مختصر خبریں

Kashmir Uzma News Desk
4 Min Read

 نبارڈ سکیموں کے تحت پروجیکٹوں کیلئے  ادارہ جاتی رقومات کی فراہمی

سرینگر//وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے افسروں سے کہا کہ وہ ایک تفصیلی منصوبہ ترتیب دیں جس کے تحت نبارڈ فنڈنگ کے ذریعے پروجیکٹوں کی رقومات کی واگذاری یقینی بنائی جاسکے۔وزیرنے کہا کہ نبارڈ کے تحت ریاستی حکومت کی طرف سے ہاتھ میں لئے گئے مختلف پروجیکٹوں کے لئے ادارہ جاتی رقومات کی فراہمی عمل لائی جائے گی ، خاص طور پر آبپاشی کے سیکٹر پر جسے مرکز کی طرف سے رقومات میں کمی آنے کی وجہ سے کافی اقتصادی دھچکہ برداشت کر نا پڑا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی بی وِیا س کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ،محکمہ خزانہ ، نبارڈ ودیگر محکموں کے افسران بھی وموجود تھے۔
 

۔ 190 مستحق مریضوں کے لئے 51.25لاکھ روپے منظور 

سرینگر//میڈیکل ایڈ ٹرسٹ کمیٹی کی میٹنگ کمیٹی کے چیئرمین اور پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ دوران میٹنگ گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا مستحق اور نادار 190مریضوں کے حق میں 51.25لاکھ روپے کی مالی امداد منظور کی گئی۔واضح رہے کہ میڈیکل ایڈ ٹرسٹ سکیم وزیر اعلیٰ کے سیکرٹریٹ کی سرپرستی میں چلائی جارہی ہے جس کے تحت ضرورت مند مریضوں جن کا اندرون و بیرو ن ریاست طبی اداروں میں علاج معالجہ ہو رہا ہے  کے حق میں مالی امداد منظور کی جاتی ہے۔پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ، ناظم صحت کشمیر،جو کمیٹی کے ارکان ہیں، بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ایم اے ٹی کے ایک بیان کے مطابق ایم اے ٹی نے ان مخیر شہریوں کو کافی سراہا جنہوں نے حال ہی میں فنڈ کے لئے 20لاکھ روپے کا عطیہ دیا اوراپنے نام مخفی رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ ایم اے ٹی کمیٹی کے مطابق اس اقدام سے دیگر افراد و اداروں کو بھی ایم اے ٹی فنڈ میں فراخدالانہ طور عطیات دینے کی ترغیب حاصل ہوگی۔ ایم اے ٹی کو زیادہ تر رقومات گرانٹس کی صورت میں حکومت کو حاصل ہو رہی ہے۔
 

بامنوپلوامہ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے نوجوان زخمی

نیوز ڈیسک
 
سرینگر //پولیس نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں40روز قبل ہوئی جھڑپ کے مقام پر ایک دھماکہ خیز موادرہ گیا تھا جو سوموار کو پھٹ گیا جس کے سبب ایک نوجوان زخمی ہو گیا ۔17سالہ دانش احمد کھانڈے اُس وقت زخمی ہو گیا جب اُس نے بامنوپلوامہ میں جھڑپ کی جگہ پڑی اس شئی کو اٹھانے کی کوشش کی جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی ۔پولیس زرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کو مقامی ہسپتال لیجایا گیا جہاں سے اُس کو سرینگر کے صدر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ واضح رہے کہ بامنوپلوامہ میں تین جولائی کو ہوئی جھڑپ میں فورسز اہلکاروں نے تین جنگجوئوں کو جان بحق کیا تھا ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *