پروفیسر شاد کشمیر کا انمول سرمایہ تھا:صلاح الدین
مظفر آباد//حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے پروفیسر غلام محمد شاد کو کشمیرکا انمول سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہے۔حزب ترجمان سلیم ہاشمی کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق صلاح الدین نے کہا کہ مرحو م ایک عظیم استاد ،دانشور ،عالم ، ممتازادیب ،شاعر ،مورخ اور اس سے بڑھ کر سچے عاشق رسول تھے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے ہزاروں شاگرد آج بھی موجود ہیں جو مرحوم کی علمی، ادبی و دینی وراثت کو اپنی اگلی نسلوں میں منتقل کرنے کام جاری رکھیں گے۔صلاح الدین کے مطابق مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے بہی خواہ تھے،جس کے نتیجے میں ان کے خاندان کو کئی بار نشانہ بنانے کی کو شش کی گئی ۔حزب سربراہ نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
بجبہاڑہ میں 17اگست کو لوک عدالت کا انعقاد ہوگا
اننت ناگ//بیجبہاڑہ میں 17اگست کو چیئرمین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کی طرف سے ایک لوک عدالت کا انعقادکیاجارہا ہے جس میںبجلی،ازدواجی ، سول جائیداد اوردیگر تنازعات افہام وتفہیم سے حل کئے جائیںگے۔ایسے افراد جو باہمی رضامندی کے ساتھ اس لوک عدالت میں معاملات حل کروانا چاہتے ہیں ،کو مطلع کیا جارہا ہے کہ وہ 15اگست2017 تک تحصیل لیگل سروسز کمیٹی بجبہاڑہ کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔مقررہ تاریخ کے دن لوک عدالت کا انعقاد ٹھیک 10بجے سے شروع ہوگا۔
دردپورہ واقعہ کی تحقیقات شروع
کپوارہ//کپوارہ کے درد پورہ لعل پورہ علاقے میں 29اور30جنوری کو جو واقعہ پیش آیا تھا،اُس سلسلے میں مجسٹریل تحقیقات کے احکاما ت صادر کئے گئے ہیں۔اس سلسلے میںایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کپوارہ کو تحقیقاتی آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے واقعہ کے سلسلے میں جانکاری رکھنے والوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنا بیان اُن کے دفتر واقع ڈی سی آفس کپوارہ میں 8اگست تک قلمبند کرائیں۔
فریڈم پارٹی کا شےخ عبدالعزےز کو خراج عقیدت
سرینگر//فر ےڈم پارٹی نےشیخ عبدالعزیز کی نو ےں برسی پر انہیں خراج عقےدت پےش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کشمےر ی قوم اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جب تک مسئلہ کشمےر کا منصفانہ اور آ برومندانہ حل نہےں نکلتا ہے ۔موصولہ بیان میںتر جمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمےر اےک سےاسی مسئلہ ہے اور اس کا حل بھی سےاسی طور پر ہی نکالا جا سکتا ہے ۔ ترجمان نے رےاست کے مختلف حصوں مےں تصادم آرائیوں کے نتےجے مےں جان ومال کے زےا ں پر صدمے کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمےر کو اسکے تارےخی پس منظر مےں حل کر نے کی کوشش نہےں کی جا تی ہے ےہ خون خرابہ ہو تا رہے گا ۔
یاسین ملک کا عرفان الحسن کو خراج تحسین
سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے تنظیم سے وابستہ نوجوان سید عرفان الحسن شاہ کو انکی برسی پر یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ عرفان بچپن سے ہی تحریک آزادی کا متوالا تھا اوراسی راہ عزیمت میں جاں بحق ہوگیا۔ملک نے کہا کہ مرحوم انتہائی شریف النفس اور حلیم انسان تھا ۔انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
بڈگام میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی
بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام نے ضلع میں مختلف سرکاری دفاتر بشمول جنرل منیجر ڈی آئی سی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کے دفاتر کامعائنہ کیا۔معائنے کے دوران انہوں نے 8ملازمین کو غیر حاضر پاکر انہیں معطل کردیا اور اُن کے خلاف تحقیقات شروع کی۔انہوںنے ملازمین پر فرض شناسی اورلگن کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔ضلع میں تمام دفاتر کو بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔
جی کے کیمونکیشنزکا ملازم حادثے میں جاں بحق
سرینگر// گریٹر کشمیر کیمونکیشنز پرائیوٹ لمٹیڈ کے ایک ملازم اعجاز احمد میر جمعہرات دیر گئے صنعت نگر میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔نمچی بل حبہ کدل کے اعجاز احمد رنگریٹ میں گریٹر کشمیر پریس میں کام کرتے تھے ۔پریس کے ملازمین کے مطابق رات کے ساڑھے10بجے سے پونے 11بجے کے بیچ اعجاز احمد اس وقت جاں بحق ہوئے جب ان کے موٹر سائیکل کو صنعت نگر میں حادثہ پیش آیا ۔اعجاز احمد کی عمر30سال تھی اور وہ اپنے پیچھے اپنی ماں ،بہن اور ایک بھائی چھوڑ گیا ہے۔گریٹر کشمیر کے ملازمین نے اعجاز میر کی موت پرگہرےصدمے کا اظہار کیاہے اورمتوفی گھرانے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔