مختصر خبریں

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
 

مزید 415 یاتریوں کی گپھا میں حاضری

سرینگر//یاترا کے35 ویں روزکل415 یاتریوں نے امرناتھ گپھا میں حاضری دی اور اس طرح سے اب تک کُل 2,56,776یاتریوں نے گپھا میں حاضری دی۔
 
 

پانتہ چھوک کوائری میں مزدور لقمہ اجل 

سرےنگر / / پانتھہ چھوک کوائری مےں پتھر کھسکنے سے اےک مزدور لقمہ اجل بن گیاپتھر کی کان مےں کام کررہے غلام حسن بٹ ولد محمد طالب ساکن سمربگ پانپور پتھر لگنے سے موقعہ پر ہلاک ہوا ۔ نعش کو تمام تر ضروری لوازمات کے بعد وارثوں کے حوالے کےاگےا ۔پولےس نے دفعہ 174 کے تحت کیس درج کرلیا۔
 

سرکاری فیصلہ ناقابل قبول،بانڈی پورہ میں امور صارفین ملازمین کا احتجاج

عازم جان 
بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میں محکمہ امور صارفین کے ملازمین نے بطور احتجاج دودن کیلئے راشن گھاٹ بدھ سے بند رکھے ہیں جبکہ فیئرپرائیس شاپ بھی بند رہے ۔ امور صارفین ملازمین کے ضلع صدر بشیر احمد بٹ نے کہا کہ وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے اعلان کیا تھا کہ محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری کو پرائیویٹ کارپوریشن کے سپرد کیا جائے گا جس کے خلاف وہ سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ محکمہ کے ملازمین نے نامساعد حالات میںبھی کام کیا ہے اور دشوار گزار حالات میں جان ہتھیلی پر رکھ کر راشن سپلائی کرنے میں کوئی کوتاہی برتی نہیں ہے ۔انہوںنے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے تاکہ محکمہ امور صارفین وتقسیم کاری کے جفاکش ملازمین کی حق تلفی نہ ہوسکے ۔
 

تحریک حریت کے اہتمام سے غائبانہ نماز جنازہ ادا

سرینگر// تحریک حریت نے پلوامہ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں اور عام شہریوں کے حق میں مزاحمتی قیادت کی اپیل پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔موصولہ بیان کے مطابق تحریک حریت ذمہ داروں نے پانتہ چھوک، حیدرپورہ اور دوسرے مقامات پر یہ فریضہ انجام دیا جس میں عمر عادل ڈار، حافظ مدثر ندوی، مختار احمد صوفی، اشفاق احمد خان، عبدالاحد بٹ اورعمررفیق کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکت کی۔ اس موقعہ پر تحریک حریت ذمہ داروں نے جاں بحق ہوئے ان نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
 

 آغاسید یوسف کی برسی کا اہتمام 

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے تنظیم کے بانی آغا سید یوسف الموسوی کی برسی کاانعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں 4 اگست بروز جمعہ حوزات علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام اور مکتب الزہراؑ حسن آباد میں قرآن خوانی کی جائے گی۔ نیز انجمن کے تحت تمام جمعہ اجتماعات پربالخصوص مرکزی امام باڑہ بڈگام میں ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی جائے گی۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *