مختصر خبریں

Kashmir Uzma News Desk
9 Min Read

شبیر احمد شاہ کے خلاف جیل حکام کا رویہ معاندانہ:فریڈم پارٹی

سرینگر//فریڈم پارٹی کے ترجمان نے پارٹی کے محبوس رہنما ¾ شبیر احمد شاہ کے خلاف جیل حکام کے رویہ کو انتہائی ظالمانہ اور انتقام پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب انہیں بے بنیاد الزامات کے تحت پابند سلال رکھا گیا اور اب انہیں تہاڑ جیل میں مجرموں کی بیرک میں رکھا جارہا ہے،جس سے ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔ترجمان نے شبیر احمد شاہ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ62 سالہ محبوس رہنماءکئی جسمانی عوارض میں مبتلا ہیں اور اس وقت ذیابطس،افشار خون ،کمر گردن ،گھٹنوںاور سینے میں مسلسل تکلیف کی وجہ سے زیر علاج تھے اوراس سلسلے میں مخصوص دوائیاں لے رہے تھے لیکن جیل حکام نے انہیں کوئی طبی امداد بہم رکھی اور نہ ہی انہیں جیل میں دوائیاں ساتھ رکھنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ترجمان نے اسے انتہائی غیر انسانی سلوک اور رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح محبوس رہنماءکی صحت بری حد تک متاثر ہورہی ہے اور اگر انہیں مناسب دوائیاں اور علاج معالجہ میں کوئی کمی کوتاہی ہوئی تو ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگا اور اس کے لئے حکام ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔
 

ای ڈی کی پوچھ تاچھ انتقام گیری:ماس مومنٹ

حکومت محبوس آسیہ اندرابی کو رہا کرے

سرینگر//ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے ای ڈی کی طرف سے شبیر احمد شاہ کی اہلیہ کو طلب کرکے انہیں ذہنی ٹارچر کرنے کی کاروائی کو بدترین بدلے کی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرکے حکومت اخلاقی اور انسانی اقدار کے حوالے سے کنگال ہونے کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔ سیدہ آسیہ اندرابی کی مسلسل گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریدہ بہن جی نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انہیں رہا کیا جائے۔گلاب باغ ترال میں ایک معرکے کے دوران جان بحق ہوئے 3 عسکریت پسندوں زاہد، اسحاق اور اشرف احمد کو انکی عظیم قربانیوں پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے سلب شدہ حقوق کی بازیابی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور اس قوم کے جذبہ مزاحمت کو توڑنے کیلئے جس بے دردی کے ساتھ طاقت اور قوت کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہاں کی نوجوان نسل کو پشت بہ دیوار کرنے کیلئے جو جارحانہ حربے بروئے کار لائے جارہے ہیںوہ قابل مذمت ہیں۔
 

گیلانی کا چین زلزلہ اور ریاسی حادثہ پراظہار رنج 

 سرینگر//حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے چین میںآئے زلزلے سے ہوئی تباہی اور انسانی جانوں کے اتلاف پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ ہم اس دُکھ میں برابر کے شریک ہیں‘۔ گیلانی نے چین کے وزیر اعظم کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے ” یہ خبر ہمارے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے اور میں اپنی قوم کی طرف سے ہمدردی اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کررہا ہوں“۔انہوں نے ریاسی سڑک حادثے میںہوئی ہلاکتوں پربھی اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں بڑھتے ہوئے ان المناک حادثوں کی وجہ سے قیمتی انسانی زندگیاں ضائع ہورہی ہےں اور اگر اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی تو یہ المناک حادثات بار بار رونما ہوتے رہیں گے۔ 
 

بار ایسوسی ایشن کی الیکشن باڈی کا قیام 

سرینگر// ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے ذمہ داران کے انتخاب کیلئے ایک الیکشن باڈی کا قیام عمل میں لایا ہے جو 31اگست2017تک نئے ذمہ داران کا انتخاب عمل میں لانے کی مکلف ہوگی ۔اس سلسلے میں جاری نوٹفکیشن کے مطابق عبدالرشید کینگ چیئرمین ۔غلام نبی ڈار وائس چیئرمین،بشیر احمد خان سیکریٹری ،علی محمد ڈار ممبر ،محمد عارف پرے ممبر ،مدثر یوسف ممبر۔مدثر گلزار ممبر ہونگے ۔بار ایسوسی ایشن نے الیکشن باڈی کے اختیارات بھی وضع کئے ہیں اور انتخابی عمل31اگست تک مکمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے
 

کرالہ پورہ کپوارہ میں چھاپڑی فروشوں کا احتجاج 

کپوارہ//کرالہ پورہ کپوارہ میں چھاپڑی فروشوں نے جمعرات کو کرالہ پورہ میلیال سڑک پر اس بات کو لیکر احتجاج کیا کہ ان کی ریڈیو ں کو دوران شب نامعلوم افراد نے تو ڑ کر دوسرے مقامات پر پھینک دیا ہے۔احتجاجی چھاپڑی فروشوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ وہ کرالہ پورہ بازار میں کئی برسوں سے ریڈیوں پر مال فروخت کر کے روزی روٹی کمارہے ہیں لیکن ان کی اس روز ی رو ٹی پر اس وقت ڈاکہ ڈالا گیا جب بدھ کو دوران شب نامعلوم افراد نے پورے بازار سے ان کی ریڈیو ں کو اٹھا کر بازار سے دور ایک طرف تو ڑ کر پھینک دیا ہے۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی فوری طور تحقیقات کی جائے اور انہیں دوبارہ اپنی اپنی جگہو ں پر ریڈیا ں لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنی روزی رو ٹی کما سکیں۔
 

پٹن مےں 24گھنٹوں کے دوران نقب زن گرفتار

پٹن //فیاض بخاری//پٹن پولےس نے چوبےس گھنٹوں مےں نقب زنی کا کےس حل کرنے کا دعویٰ کےا ہے اور ملزم کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پےچھے دھکےل دےا ۔ پولےس کے مطابق محمد سلطان وانی ولد غلام محمد وانی ساکن تلگام پٹن نے نقب زنی کے سلسلے مےں اےک شکاےت درج کی تھی کہ اُس کے گھر سے 8اور 9اگست کی درمےانی رات کو چوری ہوگئی ہے۔پولےس نے اےک مشتبہ شخص محمد آثار احمد ماگرے کو گرفتار کےا ۔تفتےش کے دوران اس شخص نے انکشاف کےا کہ اُس نے مذکورہ مکان سے چوری کی ہے ۔ پولےس نے ملزم سے 1870نقدی روپے ، سےکو فائےو گھڑی اور سونے کے زےور ت برآمد کئے ۔
 

کرہامہ میں دوران شب چوری

 جامع مسجد کی تجوری اور موٹر سائیکل اڑالیا گیا 

گاندربل//ارشاد احمد//کرہامہ گاندربل میں دوران شب نقب زنوں نے جامع مسجد کی تجوری اور ایک شخص کا موٹرسائیکل اڑالیا۔مقامی لوگوں کے مطابق دوران شب نقب زنوں نے جامع مسجد کی تجوری اڑالی جس میں ہزاروں روپے جمع تھے ۔اس دوران نظیر احمد شیخ کے صحن میں موجود موٹر سائیکل کو اڑانے میں بھی نقب زن کامیاب ہوگئے ۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ میںایک کیس زیر نمبر 33/2017 درج کیا گیا ہے۔
 

اکاﺅنٹس کمیٹی نے پی ایچ ای کی کارکردگی کا جائزہ لیا

سرینگر//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی میٹنگ ایم ایل اے محمد اکبر لون کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں پی ایچ ای محکمہ کے ایچ آر منیجمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ممبران قانون سازیہ شمیم فردوس ، اعجاز احمد خان، عبدالرشید ڈار، پون گپتا ، راجیو جسروٹیہ ، جیون لال ، محمد یوسف بٹ، مشتاق احمد شاہ اور ایم ایل سی غلام نبی مونگا کے علاوہ ایم ایل سی فردوس احمد ٹاک نے میٹنگ میں شرکت کی۔ شرکاءنے اپنی قیمتی آرا اور تجاویز سے کمیٹی کو مطلع کیا۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے محمد اکبر لون نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ پی ایچ ای کے ملازموں کی تنخواہیں ہر ماہ واگزار کیا کریں اور عارضی ملازمین کو مستقل کرانے کے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائیں ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *