مختصر خبریں

Kashmir Uzma News Desk
8 Min Read
سرینگر // فورسز کے ہاتھوں دو عام شہریوں کی ہلاکت پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اُن کے لواحقین کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا ہے ۔موصولہ بیان کے مطابق فورسز نے طاقت کا استعمال کر کے شوپیاں کولگام اور پلوامہ میں متعدد نوجوانوں پر پیلٹ اور گولیاں چلائی ہیں جس کے سبب وہ زخمی ہیںاور صدر ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔بار نے ڈلگیٹ میں پٹرول بم کی وجہ سے جاں بحق ہوئے امتیاز احمد ساکن حول نامی نوجوان کے لواحقین کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
 

موجودہ صورتحال تشویشناک:مونگا

سرینگر // کانگریس کے نائب صدر اور ایم ایل سی غلام نبی مونگا نے کہا کہ وادی کی موجودہ صورتحال ہمیں 90کی دہائی کی طرف لے جا رہی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں مونگا نے کہا کہ چاہئے کوئی بھی مرے لیکن یہ ایک انسانی سانحہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کیا چاہتی ہیں کسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وادی اس وقت جل رہی ہے اور سرکار خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے ۔
 
 
گورنر،وزیراعلیٰ ، نائب وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا جنم اشٹمی پر مباکباد
سرینگر//گورنر این این ووہرا ،وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی،نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ ، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، کارگزار صدر عمر عبداللہ اور صوبائی صدر جموں دویندر سنگھ رانا نے ریاستی عوام کو جنم اشمٹی کی مبارک پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کہ یہ تہوار ریاست میں امن و آشتی اور ترقی اور خوشحالی کا پیغام لیکر آئے گا۔اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر نے کہا کہ یہ تہوار لوگوں کو حق پرستی اور فرض شناسی کا درس دیتا ہے۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اُمید ظاہر کہ یہ موقعہ ریاست میں امن و آشتی اور ترقی اور خوشحالی کا پیامبر بن کر آئے گا۔ اپنے تہنیتی پیغام میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایسے تہواروں کو امن و آشتی اور بھائی چارے کے ماحول میں بنانے سے خوشیاں دوگنی ہوجاتی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے اُمید ظاہر کی کہ یہ مقدس تہوار ریاست میںامن ، بھائی چارہ ، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے گا۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،کارگزار صدر عمر عبداللہ اور صوبائی صدر جموں دویندر سنگھ رانا نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تہوار امن و آشتی اور بھائی چارے کا پیغام لیکر آئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تہوار حق پرستی کا درس دیتا ہے۔
 
 

ڈورو شاہ آباد میں پانی کی قلت،عوام میں غم و غصہ

سرینگر//حلقہ انتخاب ڈورو شاہ آباد کے اکثر دیہات گزشتہ کئی دنوں سے پےنے کے صاف پانی سے محروم ہےں ۔ اگرچہ 15 برسوں کے دوران کئی واٹر سپلائی اسکےموں پر کروڑوں روپے صرف کئے گئے اور محکمہ پی اےچ ای کی طرف سے بڑے بڑے دعویٰ کئے گئے کہ علاقہ شاہ آباد کے لوگوں کو اب مستقبل مےں پےنے کے پانی کی قلت نہےں رہے گی لےکن اب صاف دکھائی دے رہا ہے کہ علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوندکےلئے ترس رہے ہےں اور مجبوراًسڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہےں ۔ لوگوں کی ناراضگی اور تشوےش کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرےڈرس ےونےن ڈورو شاہ آباد کی اےک ہنگامی مےٹنگ زےر صدارت مسعود احمد بوداہ صدر ٹرےڈرس ےونےن منعقد ہوئی جس مےں اور لوگوں کے علاوہ سابقہ اےڈےشنل سےکرےٹری قانون ساز کونسل محمد مقبول بٹ نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر محمد مقبول نے علاقہ ڈورو شاہ آباد کے ساتھ ےکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ انتخاب ڈورو شاہ آباد کے سابقہ ممبران اسمبلی کے ان وعدوں کو دہراےا جو انہوں نے ےہاں کی تعمےر و ترقی کےلئے دور اقتدار مےں کئے تھے۔
 
 
 امام باڑہ میرگنڈ بڈگام میں مجلس حسینیؑ
سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے کل امام باڑہ میر گنڈ بڈگام میں سالانہ مجلس حسینیؑ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جہاں مرکزی ذاکرین مرثیہ خوانی کریں گے اور صدرتنظیم آغاسید حسن خطاب کریں گے۔
 
انجمن شرعی شیعیان کاپارٹی عہدیدارسے تعزیت 
سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے ضلع صدر باندی پورہ حاجی عبدالرحیم کے برادر غلام حیدر کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ مرحوم انجمن شرعی شیعیان کے ہمدرد تھے ۔انہوںنے مر حوم کے بخشش و مغفرت اور بلند درجات کی دعاکی۔
 
’بھارت کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں‘
سرینگر//فریڈم پارٹی، مسلم کانفرنس ،محاذ آزادی،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ،ینگ مینز لیگ، تحریک استقامت اور مسلم خواتین مرکزنے عوام سے 15اگست کو ےوم سےاہ منانے کی اپےل کی ہے۔فریڈم پارٹی نے 15اگست کو ےوم سےاہ منانے کی اپےل کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ یہ دن بھارت کے لوگوں کے لئے خوشی کا دن ہے تاہم یہ دن منانے والوں نے ہماری مرضی اور خواہش کے برعکس قوت کے ذریعہ اپنے زیر نگین رکھا ہے۔ موصولہ بیان کے مطابق جہاں برصغیر کے دو ممالک آزادی کی خوشیاں مناتے ہیں وہیں جموں کشمیر کے عوام ایک کرب انگیز دور سے گزر رہے ہیں ۔ فرےڈم پارٹی نے اپنے اس موقف کو دہرایا کہ’ ہمیں بھارتی عوام سے کوئی پُرخاش نہیں اور ہم برصغیر کے سبھی ممالک کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام کی ترقی کے بھی خواہاں ہیں لیکن بھارت نے طاقت کے بل پر وادی میں جس طرح ظلم و ستم کو بڑھاوا دیا ہے اس کی تاریخ میں کہیں مثال نہیںملتی‘۔ بیان کے مطابق جہاں بھارت کے لوگ یوم آزادی پر خوشیاں منارہے ہیں و ہیں دوسری طرف ریاست کے لوگوں کے لئے یہ دن غم و الم کی سوغات لے کر آتا ہے ۔شاہراہوں اور جموں کشمیر کے قریہ قریہ میں تلاشی کاروائیوں کے دوران عام شہریوں کو ستانے کا سلسلہ دراز ہونے کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثر ہوجاتی ہے ۔ مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار ،محاذ
 آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو،ینگ مینز لیگ کے امتیاز احمد ریشی، تحریک استقامت چیئرمین غلام نبی وار اور مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے اپنے مشترکہ بیان میںکشمیری عوام سے15اگست کو یوم سیاہ کے طور منا نے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو یوم آزادی منانے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ جو ملک دوسروں کی آزادی چھین لینے میں مصروف ہو وہ یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *