سرینگر// ریاست کے مفتی اعظم مولنٰا مفتی محمد بشیر الدین احمد جو مسلم پرسنل لاء کے چیرمین اور اتحاد ملت کے سربراہ بھی ہے،نے این آئی اے کی کاروائی کو کافی حد تک غیر اطمینان بخش اور نا مناسب قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی کاروائی بو کھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیاجاسکتا ہے۔ مفتی اعظم نے بار ایسوسشن کے صدر کی واپسی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سارا نظام عدلیہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ اور تمام ائمہ حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ این آئی اے کی غیر ضروری کاروائی کے خلاف اپنی آواز بلند کرئیں۔
پیڑ سے گر کر لوورمنڈا کاشہری فوت
عارف بلوچ
ڈورو //ڈورو شاہ آباد کے لوورمنڈا علاقہ میں ایک شہری درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔35سالہ محمد رفیق وانی ولد عبدالعزیز وانی ساکنہ لورمنڈا اخروٹ کیپیڑ سے گر کر شدید زخمی ہوا ،اگر چہ مذکورہ شخص کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ بیٹھا ہے ،جونہی اُنکی نعش آبائی گائوں لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔مذکورہ شخص پیشے سے مزدور تھا اور وہ اپنے پیچھے اہلیہ دو بیٹیوں و بیٹے کو چھوڑ گیا ہے ۔
کرگل میںنیشنل کانفرنس کی جانکاری مہم
’دفعہ 35Aسے ہی تینوں خطوں کی پہچان اور انفرادیت قائم و دائم‘
سرینگر//دفعہ35اے سے متعلق جانکاری مہم کو آگے لیجاتے ہوئے نیشنل کانفرنس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد کرگل گیا اور وہاں مختلف پروگراموں میں ریاست جموں وکشمیر کو درپیش چیلنج کے بارے میں پارٹی ورکروں اور عوام کو آگاہ کیا۔ وفد کی قیادت پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کررہے ہیں جبکہ اُن کے ہمراہ ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی اور جوائنٹ صوبائی سکریٹری غلام نبی بٹ کے علاوہ کئی سرکردہ عہدیداران بھی ہیں۔ مختلف جانکاری پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اسلم وانی نے کہا کہ دفعہ35اے سے ریاست جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کی پہنچان اور انفرادیت قائم و دائم ہے ۔ اس دفعہ کے خاتمے سے ہماری پہچان اور کلچر پوری طرح ختم ہوجائیگا اور یہاں کا آبادیاتی تناسب بھی بگڑ جائیگا۔دفعہ35اے کے خاتمے سے کشمیر پر جتنا منفی اثر پڑے گا اُس سے کئی زیادہ لداخ، کرگل اور جموں متاثر ہونگے۔ناصر نے کہا کہ پی ڈی پی مخلوط اتحاد اور مرکزی حکومت کی ملی بھگت سے صدارتی حکمنامے کے ذریعے جموںو کشمیر میں جی ایس ٹی کا اطلاق عمل میں لاکر ریاست کی مالی خودمختاری پر شب خون مارا گیا۔ ابھی ریاست کی خصوصی پوزیشن پر جی ایس ٹی کے اطلاق کا زخم ہرا ہی تھا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کو آگے لے جاتے ہوئے دفعہ35Aکی موجودگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور افسوس اس بات کا ہے کہ پی ڈی پی یہاں کی سیاسی جماعت ہونے کے باوجود اس سب میں ایک معاونت کار ثابت ہورہی ہے۔پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جی ایس ٹی کے اطلاق کے بعد پی ڈی پی مخلوط حکومت ریاست کا آبادیاتی تناسب بگاڑنے کی تگ و دو میں لگی ہوئی ہے اور اس کیلئے یہاں کے عوام میں علاقائی بنیادوں پر دشمنی کے بیچ بوئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور ریاست کے لوگوں کے جمہوری ، آئینی اور سیاسی حقوق کیلئے مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی ان تھک جدوجہد تاریخ میں سنہری حروف درج ہے اور ہر کسی کو اس عظیم لیڈر کی قربانیوں سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کیلئے تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے۔ عظیم قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت ہی جموں وکشمیر کو ایک منفرد شناخت حاصل ہوئی اور ہم کسی کو بھی اپنی اس پہنچان اور سیاسی حقوق پر ڈاکہ زنی کرنے کی اجازت نہیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے ایک وزیر نے دفعہ370کو جموں وکشمیر کی ترقی میں رکاوٹ قرار دیا ہے اور یہ وہی الفاظ ہیں جو آر ایس ایس اور بھاجپا والے ماضی میں پروپیگنڈا کے تحت ریاست کی خصوصی پوزیشن سے متعلق استعمال کرتے آئے ہیں۔روح اللہ نے کہاکہ اگر مرکزی سرکار دفعہ35Aکا دفاع کرنے کیلئے ایک مضبوط حلف نامہ دائر نہیں کرتی ہے اور اس کا فیصلہ جموںوکشمیر کے لوگوں کے خلاف آتا ہے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس دفعہ35Aکی حفاظت کیلئے ہر ایک ممکن قدم اٹھائے گی، ہم نے پی ڈی پی کی طرح اپنے ضمیر گروی نہیں رکھے ہیں۔ انہوں نے پارٹی عہدیداران اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ دفعہ35Aکے فوائد اور اس کے نہ رہنے سے پڑنے والے منفی اثرات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں۔اس موقعے پر پارٹی کے کرگل سے وابستہ لیڈران قمر علی آخون اور فیروز احمد خان نے بھی خطاب کیا۔
برمی مسلمانوں کو تحفظ دلوانے کیلئے اقدامات کریں
مذہبی اور مزاحمتی جماعتوں کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
سرینگر //جمعیت ہمدانیہ ،پیروان ولایت اورلبریشن فرنٹ (آر) روہنگیائی مسلمانوں کی حالت زار پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری طور مداخلت کی اپیل کی ہے جبکہ سالویشن مومنٹ نے برمی حکومت کے خلاف جموں میں موم بتیاں جلاکر احتجاج کیا۔جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے کہا ہے کہ برما میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر برمی حکومت کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ انسانی حقوق کا احترام ہو۔ انہوں نے کہا کہ تمام انسانوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر انسان کو زندہ رہنے کا حق حاصل ہے اور برمی مسلمانوں سے یہ حق کیوں چھینا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی برما پر خاموشی بہت سارے سوالات کو جنم دیتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ ہنگامی اجلاس طلب کر کے ظلم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑ ا کیا جائے۔پیروان ولایت نے روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پیروان کے سرپرست مولانا سبط محمد شبیر قمی نے اقوام عالم کو خبردار کیاکہ روہنگیائی مسلمانوںپر ہورہے ظلم و تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے حقوق البشر کی تنظیموں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان عالم کو ان تنظیموں سے کوئی امید نہیں ہے۔مولانا نے اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے روہنگیائی مسلمانوں کو تحفظ دلوانے میں فوری اقدامات کریں اور اس ننگی بربریت کو روکنے کے لئے برما کے حکمرانوں پر دباو¿ ڈالیں۔درایں اثناءتنظیم کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے بھی روہنگیائی مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔لبریشن فرنٹ (آر) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبونے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں اور مسلم ممالک کے سربراہوں کو ان کی امداد اور مصیبت سے بچانے کے لئے آگے آنا چاہئے ۔انہوں نے مسلم مممالک کے سربراہوں سے اپیل کی کہ میانمار میںقتل عام کی اس منصوبہ بندی کو روکنے کے لئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں ۔برمی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف5اگست کی شام کو سالویشن مومنٹ کی طرف سے موم بتیاں جلاکراحتجاجی مارچ کیا گیا جس کی قیادت سالویشن مومنٹ صوبہ جموں کے سینئر لیڈر ہلال احمد بیگ کررہے تھے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ مسلمانوں کو بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
سڑک حادثات مےں7 افراد زخمی
سرےنگر//وادی مےں مختلف سڑک حادثات مےںسات افراد زخمی ہوئے۔لڈی پہلگام کے نزدےک اےک نامعلوم گاڑی نے اےک لڑکی شازےہ دختر محمد رفےق خان کوٹکرمارکر زخمی کےا جس کوعلاج و معالجہ کےلئے صورہ مےڈکل انسٹی چےوٹ منتقل کےاگےا۔لالڈ سوپور میں اےک انڈیکا گاڑی زےرنمبرJK05-3744 ماروتی کار زےرنمبرJK01B-7849 کے ساتھ ٹکرائی ،جس کے نتےجے میںدونوں ڈرائےور اور دےگر دو سوارفےاض احمد ٹپلو ولد عبدالسلام اور ربےنہ اختر دختر غلام رسول ٹپلو زخمی ہوئے جن کوعلاج کےلئے سب ڈسڑکٹ اسپتا ل سوپور منتقل کےاگےا۔ بےہامہ گاندربل میں اےک لوڈکیرئرزےر نمبرJK16-1841 نے اےک سائےکل سوار مرتضیٰ رےنہ ولد محمد رفےق ساکن ٹنگپورہ گاندربل کو ٹکرمارکر زخمی کےا جس کوعلاج ومعالجہ کےلئے صدر اسپتال سرےنگر منتقل کےاگےا۔ شےخ محلہ ورنو سوگام کپوارہ میں اےک ٹاٹا سومو زےرنمبرJK09-8548 کو حادثہ پےش آےا ۔سومو مےں سوار اشفاق احمد ولد غلام محی الدےن گنائی ساکن کھرہامہ زخمی ہوا جس کوعلاج کےلئے ڈسڑکٹ اسپتال کپواڑہ منتقل کےاگےا۔ پولےس نے سبھی حادثات میں کےس درج کرلئے ہیں۔
دورجے نے امدادِ باہمی محکمہ کے کام کاج کا جائیزہ لیا
سرینگر//وزیر برائے امدادِ باہمی و امور لداخ چیرنگ دورجے نے محکمہ امدادِ باہمی کے افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کر کے محکمہ کو درپیش مختلف مسائل پر غور و خوض کیا ۔ میٹنگ میں وزیر مملکت برائے امدادِ باہمی میر ظہور ، سیکریٹری محکمہ امداد باہمی ، رجسٹرار کواپریٹوز اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ دورانِ میٹنگ سرینگر کواپریٹو سُپر بازار کی دیدہ زیبی اور تعمیرو تجدید سے متعلق بھی مفصل بحث و تمحیص ہوئی تا کہ صارفین کو سُپر بازار سے ہی خریداری کرنے کی جانب راغب کیا جا سکے یہاں انہیں مختلف اشیاءپر 5 سے 20 فیصد تک کی رعایت حاصل کرنے کا موقعہ ملے گا ۔ محکمہ کی مختلف مقامات پر قایم املاک کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر نے افسران کو ان املاک پر کسی بھی ناجائیز قبضے کو ہٹانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ناکارہ کواپریٹو سوسائیٹیز کو دوبارہ چالو کرنے اور چالو سوسائیٹز کو مزید فعال بنانے کی ہدایت دی ۔ دورانِ میٹنگ ادارے کے ملازمین کو درپیش مسائل اور انہیں فراہم کی جا رہی مختلف رعایت پر بھی غور و خوض ہوا ۔ وزیر نے متعلقہ حکام کو ملازمین کو درپیش مسائل کو فوری طور حل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے افسران کو ریاست کے اُن اضلاع ، یہاں اب تک کواپریٹو سوسائیٹیز کے انتخابات منعقد نہیں کئے گئے ہیں ، میں اس نوعیت کے انتخابات کا انعقاد مقررہ مدت کے دوران کرنے کیلئے کہا ۔ دورانِ میٹنگ میر ظہور نے افسران کو محکمہ کی شانِ رفتہ کو بحال کرنے کیلئے تندہی اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت دی ۔
انصاری کا پٹن کے کئی علاقوں کا دورہ
سرینگر// انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تکنیکی تعلیم ، امور جوان وکھیل کود کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے آج حلقہ انتخاب پٹن کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی سرگرمیوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ وزیر نے کرپال گاڈ، متی پورہ ، گنڈ خواجہ قاسم، آرم پورہ بونی چکال علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران میکڈم بچھانے کے کام کا جائزہ لیا۔ وزیر نے اس موقعہ پر تعمیراتِ عامہ کے افسراں کو ہدایت دی کہ وہ تمام بڑی سڑکون اور لنک سڑکوں پر میکڈم کا کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں۔ علاقہ میں پینے کے پانی کی قلت کے بارے میں وزیر نے کہاکہ حکومت نے کئی واٹر سپلائی سکیموں پر کام شروع کیا ہے، جس میں پریہاس پورہ بھی شامل ہے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے 13کروڑ روپے واگذار کئے ہیں تاکہ کام میں تیزی لائی جاسکے۔دورے کے دوران وزیر نے صوفی محلہ ریشی پورہ میںقرآن سیکھنے کے مرکز کا سنگ بنیاد رکھاجسے جے کے ایس اے تعمیر کرے گا، جس کے سرپرست مولوی عمران انصاری ہیں ۔دورے کے دوران کئی وفود وزیر سے ملاقی ہوئے اور اپنے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ وزیرنے انہیں یقین دِلایا کہ اُن کے مسائل مرحلہ وار طریقے پر حل کئے جائیں گے۔
۔40۔ڈی آئی جی جنوبی کشمےر نے
طلاب کو بھارت درشن کےلئے روانہ کےا
سرےنگر//ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولےس جنوبی کشمےر سوامی پرکاش پانی نے جنوبی کشمےر کے 40طالب علموں کو منی بھارت درشن دورے کےلئے جھنڈی دکھاکر روانہ کےا۔اننت ناگ ، کولگام ، پلوامہ ، شوپےان اور پولےس ڈسڑکٹ اونتی پورہ کے یہ 40طلاب دورے کے دوران جموں ، چندی گڈھ اور دہلی کا سےر کرےں گے۔ اس کے علاوہ ےہ طالب علم اہم اشخاص کے ساتھ بھی ملاقات کرےں گے۔اس تقرےب کے دوران اےس اےس پی اننت ناگ الطاف احمد خان ، اےس پی آپرےشنز اننت ناگ مکےش کاکر، محمد عباس اےس او ڈی آئی جی جنوبی کشمےر ، محمد ےوسف ڈ ی اےس پی ہےڈکواٹر اننت ناگ اور فوج کے دےگر افسرن موجود تھے ۔
سوپور میں جاں بحق ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت
سرینگر//مسلم لےگ سوپور مےںاےک معرکہ مےںجاں بحق ہونے والے نعےم احمد اور عاشق حسےن کے علاوہ اشفاق احمد پڈر ساکنہ مانچھوا کولگام کو زبردست خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنےاوی عےش و عشرت کو پائے حقارت سے ٹھکرایا۔لیگ ترجمان کے مطابق محمد امےن ڈاراورخورشےد احمد لون پر مشتمل ایک وفد مانچھو اےاری پورہ گےا جہاں انہوں نے اشفاق کے گھر والوں سے تعزےت کی ۔
مار دھاڑ اور توڑ پھوڑجیسی کارروائیاں قابل مذمت:محاذ آزادی
سرینگر// محازآزادی نے فورسز اہلکاروں کی طرف سے مختلف علاقوں میں ماردھاڑاور توڑپھوڑجیسی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔تنظیم کے صدر سید الطاف اندرابی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ جاری زیادتیاں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت کے مفکروں، دانشوروں اور سیاستدانوں کےلئے لمحہ فکریہ قرار دیا۔اندرابی تنظیم کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں محمد یوسف کلو،جہانگیرسلیم، شفیق سوپوری،محمد یوسف گلکار اور خواجہ عطا محمد نے بھی شرکت کی۔
میرواعظ کااظہار تعزیت
سرینگر// عوامی مجلس عمل کے سربراہ و حریت (ع)چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے میرواعظ خاندان کے دیرینہ محب عبدالمجید دین فرزند خواجہ غلام محمد دین ساکنہ کھنہ بل اسلام آباد اور سرکردہ رہنما محمد شفیع ساکن بھدرواہ کے برادر اکبر کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے ۔میرواعظ نے دونوں خاندانوں کی تنظیمی اور تحریکی خدمات اور قربانیوںکو خراج تحسین ادا کیا۔ میرواعظ نے مرحومین کی مغفرت اورجنت نشینی کے ساتھ ساتھ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
۔10ستمبر کودارالعلوم کرمانیہ کا سالانہ جلسہ
سرینگر//دارالعلوم کرمانیہ صدیق آباد بٹہ وینہ گاندربل کا سالانہ جلسہ10ستمبر بروز اتوار کو منعقد کیا جارہا ہے۔جلسہ کی صدارت دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ کے مہتمم اور رُکن شوریٰ دارالعلوم دیو بندمولانا محمد رحمت اللہ کریں گے۔جلسہ صبح نو بجے سے نماز ظہر تک جاری رہے گا اور اس میں وادی کے مقتدر علمائے کرام بھی شرکت کریں گے۔جلسے کے شرکاءکےلئے مدرسہ کی جانب سے طعام کا بھی انتظام ہوگا۔