کولگام میں20ملازمین غیر حاضر
کولگام//ڈپٹی کمشنر کولگام کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کی قیادت میں ایک ٹیم نے چیف ایجوکیشن آفیسر،اے ڈی فوڈ،چیف میڈیکل آفیسر اور ڈسٹرکٹ انڈسٹریز کمپلیکس سمیت 14دفاتر کا اچانک معائنہ کیا جس دوران 10ملازمین کو غیر قانونی طور ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا جنہیں فوری طور معطل کیا گیا۔دریں اثنا¿ کولگام میں تحصیلداروں نے اپنے متعلقہ علاقوں میںکئی دفاتر کا اچانک معائنہ کیا جس دوران 10ملازمین کو غیر حاضر پایا گیا اوراُن کے خلاف کارروائی کی گئی۔
جی پی ایف سود کی شرحوں میں
نظر ثانی کے احکامات جاری
سرینگر//ریاستی حکومت نے جنرل پراویڈنٹ فنڈ و دیگر ایسے فنڈوں پر سود کی شرح میں نظر ثانی کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔حکم نامے میں بتایا گیا ہ کہ جنرل پراویڈنٹ فنڈ و دیگر ایسے فنڈز پر موجودہ مالی سال کے دوسرے کوارٹر کے لئے سود کی شرح7.8 فیصد ہوگی یعنی یکم جولائی 2017 سے3 ستمبر2017 تک۔
مسئلہ کشمیر کا حل اہم حریت(جے کے)
سرینگر// حریت کانفرنس جے کے کے کنوینر اور مسلم کانفرنس کے چیرمین شبیر احمد ڈار ،محاز آزادی کے صدر محمد اقبال میر،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیرمین محمد احسن اونتو،ینگ مینز لیگ کے چیرمین امتیاز احمد ریشی ، تحریک استقامت کے چیرمین غلام نبی وار اور مسلم خواتین مرکز کی چیرپرسن یاسمین راجا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتی لیڈر شپ کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ ۸۰۰۲ میں آپ اس چیز کو آزما چکے ہیں جو قوم شرائن بورڈ کو زمین کا ایک ٹکڑا دینے پر انقلاب برپا کر سکتی ہے وہ ان حساس آرٹیکلز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیسے برداشت کرنے کے متحمل ہو سکتی ہے ۔حریت کانفرنس جے کے بھارت کی لیڈر شپ کو یہ مخلصانہ مشورہ دیتی ہے ان غیر حاصل شدہ معاملوں میں پڑنے کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف ایک جرائت مندانہ فیصلہ کرکے ہندوستان میں بس رہے غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے چالیس فیصد عوام پر رحم کرکے اُن کی بہتر زندگی کا سامان مہیا کیا جائے ۔
فریڈم پارٹی دفتر پر چھاپہ،مولانا طاری گرفتار
سرینگر//فریڈم پارٹی کے صدر دفتر پر پولیس نے جمعرات کو ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران پارٹی کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد عبداللہ طاری کو گرفتار کرلیا۔ فریڈم پارٹی نے مرکزی دفتر پر ایک پریس کانفرنس منعقد کرنے کا پروگرام طے کیا تھا اور اس سلسلے میں میڈیا کو باضابطہ دعوت دی گئی تھی لیکن پولیس نے پریس کانفرنس کے انعقاد سے پہلے ہی چھاپے کے دوران مولانا طاری کو گرفتار کرلیا۔بیان کے مطابق فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ کو گذشتہ روز لاک اپ میں موجود قیدیوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی اوراسی سلسلے میں پارٹی نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جسے پولیس کارروائی کی وجہ سے مؤخر کیا گیا ۔پارٹی نے پولیس کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی انتظامیہ عوام تک صحیح صورتحال پہنچنے میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں ۔
قاضی گنڈ میں تیندواٹرین کی زد میں آکر ہلاک
ڈورو//عارف بلوچ//قاضی گنڈ میں ایک تیندوا ریل کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔بدھ کی شام گئے سرینگر سے بانہال جارہی ایک ٹرین جونہی ہلڑ شاہ آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو جھاڑیوں میں چھپا ایک تیندوا باہر نکل کر تیز رفتار ٹرین کی زدمیں آگیا اورموقعہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔رات ہونے کے سبب تیندوے کی لاش پوری رات ریلوے پٹری پر ہی پڑی رہی اور صبح کومحکمہ وائلڈ لائف سے وابستہ اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔محکمہ کے ایک عہدیدار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تیندوا نر تھا اور اسکی عمر تقریباََ5سال تھی۔ وادی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقع ہے جب کوئی جنگلی جانور ریل کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔
اننت کالج میں طاقت کا استعمال قابل مذمت:تحریک حریت
سرینگر// تحریک حریت نے ڈگری کالج اننت ناگ میںطالب علموں پر لاٹھی چارج اور ٹئیرگیس شلنگ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت یہاں کے تعلیمی اداروں کو جنگی میدانوں میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ کالج انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کالجوں میں ایسے پروگراموں کو منعقد کرنا جارحیت ہے اور اس طرح سے ایک منصوبے کے مطابق تعلیمی اداروں میں افرا تفری پھیلا کر تعلیمی سیشن کو برباد کیا جارہا ہے ۔ادھرترجمان شبیر زرگر نے آزادی پسند رہنما ایڈوکیٹ مشتاق احمد وانی کو ان کی 19ویںبرسی پر انہیں خراج عقیدت ادا کیا۔
ایس ایس ایم کالج میں عطیہ خون کا کیمپ
سرینگر //ایس ایس یم کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پریہاسپورہ پٹن میں عطیہ خون کے ایک کیمپ میں 200پوئنٹ خون جمع کیا گیا ۔ کیمپ کالج کے چیئرمین ڈاکٹر قاضی شبیر احمد اور وائس چیئرپرسن دِل افروز قاضی کی موجود گی میں منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر قاضی شبیر نے کیمپ کا انعقاد خون کا ایک پوئنٹ عطیہ دیکر کیا جبکہ کیمپ میں 200طلبہ نے خون عطیہ کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر قاضی شبیر احمد نے کہا کہ کیمپ میں شرکت بچوں میں انسانیت اورسخاوت پیدا کرتی ہے۔ انہوںخون کا عطیہ اخلاقی اور روحانی اقدار کیلئے ضروری قراردیا۔ قاضی شبیر اور دل افروز قاضی نے خون کا عطیہ کرنے والے اور کیمپ کے منتظمین کو کیمپ منعقد کرنے پر مبارک باد دی ہے۔
صاحبزادہ میاں محمد حسین علوی ؒ کایوم وصال
سرینگر//قادریہ سلسلہ کے مشہور و معروف روحانی بزرگ صاحبزادہ میاں محمد حسین علوی ؒ کا 31واں یوام وصال 27اگست (سنیچر ) بمطابق 3ذی الحج کووادی کے چند مقامات پر نہایت سادگی کے ساتھ منایا جائے گاجن میں لتر ،وچی پلوامہ ،نوبگ کوکرناگ اور شر پورہ اننت ناگ قابل ذکر ہیں ۔علاوہ ازیںبڑی مجلس ان کے دولت خانہ فتح کدل سرینگر میں منعقد ہوگی جہاں قرآن خوانی ،ختمات المعظمات اور درود و ازکار کی مجالس منعقد ہونگی ۔
رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کااظہار تعزیت
سرینگر//ریاستی اسمبلی کے سابق سپکر و چیئرمین جموںو کشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی مبارک گل ، چیئرمین شمالی کشمیر خواجہ محمد شفیع ، ضلع چیئرمین بارہمولہ عبدالمجید آخون، ضلع چیئرمین کپوارہ و سابق ایم ایل سی حاجی محمد سلطان میر، ضلع چیئرمین بانڈی پورہ تنویر احمد بٹھو نے سابق پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر غلام جیلانی سوپور کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔