اسلامک یونیورسٹی میں دو روزہ مصوری ورکشاپ
سرینگر //اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جمعرات کو دوروزہ مصوری ورکشاپ کا آغاز ہوا۔ مصوری کے بارے میں مباحثہ اور ورکشاپ کا انعقاد یونیورسٹی کے شعبہ صحافت اور سونی انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے اشتراک سے کیاتھا۔ فوٹوگرافر اور سونی الفا کے ماہر سمیر اشرف نے ورکشاپ کےلئے وسائل پیدا کئے۔ سمیراشرف نے کہا کہ مصوری کو کلاس روم میں نہیں سکھایا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اچھا فوٹوگرافر بننا چاہتے ہیں تو آپ میں فوٹوگرافی کیلئے جنون اور بعد میں کیمرے کا ہنر چاہئے۔انہوں نے کہا ” اگر آپ سونی ورلڈ فوٹوگرافی پروگراموںمیں حصہ لیں گے تو نیاانعام حاصل کرنے والا اسلامک یونیورسٹی سے ہوگا“۔ اس موقعہ پر شعبہ صحافت کی سربراہ ڈاکٹر روہیلا حسن نے کہا کہ شعبہ ہمیشہ بچوں کو نصابی جانکاری کے علاوہ عملی میدان میں بھی تربیت دیتا ہے اور یہ ورکشاپ اسکی ایک کوشش ہے۔
بڈگام مےں فکی ضبط ،2افرادگرفتار
سرےنگر // بڈگام پولےس نے منشےات کے خلاف کاروائی میںدو منشےات فروش گرفتار کر کے ان کی تحوےل سے فکی ضبط کر لی ۔ ماگام پولےس اسٹےشن سے وابستہ پولےس پارٹی نے ہردو ابورہ سے اےک منشےات فروش غلام محمد ڈار ساکن ہردو ابورہ کو گرفتار کر کے اُس کی تحوےل سے تےن کلو دوسو گرام بھنگ بر آمد کر لی ۔پولےس نے کےس زےر نمبر 127/2017,U/S 8/20 NDPS اےکٹ درج کرکے تحقےقات شروع کی ۔پولےس پوسٹ وترہیل سے وابستہ اہلکاروں نے ناکہ چکےنگ کے دوران اےک ماروتی زےر نمبر JK02J/6500 سے تلاشی کے دوران اےک شخص نذےر احمد مےر ولد محمد باکر ساکن کادی پورہ بڈگام کی تحوےل سے تےن بےگ تقرےباََ 15 کلو گرام فکی ضبط کر لی ۔پولےس نے ملزم کو گرفتار کر کے کےس زےر نمبر 97/2017,U/S 8/20 NDPS درج کرکے تحقےقات شروع کی ۔
چھوٹی پورہ نوگام سڑک ناقابل آمدورفت ،برسوں سے کام جاری،عوام کو مشکلات کا سامنا
اشرف چراغ
کپوارہ// سرحدی ضلع کپوارہ کے مشہور سیاحتی مقام وادی بنگس کو جانے والی چھوٹی پورہ نو گام سڑک پر کئی برسوں سے جاری کام تشنہ تکمیل ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی کوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ بیکن اتھارٹی نے اس سڑک پرمیکڈم بچھانے کے لئے 10سال قبل کام شروع کیا اور لوگو ں کو بتایا گیا کہ بنگس وادی کوجانے والی اس سڑک کو بطور نمونہ تیار کیا جائے گا جو ہشوز ایک خواب ہے۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سڑک کی کشادگی بھی کی گئی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس سڑک کی ہیت ہی بگڑ گئی اور یہ سڑک پوری طرح سکڑتی گئی ۔لوگو ں نے بتا یا کہ چھوٹی پورہ سے ہانگہ اور چونٹی پورہ سے میر پورہ تک کئی مقامات پر میکڈم بچھا یا گیا جو ایک ہی سال میں اکھڑ گیا اور نتیجے کے طور ان مقامات پر کئی جگہوں پرگہرے کھڈبن گئے ہیں۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہ سڑک نامکمل ہونے کے نتیجے سے لوگ زبردست پریشان ہیں کیونکہ بارشوں میں یہاں سے چلنا محال بن جاتا ہے جبکہ گرمیو ں میں اس سڑک سے اٹھنے والا گرد و غبار لوگو ں کے لئے درد سر ہے ۔انہوں نے فوری طور سڑک کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ۔
حریت (ع)میرواعظ کی خانہ نظربندی پر برہم
سرینگر//حریت (ع) ترجمان نے چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق کی خانہ نظر بندی کیخلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرواعظ کو سیاسی انتقام گیری کا شکار بنایا جارہا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ میرواعظ کی پر امن دینی،سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا مقصد قیادت اور عوام کو رواں جدوجہد آزادی سے دور رکھنا اور ان کے عزائم کو توڑنا ہے ۔ترجمان نے لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ قرار دیا۔
قاضی آباد کے معروف تاجر کا انتقال
کپوارہ/اشرف چراغ /شمالی کشمےر کے سوپرناگہامہ قاضی آباد کے معرو ف تا جر اور سماجی کارکن حاجی عبدالخالق ملہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ان کے انتقال پر مختلف سےاسی، سماجی اور دےنی تنظےموں نے تعز ےت اور ہمدردی کا اظہار کےا ہے۔اُن کی نمازِ جنازہ مےں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
آئی جی پی سیکورٹی گورنر سے ملاقی
سرینگر//آئی جی پی سیکورٹی الوک کمار گورنر این این ووہرا سے راج بھون میں ملاقی ہوئے اور ریاست میں سیکورٹی سے متعلق انتظامات کے بارے میں آگاہی دی۔گورنر نے تحفظاتی بندوبست کو یقینی بنانے کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تمام سرحدوں پر زبردست نگرانی قائم رہنی چاہئے۔
ریاستی بجٹ کی ترتیب میں اصلاحات زیر عمل
سرینگر //عوامی تصرفات نظام میں اصلاحات کیلئے ایک ساہم قدم کے طور پر وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے ریاستی بجٹ کی ترتیب میں بھاری پیمانے پر اصلاحات کا خاکہ پیش کیا ۔ وزیر خزانہ نے محکمہ کو مطالباتِ زر کو 5 مطالبات بشمول انتظامی خدمت ، سماجی خدمت ، بنیادی ڈھانچہ خدمت ، اقتصادی خدمت اور فائنانس کی تنظیم نو کی ہدایت دی ۔ بجٹ دستاویز تک قانون سازوں کی رسائی یقینی بنانے کیلئے انہوں نے مختلف محکموں کے مطالباتِ زر کو مجتمع کرنے کیلئے کہا تا کہ تمام متعلقین ریاستی حکومت کی تصرفات پالیسی سے روشناس ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نظام میں شفافیت آنے کے علاوہ عوامی تصرفات اور حکومت کی ترجیحات پر مدلل بحث و تمحیص یقینی بن سکے گی ۔ یہ قدم وزیر خزانہ کی جانب سے اس سے قبل کئے گئے دو بڑی اصلاحات جن میں پلان نان پلان تصرفات نظام کی منسوخی اور ریونیو ۔ کیپٹل بجٹنگ کا تعارف شامل ہے، کے بعد اٹھایا گیا ہے ۔ اس مقصد کیلئے ڈاکٹر درابو نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی فائنانشل کمشنر نوین چودھری کر رہے ہیں جبکہ کمیٹی کے ارکان میں قانون ساز اسمبلی کی اسٹیمیٹس کمیٹی کے ارکان ، سیکرٹری لاء ، اکاؤٹینٹ جنرل اے اینڈ ای اور ڈائریکٹر بجٹ ہوں گے ۔
پرنگ پاور کنال میں 55سالہ شخص غرقآب
گاندربل//ارشاد احمد//بجلی کنال پرنگ کے مقام پر 55 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔55 سالہ محمد اقبال برکاتی ولد محمد سوبا ساکنہ راجوری حال پرنگ کنگن اپنے مال مویشیوں کے ساتھ سفر کررہا تھا جس دوران وہ بجلی کنال پرنگ کے مقام پر ہاتھ منہ دھونے کے لئے کنال کے کنارے پر گیا جہاں پیر پھسلنے سے غرقاب ہوگیا۔ کافی تلاش کرنے کے بعد مذکورہ شخص کی لاش 200 میٹر دوری سے برآمد کی گئی۔پولیس نے اس سلسلے میں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی ۔
سماجی بہبود سکیموں پر جاری عمل در آمد کا جائزہ
سرینگر//چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی اور کئی فلیگ شِپ سکیموں جیسے ’’ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو‘‘ پر محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے جاری عمل آوری جائزہ لیا۔اس موقعہ پر سیکرٹری سماجی بہبود و دیگر سینئر افسران موجود تھے۔جموں وکشمیر کے پانچ اضلاع میں’’ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو‘‘ کو متعارف کرنے کے بعد اس سکیم کو 10 مزید اضلاع میں بھی شروع کیا گیا ہے ۔ سال 2016-17 سے رقومات براہِ راست متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو سکیم کی عمل آوری کے لئے فراہم کئے جائیں گے ۔چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ ’’بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو‘‘کی عمل آوری کے سلسلے میں تمام تر اقدامات عمل میںلائیں۔چیف سیکرٹری نے ملی ٹنسی سے متاثرہ افراد کے حق میں سٹیٹ رہیبلٹیشن کونسل کی طرف سے فراہم کی جارہی مالی امداد کا بھی جائزہ لیا۔انہوںنے 9اضلاع میں خواتین کے لئے ’’ سکھی‘‘ سکیم کے تحت وَن سٹاپ سینٹر قائم کرانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ بی بی وِیاس نے ہدایت دی کہ اکتوبر 2017ء سے یہ مراکز اپنے اپنے علاقوں میں کام کرنا شروع کریں۔