سرینگر//پیپلز پولیٹکل فرنٹ کے سرپرست فضل الحق قریشی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گرد و پیش کے سیاسی، سماجی اوراقتصادی حالات اس بات کا عندیہ دے رہے ہیں کہ یہاں کے حالات کو کسی خفیہ طاقت کا استعمال کرکے جان بوجھ کر ایک گہرے منصوبے کے تحت بگاڑا جارہاہے۔پارٹی ترجمان کے مطابق فرنٹ کا ایک اجلاس فرنٹ کے سرپرست فضل الحق قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ فرنٹ کے چیرمین محمد مصدق عادل کے علاوہ پارٹی کے دوسرے ذمہ داروں نے بھی اس اجلاس میںشرکت کی۔ قریشی نے کہا کہ کوئی بھی باغیرت قوم جان ومال کی قربانی کو تو دینا گوارا کرسکتی ہے مگر اپنی عزت و ناموس پر آنچ آنا کھبی برداشت نہیں کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پریشان کُن صورتحال کا توڑ بس ہمارے قومی اتحاد میں ہے جس کی شروعات متحدہ حریت قیادت کے نام سے ہوچکی ہے اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اتحاد کو وسیع کیا جائے تاکہ اس سیاسی و سماجی طور تباہ کن صورتحال کا مو¿ثر طریقے سے مقابلہ کیا جائے۔
پیپلزلیگ کوخان سوپوری کی مسلسل نظر بندی پر تشویش
سرینگر// پیپلز لیگ کے ایک دھڑے نے محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کی صدرتھانہ سوپور میں مسلسل نظربندی اور تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف نے آج تک زندگی کے 18سال جیلوں و عقوبت خانوں میں گزارے ہیں اور ریاستی حکام انہیں انتقام گیری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
گیلانی کا جماعت کے سینئر رہنما کی رحلت پر اظہار رنج
سرینگر// حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے جماعت اسلامی جموں کشمیر کے سینئر رہنما اور معروف اسلامی اسکالر محمد سلطان وانی کی رحلت پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک دین پسند رہنما تھے، جس نے اپنی پوری زندگی اقامت دین کے نصب العین کی خدمت اور آبیاری میں صرف کی۔ انہوں نے کہا ” میں موصوف کوعرصہ¿ دراز سے جانتا ہوں اور مرحوم نے میرے ساتھ بھی تحریکِ آزادی کے حوالے سے بہت کام کیا ہے“۔انہوں نے مزید کہا کہ وانی کی موت سے اسلام اور تحریک آزادی کا مخلص کارکن ہم سے جُدا ہوگیا۔ گیلانی کے مطابق مرحوم آخری دمِ تک اسلام اور آزادی کے حوالے سے کافی متحرک رہے اور بالآخر اسی حالت میں اپنی جان جانِ آفرین کے
حوالے کردی۔ گیلانی نے اللہ تعالیٰ سے دُعا کی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اس کے حسنات کو قبول فرمائے۔
سالویشن مومنٹ کا سابق امیر حزب بڈگام کو خراج تحسین
سرینگر//سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے جماعت اسلامی کے سینئر لیڈر اورسابق امیر حزب ضلع بڈگام محمد اسماعیل بٹ کو انکی23ویں برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکے بیٹے مشتاق احمد،بھتیجے منظور احمداورشائق بٹ نے بھی رواں جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔انہوں نے نذیر احمد ڈار،ہلال احمد ڈار،جنید آخون کو بھی انکی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا۔ظفر اکبر نے سابق امیر ضلع پلوامہ محمد سلطان وانی کے انتقال پر انکی تحریکی و دینی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔
اپنی زندگیوں کو اسلام کے سانچے میں ڈالیں:تحریک حریت
سرینگر//تحریک حریت جموں کشمیر تحصیل سرینگر کا اجتماع صدرِ ضلع محمد رفیق اویسی کی صدارت میں جامع مسجد لالچوک میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں صدورِ بلاک اور ارکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ درس قرآن کا فریضہ صدرِ ضلع نے انجام دیا۔ انہوں نے ارکان پر زور دیا کہ وہ قرآن اور حدیث کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کرکے اپنی زندگی کو اسلام کے سانچے میں ڈالیں، تاکہ بگڑے ہوئے معاشرے کی اصلاح ہوجائے۔ انہوں نے کہا ’ہمارے معاشرے میں انتہائی بگاڑ پیدا ہوا ہے اور لوگ اسلام سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ ہمارے ارکان کو چاہیے کہ وہ گھر گھر اسلام کا پیغام پہنچائیں۔ اس میں ہم سب کے لیے نجات ہے‘۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک کا بنیادی مقصد اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا اور اس نظام کے قیام کیلئے عملی جدوجہد کرنا اور اسلام کی روشنی میں اتحاد ملّت کے لیے کوششوں کو جاری رکھنا ہے۔ تحریک حریت نے مشتاق احمد وانی نادی ہل بانڈی پورہ اور اس کے بیٹے ثقلین مشتاق کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری بلاجواز ہے اور باپ بیٹے کی گرفتاری خوف ودہشت پھیلانے کے لیے عملائی گئی ہے، حالانکہ اُن کا کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کے ساتھ دور کا واسطہ بھی نہیں ہے۔ بیان کے مطابق مشتاق احمد وانی کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ تحریک حریت سے وابستہ ہے۔ تحریک حریت نے کونہ بل پانپور، بیلو پلوامہ میں محاصرے، تلاشیوں پھر عوام پر لاٹھی چارج کرنے کی بھی مذمت کی اور کہا رائے عامہ کو بندوق کی نوک پر دبائے رکھنے سے حالات میں سدھار نہیں ہوسکتا ہے۔
سنٹرل حج کمیٹی کی سفارشات اسلام مخالف:مولانا حامی
سرینگر//سنٹرل حج کمیٹی کی طرف سے جاری سفارشات کو اسلام مخالف خلاف قرار دیتے ہوئے کاروان اسلامی کے امیرغلام رسول حامی نے کہا کہ قوانین اسلامی کسی ملکی یا ریاستی قوانین کے مطابق نہیں ہیں جو لباس اور کھان پان کی طرح روز تبدیل ہو سکتے ہیں ۔ دستور کائنات یعنی اسلامی قوانین انسانی فطرت کے مطابق مساوی ہیں اسلئے اس کائنات کے ذرے ذرے کے لئے تحفظ اور تعلق موجود ہے۔مولانا کپوارہ کاچہامہ کے دار العلوم عارفیہ میں جلسہ دستار بندی کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سنٹرل حج کمیٹی کو اس بارے میں اپنی پالیسی کو تمام مکاتب فکر کے علماءکرام اور دانشوران کے سامنے واضح کرنی چاہئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محرم کے بغیر حج کرنا شریعت اسلامی کے منافی ہے اسلئے اس پر واضح اصول اسلام کے آئینے میں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ انہوں نے اُن والدین کو مبارک باد دی جن کی بیٹیوں نے آج دارا لعلوم عارفیہ میں حفظ قرآن مکمل کرلیا۔ امیر کاروان نے پوری وادی میں گیسو تراشی کے نہ تھمنے والے سلسلے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سازشی عناصر پوری وادی میں خوف و دہشت کے ماحول کو جنم دینے میں مصروف ہیں جس پر لگام لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سازش سے ماں بیٹیاں زبر دست خوف محسوس کر رہی ہیں۔
اونتہ بھون کے 2سگے بھائیوںکی برسی
مزاحمتی جماعتوں کا خراج عقیدت
سرینگر//اونتہ بھون میں دو سگے بھایﺅں نذیر احمد ڈاراورہلال احمد ڈارکی 24 ویں برسی پر ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی حریت قائدین نے شرکت کی ۔مجلس میں مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار،لبریشن فرنٹ (ح)کے چیئرمین جاوید احمد میر، ینگ مینز لیگ کے امتیاز احمد ریشی، اسلامک پولٹیکل پارٹی کے محمد یوسف نقاش، مسلم ڈیموکریٹک لیگ کے حکیم عبد الرشید، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمداحسن اونتو،پیپلز لیگ کے جفر کشمیری اورغلام محمد میر کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی ۔اس موقع پرقائدین نے کہا کہ ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔
عتیقہ جی کے ا نتقال پر
غلام احمدمیر کا اظہار تعزیت
سرینگر//پردیش کانگرےس کمیٹی کے صدر غلام احمد مےر نے شمالی کشمےر سے تعلق رکھنی والی خاتون ماہر تعلےم عتےقہ بانو کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمےر اےک دور اندےش خاتون ،سماجی کارکن اور ماہر تعلےم سے محروم ہوگےا ۔کانگرےس کے رےاستی صدر نے بتاےا کہ مرحومہ نے مختلف عہدوں پر فرائض انجام دئےے اور بطور اےک ماہر تعلےم ان کے رول کو کبھی فراموش نہےں کےا جائےگا ۔انہوں نے مرحومہ کو خراج عقےدت پےش کےا ۔
ہائرسیکنڈری سکول فتح گڑھ بنےادی سہولےات سے محروم
فیاض بخاری
بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے ہائر اسکنڈری اسکول فتح گڈھ مےں بنےادی سہولےات کی عدم دستےابی کی وجہ سے طلاب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اسکول مےں زےر تعلےم اےک طالب علم نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ ےہاں 500سے زائد بچے زےر تعلےم ہے تاہم جگہ کم ہونے کی وجہ سے انہیں بارشوں کے دوران گھروں میں ہی بیٹھنا پڑتا ہے ،جس کی وجہ سے اُن کی تعلےم پربُرا اثر پڑتا ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ اسکول مےں پےنے کا صاف پانی بھی دستےاب نہےں ہے جس کی وجہ سے گندہ پانی استعمال کرنا پڑتا ہے جس سے بےمارےاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔طلاب نے سرکار سے مطالبہ کےا ہے کہ اس اسکول مےں بنےادی سہولےات بہم پہنچائےں تاکہ کسی قسم کی پرےشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اسکول مےں تعےنات اےک استاد نے بتاےا کہ ہمےں اےک اےک کمرے مےں دو دو کلاسوں کو پڑھانا پڑتا ہے ۔اس سلسلے مےں چےف اےجوکےشن آفےسر بارہمولہ عبدالاحد گنائی نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ وہ معاملے کی نسبت اسکول کا دورہ کرےں گے اور بچوں کو معقول جگہ فراہم کی جائے گی۔