نائب سفارتکار کی گورنر کے ساتھ ملاقات
سرینگر//پاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے سرحد پار کی دہشت گردی کے علاوہ بھارت پاک رشتوں کو فروغ دینے سے جُڑے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
تحریک حریت کے دیرینہ کارکن غلام محی الدین فوت
بعداز مرگ وارنٹ گرفتاری بھیجنے پر برہمی
اشرف چراغ
کپوارہ//تحریک حریت کے دیرینہ کارکن غلام محی الدین میر ساکن شہر کو ٹ انتقال کر گئے ۔مختلف سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔غلام محی الدین میر ابتداءسے ہی تحریک حریت سے وابستہ تھے جبکہ ان کو بد نام زمانہ قانون پوٹا کے تحت گرفتار کیا گیاتھا اور بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا ۔مرحوم کے حق میں ان کے گھر میں تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری تھا تو ادھر سے انہیں عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ ملا ۔
خمریال لولاب میں 3مکانات خاکستر
کپوارہ// اشرف چراغ // خمریال لولاب میں آ گ کے ایک واقعہ میں متعدد مکانات جل کر خاکستر ہوئے۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ خمریال لولاب میں شام گئے دیر ایک مکان سے اچانک آ گ نمو دار ہوئی جس نے فوری طور باقی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور آ گ بجھانے ی کاروائی شروع کی ہے جبکہ ضلع کی کئی فائر سروس ٹینڈر بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئے ۔آتشزدگی میں 3مکانات جل کر خاکستر ہوئے ۔
گاندربل اور اننت ناگ میں چرس اور شراب ضبط،2 گرفتار
گاندربل+سرینگر//ارشاد احمد//گاندربل اور اننت ناگ میں پولیس نے چرس اورشراب ضبط کرکے 2افراد کو گرفتارکرلیا۔ گاندربل میںڈی او شادی پورہ تنویر حبیب کی قیادت میں پولیس پارٹی نے منشیات فروخت کرنے والے ارشاد احمد بٹ کو گرفتار کرکے اُس کی تحویل سے 400 گرام چرس اور 6کلو 500 گرام بھنگ ضبط کی۔ پولیس نے کیس زیر نمبر 205/2017 درج کرلیا۔ادھر پولیس ڈ ویژن سنگم پارٹی نے مر ہامہ کراسنگ کے نزدیک ناکے کے دوران نور محمد گنائی کو گرفتار کر کے 28بوتلیں شراب(رم) اور 4ٹن بیر ضبط کئے اور166/2017 کے تحت کیس درج کرلیا۔