مختصر خبریں

Kashmir Uzma News Desk
9 Min Read

 احتجاج کے بعد ریلیف کمشنر کے دفتر میں جوائن کیا

جموں // جموں میںما ئیگرنٹ پنڈت ملازمین نے آل پارٹیز مائیگرنٹ کارڈی نیشن کمیٹی کے بینئر تلے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر تعلیم پر ما ئیگرنٹ پنڈت ملازمین کو بدنام کرنے کاالزام لگایا ۔احتجاجی ملازمین نے ریلیف کمشنر جموں کے دفتر کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کیا اور بعد میں ریلیف کمشنر کے دفتر میں جوائنگ رپورٹ پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ما ئیگرنٹ پنڈت ملازمین کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور وادی میں دوبارہ ڈیوٹیوں پر حاضر ہونے کیلئے انہیں کچھ وقت دیا جائے۔
 
 

 حسینی پبلک سکول پر فورسز کارروائی کیخلاف ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورسکول ایسوسی ایشن برہم

سرینگر //ایمپلائز جوئنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر اور چیرمین جموں و کشمیر ٹیچرز فورم عبدالیقوم وانی نے ایچ ایم ٹی میں حسینی پبلک سکول پر فورسز کی یلغار کی سخت مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی حرکات جموں و کشمیر میں تعلیمی ماحول کو بگاڑ رہا ہے اور طلبہ اور اساتذہ غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ ایجیک صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں فورسز اہلکاروں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرے تاکہ ایسے واقعات مستقبل میں رونما نہ ہوں۔ ادھرپرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کشمیر نے اس کاروائی کا شدید نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پرائیوٹ سکول ایسوسی ایسن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے سکول کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے سکول کے اساتذہ اور طلاب سے ملاقات کی جس کے بعد سکول کو بند کیا گیا ۔سکول میں پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے جنہوں نے واقع پر افسوس کا اظہار کیا ۔موقعہ پر موجود تمام افسران چاہئے وہ پولیس یا سیول انتظامیہ سے ہوں سب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سکول پر چھاپہ مار کاروائی غیر ضروری تھا کیونکہ علاقے میں نہ تو پتھرائو تھا اور نہ ہی امن وقانون کی کوئی مشکل درپیش تھی ۔
 
 

ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے اہتمام سے جانکاری پروگرام کا مجوزہ انعقاد

بانڈی پورہ//پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج بانڈی پورہ ایس کے بھگت کے مطابق ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ 10اگست کو تحصیل لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ کے اشتراک سے ٹائون ہال میں ایک جانکاری پروگرام کا انعقاد کررہی ہے۔پروگرام کے دوران شرکأ کو خواتین اوربزرگ شہریوں کے حقوق کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔تمام متعلقین سے پروگرام شامل ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔
 

ُٰطالبہ کے ساتھ دست درازی کرنے پرسکول پرنسپل گرفتار

 سرینگر //کولگام میں پولیس نے طالبہ کے ساتھ دست درازی کرنے پر کیس درج کرکے سکول پرنسپل کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کو نویں جماعت کی ایک لڑکی کی طرف سے یہ چکایت ملی کہ سکول کے پرنسپل نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس پر پولیس نے بر وقت کاروائی کر کے گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سکول کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کیس زیر نمبر 114/2017,U/S 242,354 RPC  کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
 
 
 
 

کولگام میں سمگلرگرفتار

سرینگر//کولگام میں پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے 24کلو 800 گرام فکی ضبط کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے شیر پورہ کولگام کے نزدیک ایک سومو گاڑی زیر نمبر JK22/4067 سے تلاشی کے دوران سجاد احمد راتھر ولد احمداللہ ساکن وگہامہ بجبہاڑہ کی تحویل سے  24کلو 800 گرام فکی ضبط کرلی ۔پولیس نے کیس زیر نمبر 63/2017,U/S 8/15NDPS ایکٹ اندراج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
 
 
 

صورہ انسٹچوٹ میں دوران شب سنٹرو گاڑی اڑالی گئی

سرینگر//اکرم الحسن//شیر کشمیر انسٹچوٹ آف میڈیکل ساینسز صورہ میں پیر اور منگل کی درمیانی رات کوچوروں نے ایک سنٹروگاڑی زیر نمبرJK03D-5455اڑالی۔چوری کی گئی گاڑی کا مالک انسٹچوٹ میں سپرانٹنڈنگ انجینئر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن فاروق احمد وانی کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔فاروق احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے کواٹر کے سامنے گاڑی کو پارک کیا تھا۔اس دوران ہسپتال کے دیگر ملازمین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی ایسے ایک دو وارداتیں رونما ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس صورتحال پر قابو نہیں پایا گیا تو پھریہاں کوئی گاڑی محفوظ نہیں ہے۔
 

بھارت کے عزائم امن کیلئے خطرہ

مظفرآباد میں احتجاجی ریلی سے مقررین کا خطاب

مظفرآباد// حریت کانفرنس کے خلاف کریک ڈاؤن اور آزادی پسند راہنماؤں کی گرفتاریوں پر مظفرآباد میں پاسبان حریت کے اہتمام سے بھارت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے برہان وانی چوک سے گھڑی پن چوک تک ایک ریلی نکالی۔ احتجاجی ریلی کے دوران شرکاء نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میںفلک شگاف نعرے بلند کئے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سینئر حریت رہنماؤں  کو گرفتار کر کے دہلی منتقل کرنا قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حربوںسے بھارت کشمیریوں کی مسلمہ سیاسی قوت کے رہنمائوں کو سازشوں اور دھمکیوں سے مرعوب اور بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے حریت رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں بھارت کی انہی کوششوں کا حصہ ہے ۔ مقررین نے بھارت کے عزائم کوپوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔ 
 
 
 

حاجی بل خستہ سڑک ،  شکایتی سیل نے چیف انجینئر کو آگاہ کیا

سرینگر// شمالی کشمیر کے حاجی بل بارہمولہ میں خستہ سڑک کے سلسلے میں شائع خبر پر ریاستی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کر کے عوامی شکایت کا ازالہ کریں۔کشمیر عظمیٰ نے31جولائی کو یہ خبر شائع کی تھی۔ شکایات کا ازالہ کرنے والی سیل کے ڈپٹی سیکریٹری انعام الحق نے اس حوالے سے ایک مکتوب زیر نمبرPC/74/2014محرر31جولائی چیف انجینئر تعمیرات عامہ کو روانہ کی اور کشمیر عظمیٰ میں چھپی اس خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس معاملے کی طرف توجہ ہو دیں۔اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کو بھی مکتوب کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔ 
 

ترال میں بارشوں اور طوفانی ہوائوںسے بھاری نقصان

سید اعجاز 
ترال //ترال کے کئی علاقوں میں گذشتہ شب تیز بارشوں اور طوفانی ہوائیں چلنے سے میوہ باغات اور تعمیراتی ڈھانچوں کے علاوہ کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ترال کے گلشن پورہ ، بٹہ گنڈ ، نڈورہ اور آری گام علاقوں میں سوموار اور منگلوار کی درمیانی شب کو تیز ہوا ئوںاور بارشوں کی وجہ سے کئی رہائشی مکانوں اور دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا جبکہ ان علاقوں میں میوہ ماغات اور کھڑی فصلوں کوبھی نقصان پہنچا۔ انتظامیہ نے منگل کی صبح افسران کی ایک ٹیم کو نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے روانہ کیا ۔
 

شہری ہلاکتیں افسوسناک:وکیل

سرینگر// سابق کانگریس لیڈر عبدالغنی وکیل نے وادی میں شہری ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب غلط پالیسوں کی وجہ سے ہو رہا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے پی ڈی پی اور این سی مخالف سب تنظیموں کو ایک ساتھ مل کر اس مسئلے کے حل کیلئے آواز اٹھانی چاہئے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *