عمرعادل اور سجاد بٹ کی گرفتاریاں انتقام گیری:حریت (گ)
سرینگر//حریت (گ) کے ترجمان اعلیٰ نے تحریک حریت رُکن عمر عادل ڈار اور سجاد احمد بٹ کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انہیں سیاسی انتقام گیری کا شکار بنارہی ہے۔ عمر عادل ڈار کو تھانہ ہمہ ہامہ میں پچھلے چار روز سے بلاجوازمقید رکھا گیا ہے، جبکہ سجاد احمد بٹ تحریک حریت کے تحصیل صدر غلام حسن بٹ کا بیٹا ہے اور اِسے محض اپنے باپ کے بدلے پچھلے پندرہ یوم سے مختلف تھانوں میں مقید رکھا گیا اور اس وقت تھانہ قمرواری میں محبوس ہے۔
شیری میںچور گرفتار
۔ 4موٹرسائیکل برآمد
بارہمولہ //فیاض بخاری//شیری پویس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے موٹرسائیکل چوروں کا ایک گروہ بے نقاب کیا ہے جن کی تحویل سے چار موٹر سائیکل برآبد کئے ہیںاورچور کو گرفتار کیاگیا ہے۔ پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے پر محمد شفع یتو کو گرفتار کیااوردوران تفتیش چار موٹر سائیکل جن میں تین بجاج پلسر اور ایک ہیرو ہونڈا شامل ہے، برآمد کیں اورآیف آئی آر 36/2017 درج کرلیا۔
سوپور میں جاں بحق جنگجوئوں کو خراج عقیدت
سرینگر//پیپلز لیگ کے قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع اورترجمان غلام قادر راہ نے پرویز احمد وانی اور نعیم احمد نجار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شمع آزادی کو روشن کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ہر روز مظلوم کشمیریوں کے خون سے نہلایا جارہا ہے اور وادی کا چپہ چپہ انسانی خون سے لالہ زار بن چکا ہے۔ایک وفد حاجی محمد رمضان اور صدر ضلع مشتاق احمد نے دیگر اراکین کے ہمراہ براٹھ سوپور جاکر نعیم احمد نجارکے گھر جاکر تعزیت پرسی کی اور محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔
محمد یوسف نقاش کی والدہ نسبتی فوت
سرینگر //اسلامک پولیٹکل پارٹی چیئرمین محمد یوسف نقاش کی والد ہ نسبتی انتقال کرگئیں۔ ترجمان نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ ادھرمسلم ڈیموکریٹک لیگ صدر حکیم عبدالرشید اور ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز ریشی نے قمرواری جاکرمحمد یوسف نقاش اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
ظفر بٹ کی نظربندی کی مذمت
سرینگر//سالویشن مومنٹ ترجمان نے تنظیم کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ کی خانہ نظربندی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ایسے اقدامات سے تحریک آزادی کے قائدین و کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ڈورو میں عالمی خواندگی دن منایاگیا
ڈورو//عارف بلوچ//ڈورو شاہ آباد میں بین الاقوامی خواندگی دن منایا گیا ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم ڈورو مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میںمقررین نے خواندگی کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی ،اُنہوں نے سماج کے ہر طبقہ کو خواندگی کی شرح کو آگے بڑھانے پر زور دیا ،ساتھ ہی ڈورو شاہ آباد میں خواندگی کی شرح میں بہتری لانے کا عہد کیا گیا ۔تقریب میں زیڈ ای او،پرنسپل،بی ڈی او شاہ آباد ،اساتذہ صاحبان ،طلاب و دیگر رضاکار کارکنوں نے شرکت کی ۔