Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

مختصر خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 26, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE

ہمدانیہ کالونی بمنہ اور سعدہ کدل میں علم شریف کے جلوس برآمد

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ہمدانیہ کالونی بمنہ اور سعدہ کدل سرینگر میں علم شریف کے جلوس برآمد ہوئے ۔ ہمدانیہ کالونی بمنہ میں جلوس علم شریف سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید عقیل نے معرکہ کربلا کے کئی گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے امام عالیمقامؑ اور ان کے اصحاب و انصار کی عظیم قربانیوں کو عقیدت کا خراج نذر کیا۔
 

شہدائے کربلا نے عظیم مثال قائم کی: مولوی انصاری 

سرینگر//انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کھیل کود کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے چوتھے محرم کے سلسلے میں شیعہ ایسوسی ایشن کی طرف سے عشائی باغ نگین میں منعقد کی گئی یک روزہ مجلس کے دوران امام حُسینؑ کی زندگی کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور واقعہ کربلا کو اُجاگر کیا۔ عمران رضا انصاری جو شیعہ ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں، نے اس موقعہ پر امام حُسین ؑ کی تعلیمات کو بیان کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا رہیں۔
 

بدھوار کو خانقاہ معلی میں یوم حسین ؓ کی تقریب

سرینگر//یوم حسینؓ کی تقریب کے سلسلے میں حسب قدیم سرینگر کے تاریخی خانقاہ معلی میں بدھوار ۶ ماہ محرم الحرام ۱۴۳۹؁ھ مطابق ۲۷؍ستمبر 12بجے دن کے بعد میر واعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی محرم الحرام کی فضیلت ، عاشورہ کی فضیلت اور واقعہ کربلا خاصکر حضرت امام عالی مقامؑ نواسہ رسولﷺ امام حسین مجتبیٰ ؑکی پاک سیرت اور شہادت پر واعظ فرمائیں گے۔عاشورہ ۱۰ محرم الحرام حسب قدیم زیارت حضرت سید عبدالرحمن قلندر(بلبل شاہ صاحبؒ )نواکدل میں صبح 9 بجے سازگار حالات رہنے پر میر واعظ ہمدانی روز عاشورہ کی فضیلت اور شہدائے کربلا کی عظیم شہادت پر وعظ فرمائیں گے ۔
 

 ایچ ایم ٹی میںموٹر سائیکل اڑا لیاگیا

 سرینگر/ / چوروں نے عمر آ باد ایچ ایم ٹی میں ایک شہر ی کا موٹر سائیکل اڑا لیا ۔ سی این ایس کے مطابق محمد یعقوب بٹ ساکن عمرآ باد سیکٹر1 لین نمبر1 نے سنیچراور اتور کی درمیانی شب گھر کے باہر موٹر سائیکل زیر نمبرJKO1E3393 کھڑ ی کی جو صبح کے وقت غائب پائی۔پولیس تھا نہ پارم پورہ میں ایک شکا یت درج کی ہے۔
 
 

بوتل بند پانی کیلئے اضافی10روپے وصول 

ریسورنٹ انتظامیہ پر4ہزار روپے جرمانہ عائد 

سرینگر//سی ایم سیکریٹریٹ کے شکایتی سیل کی طرف سے بھیجی گئی ایک شکایت پر جس کے تحت ایک مقامی ریسٹورنٹ نے ایک گاہک سے پانی کی ایک بوتل کے لئے 20روپے کے بجائے 30روپے وصول کئے تھے ،مذکورہ ریسٹورنٹ کی منیجمنٹ کے خلاف ایل ایم ڈی نے وجہ بتائو نوٹس جاری کیاگیا ۔ریسٹورنٹ کی منیجمنٹ دفترمیں حاضر ہوئی اوراپنے قصوروار ہونے کا اعتراف کیاجس کے بعد قصوروارمنیجمنٹ پر 4ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔دریں اثنا محرم الحرام کے موقعہ پر محکمہ جڈی بل ،دونی پورہ،خوشحال سر،گوجوارہ،کاٹھی دروازہ،سیدہ کدل ،شالیمار اورتھید علاقوں کا دورہ کرکے کئی قصوروار دکانداروں کے خلاف کارروائی کی اور اُن پر 3800روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
 
 

ماحولیات کا تحفظ

این آئی ٹی میں5روزہ ورکشاپ شروع 

سرینگر//این آئی ٹی سرینگر میں ’’کنکٹنگ پیوپل ٹُو نیچر‘‘ کے موضوع پر سوموار سے5 روزہ قومی ورکشاپ شروع ہوا۔ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ سائنسدانوں ، ٹیکنوکریٹوں کو اپنے خیالات اور تجربات ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنے کا موقعہ فراہم ہو۔سیمنار کے دوران ماحولیات کو تحفظ دینے اور انسانی بقاء کے لئے اس کی اہمیت کو اُجاگر کرنے سے جڑے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ورکشاپ کے دوران ملک بھر کے نامور سائنسدانوں کی طرف سے لیکچر دیئے جائیں گے جن میں آئی آئی ٹی رُڑکی کے ڈاکٹر وی سی سری واستو، ڈائریکٹر پی ای آر سی چنئی ڈاکٹر وی سرواس برہما نین، آئی آئی ٹی دھنباد کے پروفیسر آئی ایم مشرا، آئی آئی ٹی رُڑکی کے ڈاکٹر ومل کمار اور این آئی ٹی ترچی کے ڈاکٹر اننتھا رمن بھی شامل ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موسمی خوشگواری کے ساتھ بیماریوں کا خطرہ ڈینگو، ہیٹ سٹروک اور فلو کا بڑھتا خدشہ،عوام محتاط رہیں
جموں
قومی شاہراہ معمول کے ٹریفک کیلئے بحال امرناتھ یاترا اور مسافر گاڑیوں کا دوطرفہ ٹریفک میں سفر
خطہ چناب
سنگلدان بازارسڑک کی حالت ابتر بیکن کی غفلت شعاری ، مقامی لیڈران بھی خاموش
خطہ چناب
جموں وکشمیر میں پہلی باربلاور میں چائے کے باغات کی مہم شروع
جموں

Related

شہر نامہ

کشمیریونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ اب منگل 29جولائی کو

July 24, 2025
تازہ ترینشہر نامہصفحہ اولکشمیر

ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگرمیں ڈاکٹروں کی ہڑتال، ایمرجنسی میں کام کرنے سے انکار، مریضوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا

July 24, 2025
تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?