانہ اکاو¿نٹنگ سسٹم کو کمرشل اکاو¿نٹنگ سسٹم سے تبدیل کرے گی اور محکمہ خزانہ ایک سال کے لئے ریوالونگ فنڈ فراہم کرسکتا ہے۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری خزانہ نوین چودھری، ڈی جی بجٹ محمد اسحاق وانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے